الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. براء بن عازب الأنصاري رضي الله عنه
سیدنا براء بن عازب انصاری رضی اللہ عنہ
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 1164 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 1164
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4804
حدیث نمبر: 1164
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنْ حُرَيْثٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، وَالْبَرَاءِ ، قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَتِمُّوا ثَلَاثِينَ، وَقَالَ بِيَدِهِ: الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا، يَعْنِي تِسْعًا وَعِشْرِينَ ".
مسروق اور سیدنا براء رضی اللہ عنہ دونوں کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر روزہ چھوڑو (عید کرو)، اور اگر تم پر مشتبہ ہو جائے تو تیس دن پورے کرو“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”مہینہ اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے“ یعنی انتیس (دن کا)۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1164]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 25، حدیث 1175»
حدیث نمبر: 4804
وَعَنْ مَسْرُوقٍ، وَالْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ". وَقَالَ بِيَدِهِ:" الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا". يَعْنِي: تِسْعًا وَعِشْرِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ صَدُوقٌ يَتَشَيَّعُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ صَدُوقٌ يَتَشَيَّعُ.
مسروق اور سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے دیکھ کر روزے رکھنا شروع کرو اور اسے دیکھ کر عیدالفطر کرو اور اگر تم پر بادل چھائے ہوئے ہوں تو تیس کی تعداد پوری کرو“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے کہا: مہینہ (کبھی) اتنا اور اتنا ہوتا ہے یعنی انتیس دن کا ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن ہاشم بن برید ہے، جو صدوق ہے، لیکن اس میں تشیع پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4804]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن ہاشم بن برید ہے، جو صدوق ہے، لیکن اس میں تشیع پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4804]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1175»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن