الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
324. أبو الحصين، عن عبد الله بن عمرو
ابوحصین کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 13721 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 13721
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1782
حدیث نمبر: 13721
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ: ثَنَا شُعْبَةُ بْنُ عُقْبَةَ ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ لهِيعَةَ ، قَالَ: ثَنَا عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِي الْحُصَيْنِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الصُّبْحِ؟ فَصَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ بِغَلَسٍ، ثُمَّ صَلَّاهَا مِنَ الْغَدِ فَأَسْفَرَ، ثُمَّ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ؟ فَقَالَ: أَنَا، فَقَالَ: الْوَقْتُ فِيمَا بَيْنَ أَمْسِ وَالْيَوْمِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فجر کی نماز کے وقت کے بارے میں پوچھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھی، پھر اگلے دن اسے خوب روشنی میں پڑھا، پھر فرمایا: ”سوال کرنے والا کہاں ہے؟“ اس نے عرض کیا: میں حاضر ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وقت انہی دونوں کے درمیان ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13721]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 50، حدیث 124»
حدیث نمبر: 1782
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الصُّبْحِ، فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِغَلَسٍ، ثُمَّ صَلَّاهَا مِنَ الْغَدِ فَأَسْفَرَ، ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ؟" فَقَالَ: أَنَا، فَقَالَ:" الْوَقْتُ فِيمَا بَيْنَ أَمْسِ وَالْيَوْمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صبح کی نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اندھیرے میں نماز ادا کی پھر اگلے دن آپ نے وہ روشنی میں ادا کی پھر آپ نے فرمایا: سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟ اس شخص نے کہا: میں ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وقت وہ ہے، جو کل اور آج (کے اوقات) کے درمیان کا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1782]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1782]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف