🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
321. أبو عبد الرحمن الحبلي، عن عبد الله بن عمرو
ابوعبدالرحمن حبلی کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 13663 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 13663
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9550
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4417
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13663
حَدَّثَنَا هَارُونُ ، قَالَ: ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَا تَعُدُّونَ الشَّهِيدَ فِيكُمْ؟ قُلْنَا: مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللهِ، قَالَ: مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ غَرِقَ فِي سَبِيلِ اللهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قَتَلَهُ الْبَطْنُ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَالْمَرْأَةُ يَقْتُلُهَا نِفَاسُهَا شَهِيدَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”تم اپنے میں شہید کسے سمجھتے ہو؟“ ہم نے عرض کیا: جو اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ کی راہ میں قتل ہو وہ شہید ہے، جو اللہ کی راہ میں ڈوب جائے وہ شہید ہے، جسے پیٹ کی بیماری موت دے وہ شہید ہے، اور جو عورت نفاس کی وجہ سے فوت ہو جائے وہ بھی شہید ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13663]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 31، حدیث 66»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9550
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا تَعُدُّونَ الشَّهِيدَ فِيكُمْ؟". فَقُلْنَا: مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. فَقَالَ:" مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ غَرِقَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قَتَلَهُ الْبَطْنُ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَالْمَرْأَةُ يَقْتُلُهَا نِفَاسُهَا فَهِيَ شَهِيدَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے دریافت کیا: تم لوگ اپنے درمیان کے شہید شمار کرتے ہو؟ ہم نے عرض کی: جو اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے وہ شہید ہے، جو اللہ کی راہ میں ڈوب کر مر جائے وہ شہید ہے جسے پیٹ کی بیماری موت کا شکار کر دے وہ شہید ہے وہ عورت جو نفاس کے دوران مر جاتی ہے وہ شہیدہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9550]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4417
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا الْمُقْرِئُ ، عَنِ الْأَفْرِيقِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَا تَعُدُّونَ الشُّهَدَاءَ؟ قَالُوا: مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ. فَقَالَ: إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ، مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قَتَلَهُ الطَّاعُونُ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قَتَلَهُ الْبَطْنُ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ غَرِقَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَالْمَرْأَةُ يَقْتُلُهَا نِفَاسُهَا فَهِيَ شَهِيدَةٌ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ لَضَعْفِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَفْرِيقِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور دریافت فرمایا: ”تم کن لوگوں کو شہید شمار کرتے ہو؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: جو اللہ کی راہ میں قتل کر دیا جائے وہ شہید ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر ایسا ہی ہو تو پھر میری امت کے شہدا یقیناً بہت کم ہوں گے؛ (دراصل) جو اللہ کی راہ میں قتل کیا جائے وہ شہید ہے، جو طاعون کی بیماری سے فوت ہو وہ شہید ہے، جو پیٹ کے مرض (مثلاً ہیضہ یا استسقاء وغیرہ) سے جاں بحق ہو وہ شہید ہے، جو اللہ کی راہ میں ڈوب کر فوت ہو جائے وہ شہید ہے اور وہ عورت جسے اس کے نفاس (بچے کی پیدائش یا اس کے بعد کی پیچیدگی) نے مار ڈالا وہ بھی شہیدہ ہے۔“ یہ سند عبدالرحمن افریقی کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجهاد/حدیث: 4417]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف لضعف عبد الرحمن الأفريقي»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 624، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1063، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2804، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8106، 9402، 10383، وأخرجه فتح الباري برقم: 236، 590، 633، 2646، 2674، 2742، 5401، 5402، وأخرجه مسند البزار برقم: 1191، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 391، 1475، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 218، 3157، 3241، 8002، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1406، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9041»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں