الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
108. عبيد بن أبي مليكة، عن ابن عباس
عبید بن ابی ملیکہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 11196 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 11196
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18443
حدیث نمبر: 11196
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلَوَيْهِ الْقَطَّانُ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ بِشْرٍ أَبُو حُذَيْفَةَ ، ثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ تَعَالَى يَدْعُو النَّاسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِأَسْمَائِهِمْ سِتْرًا مِنْهُ عَلَى عِبَادِهِ، وَأَمَّا عِنْدَ الصِّرَاطِ، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُعْطِي كُلَّ مُؤْمِنٍ نُورًا، وَكُلَّ مُؤْمِنَةٍ نُورًا، وَكُلَّ مُنَافِقٍ نُورًا، فَإِذَا اسْتَوَوْا عَلَى الصِّرَاطِ سَلَبَ اللهُ نُورَ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ، فَقَالَ الْمُنَافِقُونَ: انْظُرُونَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُورِكُمْ وَقَالَ الْمُؤْمِنُونَ: رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا فَلَا يَذْكُرُ عِنْدَ ذَلِكَ أَحَدٌ أَحَدًا.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، ونسخة أحمد الثالث، تفسير ابن كثير عن المصنف، والذي في نسخة الظاهرية: (أمهاتهم) وكذا ذكر في أكثر كتب التخريج والشروح عن المصنف، ولعله الصواب، والله أعلم.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، ونسخة أحمد الثالث، تفسير ابن كثير عن المصنف، والذي في نسخة الظاهرية: (أمهاتهم) وكذا ذكر في أكثر كتب التخريج والشروح عن المصنف، ولعله الصواب، والله أعلم.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ قیامت کے دن لوگوں کو ان کے ناموں سے پکارے گا، اپنے بندوں پر پردہ پوشی کرتے ہوئے، اور جہاں تک پل صراط کی بات ہے، تو اللہ عزوجل ہر مومن مرد کو نور دے گا، اور ہر مومنہ عورت کو نور دے گا، اور ہر منافق کو بھی نور دے گا، پھر جب وہ سب صراط پر آ جائیں گے تو اللہ منافقین اور منافقات کا نور چھین لے گا، تو منافقین کہیں گے: 'ہمیں دیکھو، ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کر لیں' [الحدید: 13] ، اور مومنین کہیں گے: 'اے ہمارے رب! ہمارا نور ہمارے لیے مکمل کر دے' [التحریم: 8] ، تو اس وقت کوئی کسی کو یاد نہیں کرے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11196]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 122، حدیث 11242»
حدیث نمبر: 18443
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَدْعُو النَّاسَ [ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ] بِأَسْمَائِهِمْ سَتْرًا مِنْهُ عَلَى عِبَادِهِ، وَأَمَّا عِنْدَ الصِّرَاطِ ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُعْطِي كُلَّ مُؤْمِنٍ نُورًا [ وَكُلَّ مَؤْمِنَةٍ نُورًا ] ، وَكُلَّ مُنَافِقٍ نُورًا، فَإِذَا اسْتَوَوْا عَلَى الصِّرَاطِ سَلَبَ اللَّهُ نُورَ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ، فَقَالَ الْمُنَافِقُونَ: انْظُرُونَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُورِكُمْ، وَقَالَ الْمُؤْمِنُونَ: رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا، فَلَا يَذْكُرُ عِنْدَ ذَلِكَ أَحَدٌ أَحَدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ بِشْرٍ: أَبُو حُذَيْفَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ قیامت کے دن لوگوں کو ان کے ناموں کے حوالے سے بلائے گا اور یہ اس کی طرف سے اپنے بندوں کے لئے پردے کے ساتھ ہو گا لیکن جہاں تک پل صراط کے پاس کا معاملہ ہے تو وہاں اللہ تعالیٰ ہر مومن مرد کو نور عطا کرے گا اور ہر مومن عورت کو نور عطا کرے گا اور ہر منافق کو نور عطا کرے گا، لیکن جب وہ لوگ پل صراط پر آ جائیں گے تو اللہ تعالی منافق مردوں اور منافق عورتوں کا نور سلب کر لے گا، تو منافقین یہ کہیں گے: (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے:) ”ہماری طرف دیکھو تاکہ ہم تمہارے نور میں سے کچھ حاصل کر لیں۔“ تو مومنین یہ کہیں گے: (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے:) ”اے ہمارے پروردگار! تو ہمارے لئے ہمارے نور کو مکمل کر دے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تو اس وقت کوئی کسی کا ذکر نہیں کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن بشر ابوحذیفہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18443]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن بشر ابوحذیفہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18443]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11242)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11242»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً