الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
137. سعيد بن جبير، عن ابن عباس
سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 12283 (کل: 99 مقامات، 21 کتب)
سنن نسائی: 957، 1422، 1703، 1704، 1731، 1732، 1735، 1737، 1738، 1740، 1741، 1742، 1751، 1752، 1753، 1754، 1755
مشکوۃ المصابیح: 859
سنن دارقطنی: 1800
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3656
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1603
81 تا 90
حدیث نمبر: 3691
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَرَأَ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} [الأعلى: ١] قَالَ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى" قَالَ أَبُو دَاوُدَ: خُولِفَ وَكِيعٌ، فِي هَذَا الْحَدِيثِ، رَوَاهُ أَبُو وَكِيعٍ وَشُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا.
(ا) سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ [سورة الأعلى: 1] پڑھتے تو ” «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰی» ”پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند ہے۔“”کہتے۔
(ب) ابوداؤد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: اس حدیث میں وکیع رحمہ اللہ کی مخالفت کی گئی ہے اور اس حدیث کو ابووکیع رحمہ اللہ اور شعبہ رحمہ اللہ نے ابواسحاق رحمہ اللہ کے واسطے سے سعید بن جبیر رحمہ اللہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی سند سے موقوف روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3691]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه ابوداود 883»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4857
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُونُسَ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا يُونُسُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوتِرُ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَقُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ". وَفِي رِوَايَةِ إِسْرَائِيلَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُوتِرُ، وَقَدْ خَالَفَهُمَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ فَرَوَاهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ [سورة الأعلى: 1] اور ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ [سورة الكافرون: 1] اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 1] پڑھا کرتے تھے۔
(ب) اسرائیل کی روایت میں کچھ الفاظ مختلف ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر پڑھتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4857]
(ب) اسرائیل کی روایت میں کچھ الفاظ مختلف ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر پڑھتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4857]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ نسائي 1702»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 5727
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا أَسِيدُ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي مُخَوَّلٌ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ:" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةَ، وَهَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ وَفِي الْجُمُعَةِ سُورَةَ الْجُمُعَةِ وَالْمُنَافِقِينَ". أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ.
سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن نماز فجر میں پہلی رکعت میں سورہ سجدہ اور دوسری رکعت میں سورہ دہر کی قراءت فرماتے تھے اور جمعہ میں سورہ جمعہ اور منافقین پڑھا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5727]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم برقم 5765»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6405
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ الْعَدْلُ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ السَّدُوسِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ طَلْحَةَ قَالَ: أَرْسَلَنِي مَرْوَانُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَسْأَلُهُ عَنْ سُنَّةِ الِاسْتِسْقَاءِ، فَقَالَ:" سُنَّةُ الِاسْتِسْقَاءِ سَنَةُ الصَّلَاةِ فِي الْعِيدَيْنِ، إِلَّا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَلَبُ رِدَاءَهُ، فَجَعَلَ يَمِينَهُ عَلَى يَسَارِهِ وَيَسَارَهُ عَلَى يَمِينِهِ، وَصَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ، فَكَبَّرَ فِي الْأُولَى بِسَبْعِ تَكْبِيرَاتٍ، وَقَرَأَ بِـ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَقَرَأَ فِي الثَّانِيَةِ هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ، وَكَبَّرَ فِيهَا خَمْسَ تَكْبِيرَاتٍ".
حضرت طلحہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ مجھے مروان نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف بھیجا تاکہ میں ان سے استسقاء کا طریقہ پوچھوں تو انہوں نے کہا کہ صلاۃِ استسقاء کا طریقہ وہی ہے جو صلاۃِ عیدین کا ہے سوا اس کے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر کو پلٹایا (پھیرا) اور دائیں جانب کو بائیں جانب اور بائیں جانب کو دائیں جانب کیا اور دو رکعتیں پڑھیں۔ پہلی رکعت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات تکبیرات کہیں اور سورہ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ [سورة الأعلى: 1] پڑھی اور دوسری رکعت میں ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ﴾ [سورة الغاشية: 1] پڑھی اور اس میں پانچ تکبیرات کہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 6405]
تخریج الحدیث: «منكر۔ الحاكم»
الحكم على الحديث:
منكر
حدیث نمبر: 3656
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَهْدَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَبِي بَكْرَةَ فَاسْتَصْغَرَهَا [ ثُمَّ ] قَالَ [ لِي ] : انْطَلِقْ بِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَائِتِ فَقُلْ: إِنَّا قَوْمٌ نَعْمَلُ فَإِنْ كَانَ عِنْدَكَ أَسَنُّ مِنْهَا فَابْعَثْ بِهَا إِلَيْنَا؟ [ فَأَتَيْتُ بِهَا ] فَقَالَ:" ابْنَ عَمِّي وَجِّهْهَا إِلَى إِبِلِ الصَّدَقَةِ"، فَوَجَّهْتُهَا ثُمَّ أَتَيْتُهُ فِي الْمَسْجِدِ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ الْعِشَاءَ فَقَالَ:" مَا تُرِيدُ أَنْ تَبِيتَ عِنْدَ خَالَتِكَ اللَّيْلَةَ قَدْ أَمْسَيْتَ؟" فَوَافَقْتُ لَيْلَتَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَيْتُهَا فَعَشَّتْنِي وَوَطَّأَتْ لِي عَبَاءَةً بِأَرْبَعَةٍ فَافْتَرَشْتُهَا فَقُلْتُ: لَأَعْلَمَنَّ مَا يَعْمَلُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اللَّيْلَةَ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا مَيْمُونَةُ!" فَقَالَتْ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ:" مَا أَتَاكِ ابْنُ أُخْتِكِ؟" قَالَتْ: بَلَى، هُوَ هَذَا، قَالَ:" أَفَلَا عَشَّيْتِيهِ إِنْ كَانَ عِنْدَكِ شَيْءٌ؟" قَالَتْ: قَدْ فَعَلْتُ، قَالَ:" فَوَطَّأْتِ لَهُ؟" قَالَتْ: نَعَمْ فَمَالَ إِلَى فِرَاشِهِ فَلَمْ يَضْطَجِعْ عَلَيْهِ وَاضْطَجَعَ حَوْلَهُ وَوَضَعَ رَأْسَهُ عَلَى الْفِرَاشِ فَمَكَثَ سَاعَةً فَسَمِعْتُهُ نَفَخَ فِي النَّوْمِ فَقُلْتُ: نَامَ وَلَيْسَ بِالْمُسْتَيْقِظِ وَلَيْسَ بِقَائِمٍ اللَّيْلَةَ، ثُمَّ قَامَ حَيْثُ قُلْتُ: ذَهَبَ الرُّبُعُ أَوِ الثُّلُثُ مِنَ اللَّيْلِ فَأَتَى سِوَاكًا لَهُ وَمَطْهَرَةً فَاسْتَاكَ حَتَّى سَمِعْتُ صَرِيرَ ثَنَايَاهُ تَحْتَ السِّوَاكِ، [ وَهُوَ يَقْرَأُ هَؤُلَاءِ الْآيَاتِ إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ثُمَّ وَضَعَ السِّوَاكَ ] ثُمَّ قَامَ إِلَى قِرْبَةٍ فَحَلَّ شِنَاقَهَا فَأَرَدْتُ أَنْ أَقُومَ فَأَصُبَّ عَلَيْهِ فَخَشِيتُ أَنْ يَذَرَ شَيْئًا مِنْ عَمَلِهِ، فَلَمَّا تَوَضَّأَ دَخَلَ مَسْجِدَهُ فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فَقَرَأَ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ مِقْدَارَ خَمْسِينَ آيَةً يُطِيلُ فِيهَا الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، ثُمَّ جَاءَ إِلَى مَكَانِهِ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ فَاضْطَجَعَ هَوْنًا فَنَفَخَ وَهُوَ نَائِمٌ فَقُلْتُ: لَيْسَ بِقَائِمٍ اللَّيْلَةَ حَتَّى يُصْبِحَ، فَلَمَّا ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ أَوْ نِصْفُهُ أَوْ قَدَرُ ذَلِكَ قَامَ يَصْنَعُ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ دَخَلَ مَسْجِدَهُ فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ عَلَى قَدْرِ ذَلِكَ ثُمَّ جَاءَ إِلَى مَضْجَعِهِ فَاتَّكَأَ عَلَيْهِ فَنَفَخَ فَقُلْتُ: ذَهَبَ بِهِ النَّوْمُ وَلَيْسَ بِقَائِمٍ حَتَّى يُصْبِحَ ثُمَّ قَامَ حِينَ بَقِيَ سُدُسُ اللَّيْلِ أَوْ أَقَلُّ فَاسْتَاكَ ثُمَّ تَوَضَّأَ فَافْتَتَحَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ثُمَّ قَرَأَ بِ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ثُمَّ رَكَعَ وَسَجَدَ ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ثُمَّ قَنَتَ فَرَكَعَ وَسَجَدَ، فَلَمَّا فَرَغَ قَعَدَ حَتَّى إِذَا مَا طَلَعَ الْفَجْرُ نَادَانِي فَقُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ:" قُمْ فَوَاللَّهِ مَا كُنْتَ بِنَائِمٍ" فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ فَصَلَّيْتُ خَلْفَهُ فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ثُمَّ رَكَعَ وَسَجَدَ ثُمَّ قَامَ فِي الثَّانِيَةِ فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
وَفِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ سَالِمٍ الْخَفَّافُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ غَيْرُهُ: ضَعِيفٌ وَهُوَ رَجُلٌ صَالِحٌ وَلَكِنَّهُ دَفَنَ كُتُبَهُ فَلَا يَثْبُتُ حَدِيثُهُ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے والد کو ایک جوان اونٹنی تحفے میں دی، میرے والد نے اسے کم عمر سمجھا، انہوں نے مجھ سے فرمایا: تم اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جاؤ، تم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر یہ عرض کرنا کہ ہم کام کاج کرنے والے لوگ ہیں، اگر آپ کے پاس اس سے زیادہ عمر والی کوئی اونٹنی ہو، تو وہ ہمیں بھجوا دیں، میں وہ اونٹنی لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے میرے چچا کے بیٹے! تم اسے صدقہ کے اونٹوں کی طرف لے جاؤ، میں اسے وہاں لے گیا پھر میں مسجد میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اور میں نے آپ کی اقتداء میں عشاء کی نماز ادا کی، آپ نے فرمایا: کیا تم آج رات اپنی خالہ کے ہاں نہیں ٹھہرو گے؟ کیونکہ شام ہو چکی ہے، تو اتفاق سے وہ رات سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی باری کی رات تھی، میں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر آیا، انہوں نے مجھے کھانا دیا اور میرے لئے ایک عبا چار تہہ کر کے بچھا دی، میں نے سوچا میں اس بات کا جائزہ لوں گا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت کس طرح عمل کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے میمونہ! انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہارا بھانجا تمہارے پاس آ گیا تھا؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! وہ یہاں موجود ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہارے پاس کچھ تھا، تو تم نے اسے کھانے کے لئے دے دینا تھا، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: میں نے ایسا کر لیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کے لئے کچھ بچھایا ہے، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بچھونے سے ایک طرف ہو کر لیٹ گئے، آپ اس پر نہیں لیٹے، آپ اس کے ارد گرد لیٹ گئے، اور آپ نے اپنا سر بچھونے پر رکھ دیا کچھ دیر گزری، میں نے آپ کو سنا کہ آپ نیند کے دوران خراٹے لینے لگے، میں نے یہ سوچا کہ اب آپ سو گئے ہیں، اور رات کو نوافل ادا نہیں کریں گے، پھر میرے اندازے کے مطابق جب رات کا ایک چوتھائی حصہ، یا ایک تہائی حصہ رخصت ہو چکا تھا، اس وقت آپ اُٹھے آپ اپنی مسواک اور وضو کے پانی کے پاس تشریف لائے، آپ نے مسواک کرنا شروع کی، یہاں تک کہ مسواک کے نیچے میں نے آپ کے دانتوں کی حرکت کو سنا، آپ یہ آیات تلاوت کر رہے تھے: ”بے شک آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں“۔
پھر آپ نے مسواک رکھی اور اُٹھ کر مشکیزے کی طرف گئے اور آپ نے اسے کھولا، پہلے میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں اُٹھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرواتا ہوں، لیکن پھر مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے عمل میں سے کسی چیز کو (میری وجہ سے) ترک نہ کر دیں، جب آپ نے وضو کر لیا، تو آپ نماز کی جگہ پر تشریف لائے، آپ نے چار رکعات ادا کیں، آپ نے ہر رکعت میں تقریبا پچاس آیات کی تلاوت کی، آپ نے ان آیات میں طویل، رکوع اور سجود کیا، پھر آپ اپنی جگہ پر آ گئے، جہاں آپ پہلے موجود تھے، اور وہاں آپ آرام سے لیٹ گئے اور سونے کے دوران خراٹے لینے لگے، میں نے سوچا کہ اب آپ رات کے وقت نوافل ادا نہیں کریں گے، یہاں تک کہ صبح ہو جائے گی، جب ایک تہائی رات، یا اس کا نصف، یا اُس کے آس پاس کا حصہ گزر گیا، تو پھر آپ نے ایسا ہی کیا، آپ اپنی نماز کی جگہ پر تشریف لائے، آپ نے چار رکعات ادا کیں، جو اُسی طرح تھیں پھر اپنی لیٹنے کی جگہ پر آئے اور وہاں سو گئے اور خراٹے لینے لگے، میں نے سوچا اب آپ کو نیند آ گئی ہے، اب آپ صبح ہونے تک نہیں اٹھیں گے، لیکن جب رات کا چھٹا حصہ، یا اس سے کچھ کم حصہ باقی رہ گیا تو آپ اٹھے آپ نے مسواک کی، آپ نے وضو کیا، پھر سورت فاتحہ پڑھی، پھر سورت الاعلیٰ کی تلاوت کی پھر رکوع میں گئے، سجدہ کیا، پھر آپ کھڑے ہوئے، آپ نے سورت فاتحہ پڑھی اور سورت اخلاص پڑھی، پھر آپ نے دعائے قنوت پڑھی، پھر آپ نے رکوع کیا، اور پھر آپ سجدے میں چلے گئے (یعنی آپ نے وتر ادا کیے) جب آپ فارغ ہوئے، تو آپ تشریف فرما ہوئے، یہاں تک کہ جب صبح صادق ہوئی، تو آپ نے مجھے پکارا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُٹھ جاؤ! اللہ کی قسم! تم سوئے ہوئے نہیں تھے، میں اُٹھا میں نے وضو کیا، اور آپ کے پیچھے نماز ادا کی، آپ نے سورت فاتحہ اور سورت اخلاص کی تلاوت کی پھر آپ رکوع میں چلے گئے اور سجدے میں گئے، پھر آپ دوسری رکعت میں کھڑے ہوئے، تو آپ نے سورت فاتحہ اور سورت الکافرون کی تلاوت کی۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سالم خفاف ہے، ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، دیگر حضرات نے یہ کہا: ہے: یہ ضعیف ہے، یہ ایک نیک شخص تھا، لیکن اس کی کتابیں دفن ہو گئیں تھیں، تو اس کی نقل کردہ حدیث ”ثبت“ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3656]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12679، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5220»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 1259
«اللهم اجعل في قلبي نورا وفي لساني نورا وفي بصري نورا وفي سمعي نورا وعن يميني نورا وعن يساري نورا ومن فوقي نورا ومن تحتي نورا ومن أمامي نورا ومن خلفي نورا واجعل لي في نفسي نورا وأعظم لي نورا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے اللہ! میرے دل میں نور رکھ دے، میری زبان میں نور رکھ دے، میری آنکھ میں نور رکھ دے، میرے کان میں نور رکھ دے، میرے دائیں طرف نور رکھ دے، میرے بائیں طرف نور رکھ دے، میرے اوپر نور رکھ دے، میرے نیچے نور رکھ دے، میرے آگے نور رکھ دے، میرے پیچھے نور رکھ دے، اور میرے نفس میں نور رکھ دے، اور میرے لیے نور کو بڑا کر دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اللهم/حدیث: 1259]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ن] عن ابن عباس. مختصر مسلم 379.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4766
«كان إذا قرأ: {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} قال: سبحان ربي الأعلى»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ”سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی“ پڑھتے تو فرماتے: سبحان ربی الاعلیٰ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4766]
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ”سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی“ پڑھتے تو فرماتے: سبحان ربی الاعلیٰ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4766]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د ك] عن ابن عباس. صحيح أبي داود 826، المشكاة 859.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 10742
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْعِيدَيْنِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَفِي الْآخِرَةِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَ هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں عیدوں میں پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ اور ”سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى“ پڑھتے، اور دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ اور ”هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ“ پڑھتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10742]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 323، حدیث 10788»
حدیث نمبر: 12282
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُلَيْلٍ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَقْرَأُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ الم تَنْـزِيلُ السَّجْدَةَ، وَ هَلْ أَتَى عَلَى الإِنْسَانِ، وَيَقْرَأُ فِي الْجُمُعَةِ بِـ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَ هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن نماز فجر میں ”الم، تنزیل السجدہ“ اور ”ہل اتی علی الانسان“ پڑھتے تھے، اور جمعہ کی نماز میں ”سبح اسم ربک الاعلی“ اور ”ہل اتاک حدیث الغاشیہ“ پڑھتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12282]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 16، حدیث 12334»
حدیث نمبر: 12320
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ مُخَوَّلٍ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُوتِرُ بِثَلَاثٍ يَقْرَأُ فِي الْأَوَّلِ: بِـ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَفِي الثَّانِيَةِ بِـ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَفِي الثَّالِثَةِ بِـ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین رکعت وتر پڑھتے، پہلی میں ”سبح اسم ربک الاعلی“، دوسری میں ”قل یا ایہا الکافرون“، اور تیسری میں ”قل ھو اللہ احد“ پڑھتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12320]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 27، حدیث 12372»