الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 11912 (کل: 23 مقامات، 15 کتب)
سنن نسائی: 5419
سنن ابن ماجہ: 2075
سنن دارمی: 2329
مشکوۃ المصابیح: 3199
مصنف ابن ابی شیبہ: 18513
سنن دارقطنی: 2140
صحیح ابن حبان: 4273
مسند امام شافعی: 1266
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7936
21 تا 23
حدیث نمبر: 14267
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ، ثنا بُنْدَارٌ، ح قَالَ: وَأَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرٍ، أَخْبَرَنِي الْهَيْثَمُ الدُّورِيُّ، ثنا أَحْمَدُ الدَّوْرَقِيُّ قَالَا: أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ زَوْجُ بَرِيرَةَ عَبْدًا يُقَالُ لَهُ مُغِيثٌ قَالَ: كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَطُوفُ خَلْفَهَا يَبْكِي وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْعَبَّاسِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" أَلَا تَعْجَبُ مِنْ حُبِّ مُغِيثٍ بَرِيرَةَ وَمِنْ بُغْضِ بَرِيرَةَ مُغِيثًا؟"، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ رَاجَعْتِيهِ فَإِنَّهُ أَبُو وَلَدِكِ"، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ تَأْمُرُنِي؟، قَالَ:" لَا، إِنَّمَا أَنَا أَشْفَعُ"، قَالَتْ: فَلَا حَاجَةَ لِي فِيهِ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ.
عکرمہ رحمہ اللہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ بریرہ رضی اللہ عنہا کا خاوند غلام تھا، جس کو مغیث کے نام سے یاد کیا جاتا تھا۔ وہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے پیچھے روتا پھر رہا ہے اور اس کے آنسو اس کی داڑھی پر گر رہے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”کیا مغیث کی محبت جو بریرہ کے ساتھ ہے اور بریرہ کا مغیث سے بغض، اس سے آپ تعجب کرتے ہیں؟“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اگر تم اس کے پاس واپس چلی جاؤ تو یہ آپ کے بچوں کا باپ ہے۔“ کہنے لگی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ مجھے حکم دے رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں صرف سفارش کر رہا ہوں۔“ کہتی ہیں: پھر مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14267]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7936
«يا عباس! ألا تعجب من حب مغيث بريرة ومن بغض بريرة مغيثا؟»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے عباس! کیا تمہیں مغیث کی بریرہ سے محبت اور بریرہ کی مغیث سے نفرت پر تعجب نہیں ہوتا؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7936]
”اے عباس! کیا تمہیں مغیث کی بریرہ سے محبت اور بریرہ کی مغیث سے نفرت پر تعجب نہیں ہوتا؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7936]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ د ن هـ] عن ابن عباس. المشكاة 3199.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 11801
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ وَمَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا لِبَنِي فُلَانٍ، نَاسٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ، وَاللهِ لَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ الْآنَ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ وَهُوَ يَبْكِي ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر انصار کے فلاں گھرانے کا ایک غلام تھا، جسے مغیث کہا جاتا تھا۔ اللہ کی قسم! گویا میں ابھی اسے دیکھ رہا ہوں کہ وہ روتے ہوئے مدینہ کی گلیوں میں اس کے پیچھے پیچھے چل رہا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11801]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 315، حدیث 11851»