🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
137. سعيد بن جبير، عن ابن عباس
سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 12325 (کل: 21 مقامات، 11 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 12325، 12831
سنن ابوداود: 3488
معجم صغیر للطبرانی : 519
مسند احمد: 170، 2221، 2678، 2961، 8745
الفتح الربانی: 5802
صحیح ابن حبان: 4938، 5384، 5386
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 263
الجامع الكامل: 5777
السنن الكبرى للبيهقي: 11051، 17380، 18738، 19624
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5107
المعجم الاوسط: 770
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5384
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْقَطَّانُ بِالرَّقَّةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ سَيْفٍ الرَّقِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ النَّخَعِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَتَاهُ قَوْمٌ، فَسَأَلُوهُ عَنْ بَيْعِ الْخَمْرِ وِشِرَائِهِ وَالتِّجَارَةِ فِيهِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَمُسْلِمُونَ أَنْتُمْ، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّهُ لا يَصْلُحُ بَيْعُهُ، وَلا شِرَاؤُهُ، وَلا التِّجَارَةُ فِيهِ لِمُسْلِمٍ، وَإِنَّمَا مَثَلُ مِنْ فَعَلَ ذَلِكَ مِنْهُمْ، مَثَلُ بَنِي إِسْرَائِيلَ، حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ، فَلَمْ يَأْكُلُوهَا، فَبَاعُوهَا، وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا، ثُمَّ سَأَلُوهُ عَنِ الطِّلاءِ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَمَا طِلاؤُكُمْ هَذَا الَّذِي تُسْأَلُونَ عَنْهُ؟ قَالُوا: هَذَا الْعِنَبُ يُطْبَخُ، ثُمَّ يُجْعَلُ فِي الدِّنَانِ، قَالَ: وَمَا الدِّنَانُ؟ قَالُوا: دِنَانٌ مُقَيِّرَةٌ، قَالَ: أَيُسْكِرُ؟ قَالُوا: إِذَا أَكْثَرَ مِنْهُ أَسْكَرَ، قَالَ: فَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، ثُمَّ سَأَلُوهُ عَنِ النَّبِيذِ، قَالَ: خَرَجَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَرَجَعَ وَنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ قَدِ انْتَبِذُوا نَبِيذًا فِي نَقِيرٍ، وَحَنَاتِمَ، وَدُبَّاءٍ،" فَأَمَرَ بِهَا، فَأُهْرِيقَتْ، وَأَمَرَ بِسِقَاءٍ، فَجُعِلَ فِيهِ زَبِيبٌ وَمَاءٌ، فَكَانَ يُنْبَذُ لَهُ مِنَ اللَّيْلِ، فَيُصْبِحُ فَيَشْرَبُهُ يَوْمَهُ ذَلِكَ وَلَيْلَتَهُ الَّتِي يَسْتَقْبِلُ، وَمِنَ الْغَدِ حَتَّى يُمْسِيَ، فَإِذَا أَمْسَى فَشَرِبَ وَسَقَى، فَإِذَا أَصْبَحَ مِنْهُ شَيْءٌ أَهْرَاقَهُ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ کچھ لوگ ان کے پاس آئے اور ان سے شراب کی خرید و فروخت اور اس کی تجارت کرنے کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے دریافت کیا: کیا تم لوگ مسلمان ہو؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اسے فروخت کرنا اور اس کی تجارت کرنا کسی بھی مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے۔ مسلمانوں میں سے جو شخص ایسا کرے گا اس کی مثال بنی اسرائیل کی طرح ہو گی جن کے لیے چربی کو حرام قرار دیا گیا تو انہوں نے اسے کھایا تو نہیں، لیکن اسے فروخت کرنا شروع کر دیا اور اس کی قیمت کھانے لگے۔ پھر ان لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے «طِلَاء» ”طلاء“ کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: «طِلَاء» ”طلاء“ کیا چیز ہے جس کے بارے میں تم لوگ دریافت کر رہے ہو؟ انہوں نے بتایا کہ یہ انگور کو پکایا جاتا ہے، پھر اسے مٹکے میں رکھ دیا جاتا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے دریافت کیا: «دِنَان» ”دنان“ سے کیا مراد ہے؟ لوگوں نے کہا: اس سے مراد مخصوص قسم کا مٹکا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے دریافت کیا: کیا وہ مشروب نشہ کر دیتا ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ جب اسے زیادہ پی لیا جائے تو نشہ کر دیتا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ“ ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے“۔ پھر ان لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نبیذ کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر پر گئے ہوئے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے تو آپ کے اصحاب میں سے کچھ لوگوں نے «نَقِير» ”نقیر“، «حَنْتَم» ”حنتم“ اور «دُبَّاء» ”دباء“ (یعنی مخصوص قسم کے برتنوں) میں نبیذ تیار کی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے بہا دیا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت مشکیزے میں کشمش اور پانی ڈال کر (نبیذ تیار کی گئی)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رات کے وقت نبیذ تیار کی گئی تو اس سے اگلے دن صبح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا، اس کے بعد اگلی رات آئی، اس کے بعد اگلے دن کی شام آئی، جب شام آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا اور پلایا بھی، جب اس سے اگلے دن کی صبح آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بہا دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5384]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2004، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5384، 5386، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5753، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3713، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3399، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17508، 17509، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1988» «رقم طبعة با وزير 5360»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م دون المثل إلى قوله: فكل مسكر حرام. * [حَكِيمُ بْنُ سَيْفٍ الرَّقِّيُّ] قال الشيخ: وثَّقَه المؤلف أبو زُرعَةَ. وقال أبو حاتم: «صدوق ليس بالمتين». وصحَّح له المؤُلِّفُ عِدَّةَ أحاديث، وَادَّعى المُعَلِّقُ هنا أَنَّهُ تُوبِعَ على هذا الحديث، وَإِنَّمَا تُوبِعَ عَلَى بعضه! وَتَرَتَّبَ عَلَى هذا الوهمِ وَهْمٌ آخر، وهو أَنَّهُ عزاه إلى جمع - منهم مسلم -، وهو مع أَنَّهُ إِنَّمَا رواهُ مُفَرَّقاً (6/ 101 و 102)، فليس عنده: «إنَّما مثل ... فَكُلُّ مُسكرٍ حَرَامٌ»! فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5386
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ سَيْفٍ الرَّقِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ النَّخَعِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَهُ قَوْمٌ فَسَأَلُوهُ، عَنِ النَّبِيذِ، قَالَ:" خَرَجَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَرَجَعَ مِنْ سَفَرِهِ، وَنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ قَدِ انْتَبِذُوا نَبِيذًا فِي حَنَاتِمَ، وَنَقِيرٍ، وَدُبَّاءٍ، فَأَمَرَ بِهَا، فَأُهْرِيقَتْ، ثُمَّ أَمَرَ بِسِقَاءٍ، فَجُعِلَ فِيهِ زَبِيبٌ وَمَاءٌ، فَكَانَ يُنْبَذُ لَهُ مِنَ اللَّيْلِ، فَيُصْبِحُ فَيَشْرَبُهُ يَوْمَهُ ذَلِكَ وَلَيْلَتَهُ الَّتِي تُسْتَقْبَلُ، وَمِنَ الْغَدِ حَتَّى يُمْسِيَ، فَإِذَا أَمْسَى شَرِبَ وَسَقَى، فَإِذَا أَصْبَحَ مِنْهُ شَيْءٌ أَمَرَ بِهِ، فَأُهْرِيقَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ کچھ لوگ ان کے پاس آئے اور ان سے نبیذ کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر پر تشریف لے گئے ہوئے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے تو آپ کے اصحاب میں سے کچھ لوگوں نے حنتم، نقیر اور دباء نامی مخصوص قسم کے برتنوں میں نبیذ تیار کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے بہا دیا گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت مشکیزے میں کشمش اور پانی ڈالا گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رات کے وقت نبیذ تیار کی گئی، اگلے دن کی صبح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا، اس کے بعد اگلی رات آئی، اس کے بعد اگلا دن آیا، یہاں تک کہ جب اس کی شام آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیا اور لوگوں کو بھی پلایا، اس کے اگلے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت صبح کے وقت اس نبیذ کو بہا دیا گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5386]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2004، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5384، 5386، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5753، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3713، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3399، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17508، 17509، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1988» «رقم طبعة با وزير 5362»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 263
عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيِّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ بَرَكَةَ أَبِي الْوَلِيدِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدًا خَلْفَ الْمَقَامِ فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ، فَنَظَرَ سَاعَةً ثُمَّ ضَحِكَ، ثُمَّ قَالَ:" قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ فَبَاعُوهَا فَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ إِذَا حَرَّمَ عَلَى قَوْمٍ أَكْلَ شَيْءٍ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ ثَمَنَهُ".
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقام ابراہیم علیہ السلام کے پیچھے بیٹھے تھے تو سر مبارک آسمان کی طرف اٹھایا پھر دیر تک دیکھا پھر ہنسے اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہود کو تباہ فرمائے اُن پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے اسے فروخت کر کے اُس کی قیمت کھانی شروع کر دی بے شک اللہ عزوجل جب کسی قوم پر کوئی چیز کھانا حرام کرتے ہیں تو اس کی قیمت بھی حرام کر دیتے ہیں۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 263]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد باب فى ثمن الخمر والميتة رقم: 3488 وقال الالبانی صحیح، مسند احمد: 95/4، رقم: 2221 وقال الارنوؤط صحیح»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5777
5777. عن ابن عباس قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم جالسا عند الركن، قال: فرفع بصره إلى السماء، فضحك، فقال: لعن الله اليهود ثلاثا، إن الله حرم عليهم الشحوم، فباعوها، وأكلوا أثمانها، وإن الله إذا حرم على قوم أكل شيء حرم عليهم ثمنه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (3488)، وأحمد (2221)، وابن حبان (4938)، والبيهقي (6/13) كلهم من طريق خالد الحذاء، عن بركة أبي الوليد، أخبرنا ابن عباس فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11051
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ بَرَكَةِ أَبِي الْوَلِيدِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا عِنْدَ الرُّكْنِ، فَرَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ ⦗٢٢⦘ فَضَحِكَ، وَقَالَ:" لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ"، ثَلَاثًا،" إِنَّ اللهَ حَرَّمَ عَلَيْهِمُ الشُّحُومَ فَبَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا، إِنَّ اللهَ إِذَا حَرَّمَ عَلَى قَوْمٍ أَكْلَ شَيْءٍ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ ثَمَنَهُ"⦗٢٣⦘ قَالَ: وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا وُهَيْبٌ، ثنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ بَرَكَةَ أَبِي الْوَلِيدِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ قَاعِدًا خَلْفَ الْمَقَامِ، رَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ، وَقَالَ، فَذَكَرَ مَعْنَاهُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي السُّنَنِ عَنْ مُسَدَّدٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ بیت اللہ کے ایک رکن کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، پہلے آپ نے آسمان کی طرف نظر اٹھائی، پھر مسکرائے اور پھر تین بار فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت کرے، اللہ نے جب ان پر چربی حرام کی تو انہوں نے اسے بیچا اور اس کی قیمت کھا لی، اللہ تعالیٰ جب کوئی چیز حرام کرتا ہے تو اس کی قیمت بھی حرام کر دیتا ہے۔“ یہی حدیث دوسری سند سے ہے، اس میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقام ابراہیم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، آپ نے اپنی نظر آسمان کی طرف اٹھائی، تو پھر بقیہ حدیث بیان کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11051]
تخریج الحدیث: «مسند احمد 1/247، و سنن ابي داؤد رقم 3488»

الحكم على الحديث:
مسند احمد 1/247، و سنن ابي داؤد رقم 3488
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17380
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالُوا: أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مَرْوَانَ النَّسَائِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ النَّخَعِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" أَتَاهُ قَوْمٌ فَسَأَلُوهُ عَنْ بَيْعِ الْخَمْرِ، وَاشْتِرَائِهِ، وَالتِّجَارَةِ فِيهِ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَمُسْلِمُونَ أَنْتُمْ؟ فَقَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّهُ لَا يَصْلُحُ بَيْعُهُ، وَلَا شِرَاؤُهُ، وَلَا التِّجَارَةُ فِيهِ لِمُسْلِمٍ، إِنَّمَا مَثَلُ مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ مِنْكُمْ مَثَلُ بَنِي إِسْرَائِيلَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ فَلَمْ يَأْكُلُوهَا فَبَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا، ثُمَّ سَأَلُوا عَنِ الطِّلَاءِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَمَا طِلَاؤُكُمْ هَذَا؟ إِذَا سَأَلْتُمُونِي فَبَيِّنُوا لِيَ الَّذِي تَسْأَلُونِي عَنْهُ، قَالُوا: هُوَ الْعِنَبُ يُعْصَرُ ثُمَّ يُطْبَخُ ثُمَّ يُجْعَلُ فِي الدِّنَانِ، قَالَ: وَمَا الدِّنَانُ؟ قَالُوا: دِنَانٌ مُقَيَّرَةٌ، قَالَ: مُزَفَّتَةٌ؟ فَقَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَيُسْكِرُ؟ قَالُوا: إِذَا أُكْثِرَ مِنْهُ أَسْكَرَ، قَالَ: فَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس کچھ لوگ آئے اور انہوں نے شراب کی خرید و فروخت کے بارے میں سوال کیا تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے پوچھا: ”مسلمان ہو؟“ کہا: ”ہاں۔“ تو آپ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اس کی تجارت صحیح نہیں ہے۔“ اور فرمایا: ”بنی اسرائیل پر چربی حرام کی گئی تھی تو انہوں نے اس کو بیچ کر اس کی قیمت کو کھایا۔“ انہوں نے پھر کہا: «طِلَاء» کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ رضی اللہ عنہما نے پوچھا: ”یہ «طِلَاء» کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: یہ انگور کو نچوڑ کر اسے پکایا جاتا ہے، پھر اسے «دِنَان» میں رکھ دیا جاتا ہے۔ پوچھا: ” «دِنَان» کیا ہے؟“ کہا: یہ ایک تارکول لگا ہوا مٹکا ہے۔ پوچھا: ”کیا اس میں نشہ ہوتا ہے؟“ کہا: جب زیادہ ہو تو نشہ ہو جاتا ہے تو آپ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17380]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18738
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِي، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَمَّنْ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا يَقُولُ: دَخَلْتُ عَلَى عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَهُوَ يُقَلِّبُ يَدَهُ هَكَذَا فَقُلْتُ لَهُ: مَا لَكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: عُوَيْمِلٌ لَنَا بِالْعِرَاقِ خَلَطَ فِي فَيْءِ الْمُسْلِمِينَ أَثْمَانَ الْخَمْرِ وَأَثْمَانَ الْخَنَازِيرِ، أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ أَنْ يَأْكُلُوهَا فَجَمَّلُوهَا فَبَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا". قَالَ سُفْيَانُ يَقُولُ: لَا تَأْخُذُوا فِي جِزْيَتِهِمُ الْخَمْرَ وَالْخَنَازِيرَ، وَلَكِنْ خَلُّوا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ بَيْعِهَا، فَإِذَا بَاعُوهَا فَخُذُوا أَثْمَانَهَا فِي جِزْيَتِهِمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، وہ اپنے ہاتھوں کو الٹ پلٹ رہے تھے۔ میں نے پوچھا: اے امیر المومنین! یہ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ عراق کے عامل نے شراب اور خنزیر کی قیمتیں مالِ فئے میں شامل کر دی ہیں۔ کیا آپ جانتے نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ یہود پر لعنت فرمائے، اللہ نے ان پر چربی کو کھانا حرام قرار دیا، پھر انہوں نے اسے پگھلا کر فروخت کر کے اس کی قیمت کو کھایا۔“ سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ان سے جزیہ میں شراب و خنزیر وصول نہ کرو، بلکہ ان کو فروخت کرنے دو، ان کی قیمت جزیہ میں وصول کر لو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجزية/حدیث: 18738]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19624
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا ابْنُ مِنْهَالٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ بَرَكَةَ أَبِي الْوَلِيدِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ فَرَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَتَبَسَّمَ وَقَالَ:" لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ، لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ، لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ، إِنَّ اللهَ حَرَّمَ عَلَيْهِمُ الشُّحُومَ فَبَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا، إِنَّ اللهَ إِذَا حَرَّمَ عَلَى قَوْمٍ أَكْلَ شَيْءٍ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ ثَمَنَهُ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں اپنی نگاہ آسمان کی طرف اٹھائی اور مسکرائے اور تین مرتبہ فرمایا: ”اللہ یہود پر لعنت کرے کہ جب اللہ نے ان پر چربی حرام کی تو انہوں نے فروخت کر کے اس کی قیمت کھا لی۔ جب اللہ کسی قوم پر کسی چیز کا کھانا حرام قرار دیتے ہیں تو اس کی قیمت کھانا بھی حرام ہوتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19624]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5107
«لعن الله اليهود إن الله حرم عليهم الشحوم فباعوها وأكلوا ثمنها وإن الله إذا حرم على قوم أكل شيء حرم عليهم ثمنه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ یہود پر لعنت فرمائے، اللہ نے ان پر چربی حرام کی تھی تو انہوں نے اسے بیچ ڈالا اور اس کی قیمت کھا گئے، اور بے شک اللہ جب کسی قوم پر کسی چیز کا کھانا حرام کر دے تو اس کی قیمت بھی ان پر حرام کر دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5107]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د] عن ابن عباس. أحاديث البيوع: الشافعي، هق، الضياء.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12831
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْفٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ بَرَكَةَ بْنِ الْوَلِيدِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ فَبَاعُوهَا، وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا، وَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ إِذَا حَرَّمَ أَكْلَ شَيْءٍ حَرَّمَ ثَمَنَهُ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (بركة أبي الوليد) ، كما في بقية طرق الحديث. كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (بركة أبي الوليد) ، كما في بقية طرق الحديث.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ یہود پر لعنت کرے، ان پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے اسے بیچ ڈالا اور اس کی قیمت کھا لی، اور بیشک اللہ عزوجل جب کسی چیز کا کھانا حرام کرتا ہے تو اس کی قیمت بھی حرام کر دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12831]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 200، حدیث 12887»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں