🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
375. عمرو بن دينار، عن عبد الله بن الزبير
عمرو بن دینار کی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 13875 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 13875
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4344
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13875
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ: دَثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، قَالَ: دَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِذَا لَمْ يَكُنْ يُؤَدِّي حَقَّهَا، فَتَمْشِي عَلَيْهِ بِقَاعٍ يَطَؤُهُ بِأَخْفَافِهَا. وَيُؤْتَى بِصَاحِبِ الْبَقَرِ إِذَا لَمْ يَكُنْ يُؤَدِّي حَقَّهَا، فَتَمْشِي عَلَيْهِ بِقَاعٍ، تَطَؤُهُ بِأَظْلَافِهَا وَتَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا. وَيُؤْتَى بِصَاحِبِ الْغَنَمِ إِذَا لَمْ يُؤَدِّي حَقَّهَا، فَتَمْشِي عَلَيْهِ بِقَاعٍ، فَتَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا وَتَطَؤُهُ بِأَظْلَافِهَا، لَيْسَ فِيهَا جَمَّاءُ وَلَا مَكْسُورَةُ الْقَرْنِ. وَيُؤْتَى بِصَاحِبِ الْكَنْزِ فَيُمَثَّلُ لَهُ شُجَاعٌ أَقْرَعُ فَلَا يَجِدُ شَيْئًا فَيُدْخِلُ يَدَهُ فِي فِيهِ.
رَوَاهُ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ اللَّيْثِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹوں کا کوئی مالک ایسا نہیں جو ان کا حق ادا نہ کرتا ہو مگر قیامت کے دن اسے لایا جائے گا اور وہ اونٹ ایک کھلے میدان میں اپنے کھروں سے اسے روندیں گے۔ اور گائے کا مالک اگر اس کا حق ادا نہ کرتا ہو تو اسے بھی لایا جائے گا اور وہ گائیں ایک کھلے میدان میں اپنے کھروں سے اسے روندیں گی اور اپنے سینگوں سے مارتی رہیں گی۔ اور بکریوں کا مالک اگر ان کا حق ادا نہ کرتا ہو تو اسے بھی لایا جائے گا اور وہ بکریاں ایک کھلے میدان میں اسے سینگوں سے ماریں گی اور کھروں سے روندیں گی، ان میں کوئی سینگ کے بغیر اور نہ کوئی ٹوٹے سینگ والی چھوڑی جائے گی۔ اور خزانہ (کا حق ادا نہ کرنے والے) کے مالک کو بھی لایا جائے گا، اس کے لیے ایک گنجا سانپ بنا دیا جائے گا، وہ (بچاؤ کی) کوئی چیز نہ پائے گا تو اپنا ہاتھ اس کے منہ میں ڈال دے گا۔“
اسے عمرو بن دینار نے عبید بن عمر لیثی کے واسطے سے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسلاً روایت کیا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13875]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 114، حدیث 278»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4344
وَعَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِذَا لَمْ يَكُنْ يُؤَدِّي حَقَّهَا فَتَمْشِي عَلَيْهِ بِقَاعٍ تَطَؤُهُ بِأَخْفَافِهَا، وَيُؤْتَى بِصَاحِبِ الْبَقَرِ إِذَا لَمْ يَكُنْ يُؤَدِّي حَقَّهَا فَتَمْشِي عَلَيْهِ تَطَؤُهُ بِأَظْلَافِهَا لَيْسَ فِيهَا جَمَّاءُ وَلَا مَكْسُورَةُ الْقَرْنِ، وَيُؤْتَى بِصَاحِبِ الْغَنَمِ إِذَا لَمْ يَكُنْ يُؤَدِّي حَقَّهَا فَتَمْشِي عَلَيْهِ بِقَاعٍ فَتَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا وَتَطَؤُهُ بِأَظْلَافِهَا لَيْسَ فِيهَا جَمَّاءُ وَلَا مَكْسُورَةُ الْقَرْنِ، وَيُؤْتَى بِصَاحِبِ الْكَنْزِ فَيُمَثَّلُ لَهُ شُجَاعًا أَقْرَعَ فَلَا يَجِدُ شَيْئًا فَيُدْخِلُ يَدَهُ فِي فِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِطُولِهِ - وَرَوَى الْبَزَّارُ طَرَفًا مِنْهُ - وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اونٹوں کا جو بھی مالک ہو گا، اسے قیامت کے دن لایا جائے گا جبکہ اس نے اونٹوں کے حق (یعنی زکوۃ) کو ادا نہیں کیا ہو گا، وہ اونٹ کھلے میدان میں اس کے پاس چلتے ہوئے آئیں گے اور اپنے پاؤں کے ذریعے اسے روندیں گے، گائیوں کے مالک کو لایا جائے گا، جب اس نے (دنیا میں) ان کے حق (یعنی زکوۃ) کو ادا نہیں کیا ہو گا، وہ چلتی ہوئی اس شخص کے پاس آئیں گی، اور اسے اپنے پاؤں کے ذریعے روندیں گی، ان میں سے کوئی ایسی نہیں ہو گی، جو بغیر سینگ کے ہو، یا کوئی سینگ ٹوٹا ہوا ہو، بکریوں کے مالک کو لایا جائے گا، جس نے ان کے حق کو ادا نہیں کیا ہو گا، تو ایک چٹیل میدان میں وہ بکریاں چلتی ہوئی اس کے پاس آئیں گی، اپنے سینگوں کے ذریعے اسے ماریں گی، اور اپنے پاؤں کے ذریعے اسے روندیں گی، ان میں کوئی ایسی بکری نہیں ہو گی، جس کا سینگ نہ ہو، یا جس کا سینگ ٹوٹا ہوا ہو، خزانے کے مالک شخص کو لایا جائے گا، اور اس خزانے کو ایک گنجے سانپ کی شکل دے دی جائے گی، اسے کوئی چیز نہیں ملے گی، تو وہ اس شخص کا ہاتھ اپنے منہ میں ڈال لے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے، جبکہ امام بزار نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے، اس روایت کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4344]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2199»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں