🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
183. الذيال بن حرملة، عن ابن عباس
ذیال بن حرملہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 12690 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 12690
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14154
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12690
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ مِهْرَانَ أَبُو خَالِدٍ الْخَبَّازُ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْأَجْلَحِ ، عَنِ الذَّيَّالِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ بَعِيرًا لَنَا قَطَّ فِي حَائِطٍ فَجَاءَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " تَعَالَ " فَجَاءَ مُطَأْطِئًا رَأْسَهُ حَتَّى خَطَمَهُ، وَأَعْطَاهُ أَصْحَابَهُ، فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ : يَا رَسُولَ اللهِ، كَأَنَّهُ عَلِمَ أَنَّكَ نَبِيٌّ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا أَحَدٌ إِلَّا يَعْلَمُ أَنِّي نَبِيٌّ إِلَّا كَفَرَةُ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ.
تصحفت في طبعة مكتبة ابن تيمية: (لابيتها) وهي على الصواب في النسخ الخطية.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: یا رسول اللہ! ہمارا ایک اونٹ ایک باغ میں (بدک کر) بھاگ گیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”آ جاؤ۔“ تو وہ اپنا سر جھکائے ہوئے آیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مہار ڈالی اور اس کے مالکوں کے حوالے کر دیا۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ایسا لگتا ہے اسے معلوم تھا کہ آپ نبی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی دونوں پتھریلی زمینوں کے درمیان کوئی ایسا نہیں جو یہ نہ جانتا ہو کہ میں نبی ہوں، سوائے جن و انس کے کافروں کے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12690]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 155، حدیث 12744»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14154
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ بَعِيرًا لَنَا قَطَّ فِي حَائِطٍ. فَجَاءَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" تَعَالَ". فَجَاءَ مُطَأْطَأً رَأْسَهُ حَتَّى خَطَمَهُ وَأَعْطَاهُ أَصْحَابَهُ. فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَأَنَّهُ عَلِمَ أَنَّكَ نَبِيٌّ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا أَحَدٌ إِلَّا يَعْلَمُ أَنِّي نَبِيٌّ، إِلَّا كَفَرَةَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارا اونٹ کھل کر باغ میں چلا گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے، آپ نے فرمایا: تم آگے آؤ، تو وہ اپنے سر کو جھکا کر آگے آ گیا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لگام ڈال دی، اور وہ اونٹ اس کے مالکان کے حوالے کر دیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا سول اللہ! یوں لگتا ہے جیسے یہ جانتا ہے کہ آپ اللہ کے نبی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دونوں کناروں کے درمیان موجود ہر چیز یہ جانتی ہے کہ میں نبی ہوں، سوائے کافر جنوں اور انسانوں کے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14154]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (744/1)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12744»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں