🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
151. أبو عمر يحيى بن عبيد، عن ابن عباس
ابوعمر یحییٰ بن عبید کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 12576 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 12576، 12577
سنن نسائی: 5740
سنن ابن ماجہ: 3399
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12576
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ النَّخَعِيُّ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ الْبَهْرَانِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانُ يُنْقَعُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَشْرَبُهُ يَوْمَهُ، وَمِنَ الْغَدِ، وَالْيَوْمِ الثَّالِثِ، فَإِذَا كَانَ الْعَشِيُّ أَهَرَاقَهُ، أَوْ سَقَاهُ الْخَدَمَ، وَلَمْ يَسْقِ الْخَدَمَ حَرَامًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نبیذ بھگویا جاتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اسی دن، اگلے دن اور تیسرے دن پیتے، پھر جب شام ہوتی تو اسے بہا دیتے یا نوکروں کو پلا دیتے، اور نوکروں کو کبھی حرام (نشہ آور) چیز نہ پلاتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12576]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 112، حدیث 12630»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2004، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5384، 5386، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5754 / 4، 5755 / 5، 5753 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5227، 5228، 5229، 6820، 6821، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3713، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3399، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17509، 17508، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1988، 2097، 2176، 2649، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2837، 2838، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16954، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24314، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11814، 12626، 12623، 12624، 12625، 12627، 12628، 12629، 12631، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1247»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5740
أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ , قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا مُطِيعٌ , عَنْ أَبِي عُثْمَانَ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ:" كَانَ يُنْبَذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَشْرَبُهُ مِنَ الْغَدِ وَمِنْ بَعْدِ الْغَدِ , فَإِذَا كَانَ مَسَاءُ الثَّالِثَةِ , فَإِنْ بَقِيَ فِي الْإِنَاءِ شَيْءٌ لَمْ يَشْرَبُوهُ أُهَرِيقَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نبیذ تیار کی جاتی تھی، آپ اسے دوسرے دن اور تیسرے دن پیتے ۱؎، جب تیسرے دن کی شام ہوتی اور اگر اس میں سے کچھ برتن میں بچ گئی ہوتی تو اسے نہیں پیتے بلکہ بہا دیتے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5740]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نبیذ بنایا جاتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اگلے دن یا اس سے اگلے دن پی لیتے تھے۔ جب تیسری رات کی شام ہو جاتی تو اگر برتن میں کچھ رہتا جو ابھی تک پیا نہ جا سکا ہوتا تو اسے بہا دیا جاتا۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5740]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الأشربة 9 (2004)، سنن ابی داود/الأشربة 10 (3713)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 12 (3399)، (تحفة الأشراف: 11062)، مسند احمد (1/232، 240، 287) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: صحیح مسلم میں عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہم نبیذ تیار کرتے جسے آپ ایک دن اور رات تک پیتے، تو یہ حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما کی اس حدیث کے معارض نہیں ہے کیونکہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں اس سے زیادہ مدت تک پینے کی نفی نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3399
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ , عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ صَبِيحٍ , عَنْ أَبِي إِسْرَائِيلَ , عَنْ أَبِي عُمَرَ الْبَهْرَانِيِّ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ:" كَانَ يُنْبَذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَيَشْرَبُهُ يَوْمَهُ ذَلِكَ وَالْغَدَ وَالْيَوْمَ الثَّالِثَ , فَإِنْ بَقِيَ مِنْهُ شَيْءٌ أَهْرَاقَهُ , أَوْ أَمَرَ بِهِ فَأُهْرِيقَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نبیذ تیار کی جاتی تو آپ اسے اسی دن پیتے، پھر اگلے دن، پھر تیسرے دن، اور اگر اس کے بعد بھی اس میں سے کچھ بچ جاتا تو اسے بہا دیتے یا کسی کو حکم دیتے تو وہ بہا دیتا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3399]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نبیذ تیار کی جاتی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اس دن بھی نوش فرماتے اور دوسرے دن بھی اور تیسرے دن بھی۔ پھر اگر اس میں سے کچھ بچ جاتی تو اسے گرا دیتے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے اسے گرا دیا جاتا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3399]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الأشربة 9 (2004)، سنن ابی داود/الأشربة 10 (3713)، سنن النسائی/الأشربة 55 (5740)، (تحفة الأشراف: 6548)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/232، 240، 287، 355) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: نبیذ یعنی انگور، کھجور یا کسی پھل کا شربت پینا صحیح ہے، بشرطیکہ اس میں جوش پیدا نہ ہوا، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے جو آگے آئے گی کہ نبیذ میں جو ش آ گیا تھا، تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو دیوار پر مار، یہ تو وہ پیئے گا جو اللہ تعالی اور آخرت کے دن پر ایمان نہ رکھتا ہو“ (ابوداود، اور نسائی)، اور مسند احمد میں ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبیذ کو پیو جب تک شیطان اس کو نہ لے لے، کہا گیا: کتنے دن میں اس کو شیطان لیتا ہے؟ کہا: تین دن میں۔ (ملاحظہ ہو: الروضۃ الندیۃ)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12577
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ الْمَازِنِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، ثَنَا أَبُو إِسْرَائِيلَ الْمُلَائِيُّ ، عَنْ أَبِي عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ يُنْبَذُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَشْرَبُهُ مِنَ الْغَدِ، وَبَعْدَ الْغَدِ، فَإِذَا أَمْسَى يَوْمُ الثَّالِثِ أَهَرَاقَهُ، أَوْ أَمَرَ فَأُهْرِيقَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نبیذ بھگویا جاتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اگلے دن اور اس کے بعد والے دن پیتے، پھر جب تیسرے دن کی شام ہوتی تو اسے بہا دیتے، یا حکم دیتے کہ بہا دیا جائے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12577]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 113، حدیث 12631»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2004، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5384، 5386، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5754 / 4، 5755 / 5، 5753 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5227، 5228، 5229، 6820، 6821، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3713، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3399، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17509، 17508، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1988، 2097، 2176، 2649، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2837، 2838، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16954، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24314، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11814، 12626، 12623، 12624، 12625، 12627، 12628، 12629، 12630، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1247»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں