🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
221. يوسف بن مهران، عن ابن عباس
یوسف بن مہران کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 12879 (کل: 24 مقامات، 9 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 12879
صحیح بخاری: 4810
صحیح مسلم: 322
سنن نسائی: 4006، 4007، 4867، 4869
المستدرک علی الصحیحین: 3563
الجامع الكامل: 173، 6787، 6789، 6790، 12192، 12193، 12194، 12195، 12917، 12918، 13199
السنن الكبرى للبيهقي: 18189
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11240، 17497
المعجم الاوسط: 3423، 5579
21 تا 24
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11240
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَرَأْنَاهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِنِينَ وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ الْآيَةَ، ثُمَّ نَزَلَتْ إِلَّا مَنْ تَابَ فَمَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرِحَ فَرَحًا قَطُّ أَشَدَّ مِنْهُ بِهَا وَبِ"إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ، وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم نے کئی سال تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، اس آیت کی تلاوت کی ہے: ”اور وہ لوگ، جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی عبادت نہیں کرتے ہیں، اور کسی ایسی جان کو قتل نہیں کرتے ہیں، جس کو اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہو، البتہ حق کا معاملہ مختلف ہے اور وہ لوگ زنا نہیں کرتے ہیں“۔ پھر یہ آیت نازل ہوئی: ”البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو توبہ کر لے“۔ (سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں:) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی اتنا خوش نہیں دیکھا، جتنا خوش آپ اس آیت کے نزول پر ہوئے تھے، اور جتنا خوش آپ ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا﴾ (بے شک ہم نے تمہیں واضح فتح عطا کر دی ہے) کے نزول پر ہوئے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے علی بن زید کی یوسف بن مہران سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے، ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11240]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12935)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17497
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَرَأْنَاهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ سِنِينَ ] (وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ) ، ثُمَّ نَزَلَتْ: إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ، فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرِحَ فَرَحًا قَطُّ أَشَدَّ فَرَحًا مِنْهُ بِهَا، وَبِـ: (إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، ہم لوگ چند سال تک اس آیت کی تلاوت کرتے رہے: ”اور وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ دوسرے معبود کی عبادت نہیں کرتے ہیں اور وہ اس جان کو قتل نہیں کرتے ہیں، جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہو، البتہ حق کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ زنا نہیں کرتے ہیں۔“ پھر یہ آیت نازل ہو گئی: ”البتہ اس کا معاملہ مختلف ہے جو توبہ کر لے اور ایمان لے آئے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی کسی بات پر اتنا زیادہ خوش نہیں دیکھا، جتنا آپ اس آیت کے نزول پر اور اس (آگے والی آیت کے نزول پر) خوش ہوئے تھے: ”بے شک ہم نے تمہیں فتح مبین عطا کی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17497]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5575»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3423
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلُّوَيْهِ الْقَطَّانُ نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حُسَيْنٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِي بَزَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : هَلْ لِمَنْ قَتَلَ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا تَوْبَةٌ؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ: فَأَيْنَ قَوْلُهُ: وَالَّذِينَ لا يَدْعُونَ مَعَ اللهِ إِلَهًا آخَرَ وَلا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلا بِالْحَقِّ وَلا يَزْنُونَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا إِلا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلا صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ؟ قَالَ: I " هَذِهِ آيَةٌ مَكِّيَّةٌ نَسَخَتْهَا آيَةٌ مَدَنِيَّةٌ: وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ حُسَيْنٍ .
سعید بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ”کیا جس شخص نے کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کیا ہو، اس کے لیے توبہ ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”پھر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا کیا مطلب ہے: ﴿وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ يَلْقَ أَثَامًا يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ﴾ ”اور وہ لوگ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے، اور نہ اس جان کو قتل کرتے ہیں جسے اللہ نے حرام کیا ہے مگر حق کے ساتھ، اور نہ زنا کرتے ہیں، اور جو شخص یہ کام کرے گا وہ گناہ (کی سزا) سے دوچار ہوگا، قیامت کے دن اس کے لیے عذاب دگنا کیا جائے گا اور وہ ذلیل ہو کر اس میں ہمیشہ رہے گا، مگر جس نے توبہ کی، ایمان لایا اور نیک عمل کیے تو یہی لوگ ہیں جن کی برائیوں کو اللہ نیکیوں میں بدل دے گا“؟“ انہوں نے فرمایا: ”یہ مکی آیت ہے، اسے مدنی آیت نے منسوخ کر دیا ہے: ﴿وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا﴾ ”اور جو شخص کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے، وہ اس میں ہمیشہ رہے گا، اور اللہ اس پر غضبناک ہوا، اس نے اس پر لعنت کی اور اس کے لیے بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے“۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جعفر بن حارث سے اسماعیل بن عیاش کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن حسین منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3423]
تخریج الحدیث: «قال المنذري: رواته رواة الصحيح «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 2، ص 306» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3855، 4590، 4762، 4763، 4764، 4765، 4766، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 3023، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 40، 41، 13، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3542، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4010 / 14، 4011 / 15، 4012 / 16، 4016 / 20، 4013 / 17، 4878 / 1، 4881 / 4، 4879 / 2، 4880 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3448، 3449، 3450، 3454، 3451، 11049، 11050، 11306، 11307، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4273، 4275، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3029، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2621، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 666، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15927، 15926، 15925، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1966، 2175، 2727، 3513، والحميدي فى «مسنده» برقم: 494، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 680، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28303، 28304، 28326، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12314، 12315، 12501، 12597، 12935»

الحكم على الحديث:
رواته رواة الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5579
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّافِعِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَرَأْنَاهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِنِينَ: وَالَّذِينَ لا يَدْعُونَ مَعَ اللهِ إِلَهًا آخَرَ وَلا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلا بِالْحَقِّ وَلا يَزْنُونَ، الْآيَةَ، ثُمَّ نَزَلَتْ: إِلا مَنْ تَابَ وَآمَنَ، فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرِحَ فَرَحًا قَطُّ أَشَدَّ فَرَحًا مِنْهُ بِهَا، وَبِ - إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ الْمَكِّيُّ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کئی سال تک یہ آیت اسی طرح پڑھی: ﴿وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ﴾ ’اور وہ لوگ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پکارتے، اور نہ اس جان کو قتل کرتے ہیں جسے اللہ نے حرام کیا ہے مگر حق کے ساتھ، اور نہ زنا کرتے ہیں‘ پھر یہ حصہ نازل ہوا: ﴿إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ﴾ ’مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لایا‘ تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی اتنا خوش ہوتے نہیں دیکھا جتنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس آیت پر خوش ہوئے، اور اسی طرح سورۃ ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا﴾ ’بے شک ہم نے آپ کو کھلی فتح عطا فرمائی‘ پر بھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیداللہ بن عمر سے عبداللہ بن رجاء مکی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5579]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه علي بن زيد عن يوسف بن مهران وقد وثقا وفيهما ضعف وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 82» »
«قال الهيثمي: وإسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 196» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 12936»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں