🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
138. باب (أحاديث 12470–12502)
باب (احادیث 12470 تا 12502)
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 12500 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 12500
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5817
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12500
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا أَبُو الدَّرْدَاءِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُنِيبِ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَعَا نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا، وَمُدِّنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مَكَّتِنَا وَمَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا، وَيَمَنِنَا "، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا نَبِيَّ اللهِ وَعِرَاقِنَا، فَقَالَ: " إِنَّ بِهَا قَرْنَ الشَّيْطَانِ، وَنَبْحَ الْفِتَنِ، وَإِنَّ الْجَفَاءَ بِالْمَشْرِقِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اور فرمایا: ”اے اللہ! ہمارے صاع اور ہمارے مد میں برکت عطا فرما، ہمارے مکہ اور ہمارے مدینہ میں برکت عطا فرما، اور ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکت عطا فرما۔“ اس پر لوگوں میں سے ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! اور ہمارے عراق میں بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بےشک وہاں شیطان کا سینگ ہے اور فتنوں کی بھونک (شور) ہے، اور بےشک سختی مشرق کی طرف سے (نکلتی) ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12500]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 84، حدیث 12553»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5817
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَعَا نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا وَمُدِّنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مَكَّتِنَا وَمَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَيَمَنِنَا"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَعِرَاقِنَا؟ فَقَالَ:" إِنَّ بِهَا قَرْنَ الشَّيْطَانِ، وَتَهَيُّجَ الْفِتَنِ، وَإِنَّ الْجَفَاءَ بِالْمَشْرِقِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کرتے ہوئے یہ کہا: اے اللہ! ہمارے صاع اور ہمارے مد میں برکت رکھ دے ہمارے لئے ہمارے مکہ اور ہمارے مدینہ میں برکت رکھ دے اور ہمارے لئے ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکت رکھ دے حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: اے اللہ! کے نبی! ہمارے عراق کے لئے بھی (دعا کر دیں)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہاں شیطان کا سینگ ہو گا ور فتنے پھیلیں گے جفا مشرق میں پائی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5817]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12553)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12553»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں