الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
306. عطاء بن أبي رباح، عن ابن عمر
عطاء بن ابی رباح کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 13534 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 13534
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3187
حدیث نمبر: 13534
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ التُّرْكِيُّ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبِرَكِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ السَّمَّاكُ ، ثَنَا عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: اجْتَمَعَ عِيدَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمُ فِطْرٍ وَجُمُعَةٍ، فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعِيدِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ قَدْ أَصَبْتُمْ خَيْرًا وَأَجْرًا، وَإِنَّا مُجْمِعُونَ فَمَنْ أَرَادَ أَنْ يُجْمِعَ مَعَنَا فَلْيُجْمِعْ، وَمَنْ أَرَادَ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ فَلْيَرْجِعْ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: دو عیدیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اکٹھی ہو گئیں: عید الفطر اور جمعہ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عید کی نماز پڑھائی، پھر ان کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”اے لوگو! تم نے بھلائی اور اجر حاصل کر لیا ہے، اور ہم جمعہ قائم کرنے والے ہیں، تو جو ہمارے ساتھ جمعہ میں شریک ہونا چاہے وہ ہو جائے، اور جو اپنے گھر واپس جانا چاہے وہ چلا جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13534]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 435، حدیث 13591»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1312، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5891»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1312، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5891»
حدیث نمبر: 3187
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: اجْتَمَعَ عِيدَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمُ فِطْرٍ وَجُمُعَةٌ فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعِيدَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ فَقَالَ:"يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ قَدْ أَصَبْتُمْ خَيْرًا وَأَجْرًا وَإِنَّا مُجَمِّعُونَ فَمَنْ أَرَادَ أَنْ يُجَمِّعَ مَعَنَا فَلْيُجَمِّعْ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ فَلْيَرْجِعْ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التُّرْكِيِّ عَنْ زِيَادِ بْنِ رَاشِدٍ أَبِي مُحَمَّدٍ السَّمَّاكِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں دو عیدیں اکٹھی ہو گئیں، عیدالفطر کا دن جمعہ کے دن تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کو عید کی نماز پڑھائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کی طرف رُخ کیا اور ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! تم لوگوں نے بھلائی اور اجر حاصل کر لیا ہے، ہم جمعہ بھی ادا کریں گے، جو شخص ہمارے ساتھ جمعہ ادا کرنا چاہے، وہ جمعہ ادا کر لے اور جو شخص اپنے گھر واپس جانا چاہے، وہ واپس چلا جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں، اسماعیل بن ابراہیم ترکی کی، زیاد بن راشد ابومحمد سماک کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3187]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں، اسماعیل بن ابراہیم ترکی کی، زیاد بن راشد ابومحمد سماک کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3187]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13591، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1154»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف