🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
580. عاصم بن ثابت بن أبي الأفلح ويقال: ابن الأفلح الأنصاري حمى الدبر، بدري، قتل على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم
سیدنا عاصم بن ثابت بن ابی الافلح رضی اللہ عنہ، جنہیں ابن الافلح انصاری بھی کہا جاتا ہے، ملقب ”حامیِ دبر“ (یعنی شہد کی مکھیوں کے محافظ)، بدری صحابی، رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں شہید ہوئے
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 14535 (کل: 16 مقامات، 9 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 14535، 4176
صحیح بخاری: 3045، 3989، 4086، 7402
سنن ابوداود: 2660
مسند احمد: 7928، 8096
مصنف ابن ابی شیبہ: 39634
الفتح الربانی: 11689
صحیح ابن حبان: 7039
الجامع الكامل: 221، 7999، 8878
السنن الكبرى للبيهقي: 18432
11 تا 16
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7039
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً عَيْنًا وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ عَاصِمَ بْنَ ثَابِتٍ، فَانْطَلَقُوا، حَتَّى إِِذَا كَانُوا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ بَيْنَ عُسْفَانَ وَمَكَّةَ نُزُولا، فَذُكِرُوا لِحَيٍّ مِنْ هُذَيْلٍ، يُقَالُ لَهُمْ: بَنُو لِحْيَانَ، فَاتَّبَعُوهُمْ بِقَرِيبٍ مِنْ مِائَةِ رَجُلٍ رَامٍ، فَاقْتَصُّوا آثَارَهُمْ، حَتَّى نَزَلُوا مَنْزِلا نَزَلُوهُ، فَوَجَدُوا فِيهِ نَوَى تَمْرٍ مِنْ تَمْرِ الْمَدِينَةِ، فَقِيلَ: هَذَا مِنْ تَمْرِ أَهْلِ يَثْرِبَ، فَاتَّبَعُوا آثَارَهُمْ حَتَّى لَحِقُوهُمْ، فَلَمَّا آنَسَهُمْ عَاصِمُ بْنُ ثَابِتٍ وَأَصْحَابُهُ لَجَئُوا إِِلَى فَدْفَدٍ، وَجَاءَ الْقَوْمُ فَأَحَاطُوا بِهِمْ، فَقَالُوا: لَكُمُ الْعَهْدُ وَالْمِيثَاقُ إِِنْ نَزَلْتُمْ إِِلَيْنَا أَنْ لا نَقْتُلَ مِنْكُمْ رَجُلا، فَقَالَ عَاصِمٌ: أَمَّا أَنَا فَلا أَنْزِلُ فِي ذِمَّةِ قَوْمٍ كَافِرِينَ، اللَّهُمَّ أَخْبِرْ عَنَّا رَسُولَكَ، فَقَاتَلُوهُمْ فِي بُيُوتِهِمْ حَتَّى قَتَلُوا عَاصِمًا فِي سَبْعَةِ نَفَرٍ، وَبَقِيَ خُبَيْبُ بْنُ عَدِيٍّ وَزَيْدُ بْنُ الدَّثِنَةِ وَرَجُلٌ آخَرُ، فَأَعْطَوْهُمُ الْعَهْدَ وَالْمِيثَاقَ أَنْ يَنْزِلُوا إِِلَيْهِمْ، فَلَمَّا اسْتَمْكَنُوا مِنْهُمْ حَلُّوا أَوْتَارَ قِسِيِّهِمْ، فَرَبَطُوهُمْ بِهَا، فَنَادَى الرَّجُلُ الثَّالِثُ الَّذِي مَعَهُمَا، هَذَا أَوَّلُ الْغَدْرِ، فَأَبَى أَنْ يَصْحَبَهُمْ، فَجَرُّوهُ، فَأَبَى أَنْ يَتَّبِعَهُمْ، وَقَالَ: لِي فِي هَؤُلاءِ أُسْوَةٌ، فَضَرَبُوا عُنُقَهُ، وَانْطَلَقُوا بِخُبَيْبِ بْنِ عَدِيٍّ وَزَيْدِ بْنِ الدَّثِنَةِ حَتَّى بَاعُوهُمَا بِمَكَّةَ، فَاشْتَرَى خُبَيْبًا بَنُو الْحَارِثِ بْنُ عَامِرٍ، وَكَانَ الْحَارِثُ قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ، فَمَكَثَ عِنْدَهُمْ أَسِيرًا، حَتَّى إِِذَا اجْتَمَعُوا عَلَى قَتْلِهِ، اسْتَعَارَ مُوسًى مِنْ إِِحْدَى بَنَاتِ الْحَارِثِ يَسْتَحِدُّ بِهِ، فَأَعَارَتْهُ، قَالَتْ: فَغَفَلْتُ عَنْ صَبِيٍّ لِي حَتَّى أَتَاهُ، فَأَخَذَهُ فَأَضْجَعَهُ عَلَى فَخِذِهِ، وَالْمُوسَى فِي يَدِهِ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُ، فَزِعْتُ فَزَعًا شَدِيدًا، فَقَالَ: خَشِيتِ أَنْ أَقْتُلَهُ؟ مَا كُنْتُ لأَفْعَلَ إِِنْ شَاءَ اللَّهُ، قَالَ: فَكَانَتْ تَقُولُ: مَا رَأَيْتُ أَسِيرًا قَطُّ خَيْرًا مِنْ خُبَيْبٍ، لَقَدْ رَأَيْتُهُ يَأْكُلُ مِنْ قِطْفِ عِنَبٍ وَمَا بِمَكَّةَ يَوْمَئِذٍ ثَمَرَةٌ، وَإِِنَّهُ لَمُوثَقٌ فِي الْحَدِيدِ، وَمَا كَانَ إِِلا رِزْقًا رَزَقَهُ اللَّهُ إِِيَّاهُ، ثُمَّ خَرَجُوا بِهِ مِنَ الْحَرَمِ لِيَقْتُلُوهُ، فقَالَ: دَعُونِي أُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلا أَنْ تَرَوْا أَنَّ مَا بِي جَزْعٌ مِنَ الْمَوْتِ، لَزِدْتُ، فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ سَنَّ الرَّكْعَتَيْنِ عِنْدَ الْقَتْلِ، ثُمَّ قَالَ: وَلَسْتُ أُبَالِي حِينَ أُقْتَلُ مُسْلِمًا عَلَى أَيِّ شَقٍّ كَانَ لِلَّهِ مَصْرَعِي ثُمَّ قَامَ إِِلَيْهِ عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ فَقَتَلَهُ، وَبَعَثَتْ قُرَيْشٌ إِِلَى مَوْضِعِ عَاصِمٍ تُرِيدُ الشَّيْءَ مِنْ جَسَدِهِ لِيَعْرِفُوهُ، وَكَانَ قَتَلَ عَظِيمًا مِنْ عُظَمَائِهِمْ يَوْمَ بَدْرٍ، فَبَعَثَ اللَّهُ عَلَيْهِ مِثْلَ الظُّلَّةِ، فَلَمْ يَقْدِرُوا عَلَى شَيْءٍ مِنْهُ" ، هَكَذَا حَدَّثَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ مِنْ كِتَابِهِ: فَقَاتَلُوهُمْ فِي بُيُوتِهِمْ، وَإِِنَّمَا هُوَ: فَقَاتَلُوهُمْ مِنْ ثُبُوتِهِمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم جاسوسی کے لیے روانہ فرمائی، آپ نے ان کا امیر عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ کو مقرر کیا، وہ لوگ روانہ ہوئے یہاں تک کہ عسفان اور مکہ کے درمیان انہوں نے پڑاؤ کیا، ہذیل قبیلے کی ایک شاخ بنو لحیان کو ان کا پتہ چل گیا، وہ لوگ ایک سو تیر اندازوں کے ساتھ ان کے پیچھے آئے اور ان کے قدموں کے نشانات پر آتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے بھی اسی جگہ پڑاؤ کیا جہاں انہوں نے پڑاؤ کیا تھا، وہاں انہیں مدینہ منورہ کی کھجوروں کی گٹھلیاں ملیں تو انہوں نے کہا: یہ تو اہل یثرب کی کھجوریں ہیں، پھر وہ لوگ ان کے قدموں کے نشانات پر پیچھے آتے گئے یہاں تک کہ ان تک پہنچ گئے، جب سیدنا عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کو ان کا احساس ہوا تو انہوں نے ایک پہاڑ کی آڑ لی، وہ لوگ آئے اور انہوں نے ان حضرات کو گھیر لیا اور کہا: تم لوگوں کے ساتھ یہ پختہ عہد اور وعدہ ہے کہ اگر تم اتر کر ہماری طرف آ جاتے ہو تو ہم تم میں سے کسی بھی شخص کو قتل نہیں کریں گے، تو سیدنا عاصم رضی اللہ عنہ نے کہا: میں کافر قوم کی دی ہوئی پناہ کی وجہ سے نیچے نہیں اتروں گا، «اللَّهُمَّ أَخْبِرْ عَنَّا نَبِيَّكَ» ”اے اللہ! تو ہمارے بارے میں اپنے نبی کو اطلاع دے دے“، ان لوگوں نے اپنی جگہ پر رہتے ہوئے ان کے ساتھ لڑائی کی یہاں تک کہ ان لوگوں نے سیدنا عاصم رضی اللہ عنہ سمیت سات افراد کو شہید کر دیا، صرف سیدنا خبیب بن عدی اور سیدنا زید بن دثنہ رضی اللہ عنہما اور ایک اور شخص باقی رہ گیا، ان لوگوں نے ان حضرات کو یہ عہد دیا کہ وہ اگر اتر کر ان کی طرف آ گئے تو (انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا)، لیکن جب ان لوگوں نے ان حضرات پر قابو پا لیا تو انہوں نے ان کی کمانوں کے تار کھول دیے اور اس کے ذریعے ان حضرات کو باندھ دیا، تو ان دو کے ساتھ موجود تیسرے شخص نے کہا: یہ سب سے پہلی وعدہ خلافی ہے، اس نے ان کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا، ان لوگوں نے اسے کھینچا تو اس شخص نے ان کے پیچھے جانے سے انکار کر دیا اور بولا: میرے لیے ان (مقتولین) کے طریقہ کار میں بہترین نمونہ ہے، تو ان لوگوں نے اس شخص کی بھی گردن اڑا دی، وہ لوگ سیدنا خبیب بن عدی اور سیدنا زید بن دثنہ رضی اللہ عنہما کو لے کر آئے اور مکہ میں ان دونوں کو فروخت کر دیا، سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ کو حارث بن عامر کے بیٹوں نے خرید لیا کیونکہ حارث غزوہ بدر کے دن مارا گیا تھا، وہ ان لوگوں کے ہاں قیدی کے طور پر رہے یہاں تک کہ جب ان لوگوں نے انہیں شہید کرنے کا فیصلہ کر لیا تو سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ نے حارث کی ایک بیٹی سے ایک استرا عارضی استعمال کے لیے مانگا تاکہ اس کے ذریعے اضافی بال صاف کر لیں، اس عورت نے انہیں وہ استرا دے دیا، وہ عورت بیان کرتی ہے کہ میں اپنے بچے سے غافل ہوئی یہاں تک کہ وہ بچہ ان کے پاس چلا گیا، انہوں نے اس بچے کو پکڑا اور اپنی ران پر بٹھا لیا جبکہ استرا ان کے ہاتھ میں تھا، جب میں نے اس بچے کو دیکھا تو میں بہت گھبرا گئی، انہوں نے دریافت کیا: کیا تمہیں اندیشہ ہے کہ میں اسے قتل کر دوں گا؟ اگر اللہ نے چاہا تو میں ایسا نہیں کروں گا، وہ عورت بیان کرتی ہے کہ میں نے ایسا کوئی قیدی کبھی نہیں دیکھا جو سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ سے بہتر ہو، میں نے انہیں انگور کھاتے ہوئے دیکھا ہے حالانکہ ان دنوں مکہ میں یہ پھل نہیں تھا اور وہ اس وقت لوہے میں جکڑے ہوئے تھے، یہ وہ رزق تھا جو اللہ تعالیٰ انہیں عطا فرماتا تھا، پھر وہ لوگ (یعنی بنو حارث) انہیں حرم کی حدود سے باہر لے گئے تاکہ انہیں شہید کر دیں تو سیدنا خبیب رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے موقع دو تاکہ میں دو رکعات ادا کر لوں، پھر انہوں نے دو رکعات ادا کیں اور بولے: اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تم یہ سمجھو گے کہ میں موت کے خوف کی وجہ سے (ایسا کر رہا ہوں) تو میں مزید رکعات ادا کرتا، پس وہ پہلے فرد تھے جنہوں نے شہید ہونے کے وقت دو رکعات ادا کرنے کا طریقہ ایجاد کیا، پھر انہوں نے فرمایا: ”اگر میں مسلمان ہونے کے عالم میں قتل کیا جاتا ہوں، تو پھر میں اس بات کی پرواہ نہیں کروں گا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مجھے کون سے پہلو کے بل گرایا جاتا ہے“، پھر عقبہ بن حارث اٹھ کر ان کی طرف گیا اور اس نے انہیں شہید کر دیا، قریش نے عاصم رضی اللہ عنہ کے جسم کی طرف کسی کو بھیجا تاکہ ان کے جسم کا کوئی حصہ حاصل کر لیں اور اس کے ذریعے انہیں پہچان لیں کیونکہ عاصم رضی اللہ عنہ نے غزوہ بدر کے موقع پر ان کے بڑے فرد کو قتل کیا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے ان پر بھڑوں کا ایک جھنڈ (سایہ) بھیج دیا جس نے ان کی حفاظت کی اور وہ لوگ ان کے جسم سے کچھ حاصل نہ کر سکے، وہ یہ روایت ابن قتیبہ نے اپنی تحریر میں سے ہمیں بیان کی تھی جس میں یہ الفاظ ہیں: ”تو انہوں نے اپنے گھروں میں رہتے ہوئے ان کے ساتھ لڑائی کی“ حالانکہ الفاظ یہ ہیں: ”انہوں نے اپنی جگہ پر رہتے ہوئے ان کے ساتھ لڑائی کی“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7039]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3045، 3989، 4086، 7402، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7039، 7040، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2660، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6733، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8043» «رقم طبعة با وزير 7000»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2724): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 221
221. عن أبي هريرة، قال: بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم عشرة منهم خبيب الأنصاريّ، فأخبرني عبيد الله بن عياض، أنّ ابنة الحارث أخبرته أنّهم حين اجتمعوا استعار منها موسى يستحدّ بها، فلما خرجوا من الحرم ليقتلوه قال خبيب الأنصاريّ:
ولست أبالي حين أقتل مسلماً
على أي شق كان لله مصرعي
وذلك في ذات الإله وإن يشأ
يبارك على أوصال شلو ممزّع
فقتله ابن الحارث، فأخبر النّبيُّ صلى الله عليه وسلم أصحابَه خبرهم يوم أصيبوا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاريّ في التوحيد (7402) وبوّب عليه: ما يُذكر في الذّات والنّعوت وأسامي الله عزّ وجلّ - عن أبي اليمان، أخبرنا شعيب، عن الزّهريّ، أخبرني عمرو بن أبي سفيان بن أسيد بن خارجة الثّقفيّ حليف لبني زهرة وكان من أصحاب أبي هريرة، أنّ أبا هريرة قال (فذكره). » ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7999
7999- عن أبي هريرة قال: بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم عشرة رهط سرية عينا، وأمّر عليهم عاصم بن ثابت الأنصاري جد عاصم بن عمر بن الخطاب، فانطلقوا حتى إذا كانوا بالهدأة -وهو بين عسفان ومكة- ذكروا لحي من هذيل يقال لهم: بنو لحيان، فنفروا لهم قريبا من مائتي رجل كلهم رام، فاقتصوا آثارهم حتى وجدوا مأكلهم تمرا تزودوه من المدينة، فقالوا: هذا تمر يثرب، فاقتصوا آثارهم، فلما رآهم عاصم وأصحابه لجأوا إلى فدفد، وأحاط بهم القوم، فقالوا لهم: انزلوا وأعطونا بأيديكم ولكم العهد والميثاق، ولا نقتل منكم أحدا، قال عاصم بن ثابت أمير السرية، أما أنا فوالله لا أنزل اليوم في ذمة كافر، اللهم أخبر عنا نبيك، فرموهم بالنبل، فقتلوا عاصما في سبعة، فنزل إليهم ثلاثة رهط بالعهد والميثاق، منهم: خبيب الأنصاري، وابن دثنة، ورجل آخر، فلما استمكنوا منهم، أطلقوا أوتار قسيهم، فأوثقوهم، فقال الرجل الثالث: هذا أول الغدر، والله لا أصحبكم، إن لي في هؤلاء لأسوة، يريد القتلى فجرروه، وعالجوه على أن يصحبهم، فأبى، فقتلوه، فانطلقوا بخبيب وابن دثنة حتى باعوهما بمكة بعد وقعة بدر، فابتاع خبيبا بنو الحارث بن عامر بن نوفل بن عبد مناف -وكان خبيب هو قتل الحارث بن عامر يوم بدر- فلبث خبيب عندهم أسيرا، فأخبرني عبيد الله بن عياض أن بنت الحارث أخبرته: أنهم حين اجتمعوا استعار منها موسى، يستحد بها فأعارته، فأخذ ابنا لي، وأنا غافلة حين أتاه، قالت: فوجدته مجلسه على فخذه، والموسى بيده، ففزعت فزعة عرفها خبيب في وجهي، فقال: تخشين أن أقتله؟ ما كنت لأفعل ذلك، واللهِ ما رأيتُ أسيرا قط خيرا من خبيب، والله لقد وجدته يوما يأكل من قطف عنب في يده، وإنه لموثق في الحديد، وما بمكة من ثمر، وكانت تقول: إنه لرزق من الله رزقه خبيبا، فلما خرجوا من الحرم ليقتلوه في الحل، قال لهم خبيب: ذروني أركع ركعتين فتركوه، فركع ركعتين، ثم قال: لولا أن تظنوا أن ما بي جزع لطوّلتُها، اللهم أحصهم عددا:
فلست أبـالي حين أقتـل مسلما
على أي شق كان لله مصرعي
وذلك في ذات الإله وإن يشـــأ
يبارك على أوصال شلو ممزع
فقتله ابن الحارث، فكان خبيب هو سنَّ الركعتين لكل امرئ مسلم قتل صبرا، فاستجاب الله لعاصم بن ثابت يوم أصيب، فأخبر النبي صلى الله عليه وسلم أصحابه خبرهم وما أصيبوا، وبعث ناس من كفار قريش إلى عاصم حين حدثوا أنه قتل ليؤتوا بشيء منه يعرف، وكان قد قتل رجلا من عظمائهم يوم بدر، فبعث على عاصم مثل الظلة من الدبر، فحمته من رسولهم، فلم يقدروا على أن يقطع من لحمه شيئا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الجهاد والسير (3045) عن أبي اليمان، أخبرنا شعيب، عن الزهري قال: أخبرني عمرو بن أبي سفيان بن اُسيد بن جارية الثقفي –وهو حليف لبني زهرة وكان من أصحاب أبي هريرة- أن أبا هريرة قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8878
8878- عن أبي هريرة قال: بعث النبي صلى الله عليه وسلم سرية عيناً، وأمّر عليهم عاصم بن ثابت، وهو جد عاصم بن عمر بن الخطاب، فانطلقوا حتى إذا كان بين عسفان ومكة، ذكروا لحي من هذيل يقال لهم: بنو لحيان، فتبعوهم بقريب من مائة رام، فاقتصوا آثارهم حتى أتوا منزلاً نزلوه، فوجدوا فيه نوى تمر تزوّدوه من المدينة، فقالوا: هذا تمر يثرب، فتبعوا آثارهم حتى لحقوهم، فلما انتهى عاصم وأصحابه لجؤوا إلى فدفد، وجاء القوم فأحاطوا بهم، فقالوا: لكم العهد والميثاق إن نزلتم إلينا أن لا نقتل منكم رجلاً، فقال عاصم: أما أنا فلا أنزل في ذمة كافر، اللهم أخبر عنا نبيك، فرموهم حتى قتلوا عاصماً في سبعة نفر بالنبل، وبقي خبيب وزيد ورجل آخر، فأعطوهم العهد والميثاق، فلما أعطوهم العهد والميثاق نزلوا إليهم، فلما استمكنوا منهم حلّوا أوتار قسيهم فربطوهم بها، فقال الرجل الثالث الذي معهما: هذا أول الغدر، فأبى أن يصحبهم فجرروه وعالجوه على أن يصحبهم فلم يفعل فقتلوه، وانطلقوا بخبيب وزيد حتى باعوهما بمكة، فاشترى خبيباً بنو الحارث بن عامر بن نوفل، وكان خبيب هو قتل الحارث يوم بدر، فمكث عندهم أسيراً، حتى إذا أجمعوا قتله استعار موسى من بعض بنات الحارث ليستحد بها فأعارته، قالت: فغفلت عن صبي لي، فدرج إليه حتى أتاه فوضعه على فخذه، فلما رأيته فزعت فزعة عرف ذاك مني وفي يده الموسى، فقال: أتخشين أن أقتله؟ ما كنت لأفعل ذلك إن شاء الله، وكانت تقول: ما رأيت أسيراً قط خيراً من خبيب، لقد رأيته يأكل من قطف عنب وما بمكة يومئذ ثمرة، وإنه لموثق في الحديد، وما كان إلا رزق رزقه الله، فخرجوا به من الحرم ليقتلوه، فقال: دعوني أصلي ركعتين، ثم انصرف إليهم فقال: لولا أن تروا أن ما بي جزع من الموت لزدت، فكان أول من سن الركعتين عند القتل هو، ثم قال: اللهم أحصهم عدداً، ثم قال:
ولست أبالي حين أقتل مسلماً
على أي شق كان لله مصرعي
وذلك في ذات الإله وإن يشأ
يبارك على أوصال شلو ممزع
ثم قام إليه عقبة بن الحارث فقتله، وبعثت قريش إلى عاصم ليؤتوا بشيء من جسده يعرفونه، وكان عاصم قتل عظيماً من عظمائهم يوم بدر، فبعث الله عليه مثل الظلة من الدبر، فحمته من رسلهم، فلم يقدروا منه على شيء.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في المغازي (4086) عن إبراهيم بن موسى، أخبرنا هشام بن يوسف، عن معمر، عن الزهري، عن عمرو بن أبي سفيان الثقفي، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18432
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أُسَيْدِ بْنِ جَارِيَةَ حَلِيفُ بَنِي زُهْرَةَ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشَرَةَ رَهْطٍ عَلَيْنَا، وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ عَاصِمَ بْنَ ثَابِتِ بْنِ أَبِي الْأَقْلَحِ وَهُوَ جَدُّ عَاصِمٍ، يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَانْطَلَقُوا حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْهَدَةِ بَيْنَ عُسْفَانَ وَمَكَّةَ ذُكِرُوا لِحَيٍّ مِنْ هُذَيْلٍ يُقَالُ لَهُمْ بَنُو لِحْيَانَ، فَنَفَرُوا لَهُمْ بِمِائَةِ رَجُلٍ رَامٍ فَاتَّبَعُوا آثَارَهُمْ حَتَّى وَجَدُوا مَأْكَلَهُمُ التَّمْرَ فَقَالُوا: هَذَا تَمْرُ يَثْرِبَ فَلَمَّا أَحَسَّ بِهِمْ عَاصِمٌ وَأَصْحَابُهُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ لَجَؤُوا إِلَى قَرْدَدٍ يَعْنِي فَأَحَاطَ بِهِمُ الْقَوْمُ فَقَالُوا: انْزِلُوا وَلَكُمُ الْعَهْدُ وَالْمِيثَاقُ أَنْ لَا يُقْتَلَ مِنْكُمْ أَحَدٌ، فَقَالَ عَاصِمٌ: أَمَّا أَنَا فَوَاللهِ لَا أَنْزِلُ فِي ذِمَّةِ كَافِرٍ الْيَوْمَ، اللهُمَّ بَلِّغْ عَنَّا نَبِيِّكَ السَّلَامَ. فَقَاتَلُوهُمْ فَقُتِلَ مِنْهُمْ سَبْعَةٌ، وَنَزَلَ ثَلَاثَةٌ عَلَى الْعَهْدِ وَالْمِيثَاقِ، فَلَمَّا اسْتَمْكَنُوا مِنْهُمْ حَلُّوا أَوْتَارَ قِسِيِّهِمْ وَكَتَّفُوهُمْ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ مِنْهُمْ أَحَدُ الثَّلَاثَةِ قَالَ: هُوَ وَاللهِ أَوَّلُ الْغَدْرِ. فَعَالَجُوهُ فَقَتَلُوهُ وَانْطَلَقُوا بِخُبَيْبِ بْنِ عَدِيٍّ، وَزَيْدِ بْنِ الدَّثِنَةِ، فَانْطَلَقُوا بِهِمَا إِلَى مَكَّةَ فَبَاعُوهُمَا، وَذَلِكَ بَعْدَ وَقْعَةِ بَدْرٍ، فَاشْتَرَى بَنُو الْحَارِثِ خُبَيْبًا وَكَانَ قَتَلَ الْحَارِثَ يَوْمَ بَدْرٍ، قَالَتِ ابْنَةُ الْحَارِثِ: وَكَانَ خُبَيْبٌ أَسِيرًا عِنْدَنَا فَوَاللهِ إِنْ رَأَيْتُ أَسِيرًا قَطُّ كَانَ خَيْرًا مِنْ خُبَيْبٍ، وَاللهِ لَقَدْ رَأَيْتُهُ يَأْكُلُ قِطْفًا مِنْ عِنَبٍ وَمَا بِمَكَّةَ يَوْمَئِذٍ مِنْ ثَمَرَةٍ، وَإِنْ هُوَ إِلَّا رِزْقٌ رَزَقَهُ اللهُ خُبَيْبًا. قَالَتْ: فَاسْتَعَارَ مِنِّي مُوسًى يَسْتَحِدُّ بِهِ لِلْقَتْلِ. قَالَتْ: فَأَعَرْتُهُ إِيَّاهُ وَدَرَجَ بُنَيٌّ لِي وَأَنَا غَافِلَةٌ فَرَأَيْتُهُ مُجْلِسَهُ عَلَى صَدْرِهِ. قَالَتْ: فَفَزِعْتُ فَزْعَةً عَرَفَهَا خُبَيْبٌ. ⦗٢٤٦⦘ قَالَتْ: فَفَطِنَ بِي فَقَالَ: أَتَحْسَبِينَنِي أَنِّي قَاتِلُهُ؟ مَا كُنْتُ لِأَفْعَلَهُ. قَالَتْ: فَلَمَّا أَجْمَعُوا عَلَى قَتْلِهِ قَالَ لَهُمْ: دَعُونِي أُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ. قَالَتْ: فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَقَالَ: لَوْلَا أَنْ تَحْسَبُوا أَنَّ بِي جَزَعًا لَزِدْتُ. قَالَ: فَكَانَ خُبَيْبٌ أَوَّلَ مَنْ سَنَّ الصَّلَاةَ لِمَنْ قُتِلَ صَبْرًا، ثُمَّ قَالَ: اللهُمَّ أَحْصِهِمْ عَدَدًا، وَاقْتُلْهُمْ بَدَدًا، وَلَا تُبْقِ مِنْهُمْ أَحَدًا. وَأَنْشَأَ يَقُولُ:.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس افراد کا ایک وفد روانہ کیا جن کا امیر عاصم بن ثابت بن ابی اقلح رضی اللہ عنہ کو بنایا، یہ عاصم بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے نانا تھے، جب وہ چلے یہاں تک کہ جب عسفان اور مکہ کے درمیان ایک بلند جگہ پر پہنچے تو قبیلہ ہذیل کی ایک شاخ جسے بنو لحیان کہا جاتا تھا ان کے سامنے ان کا تذکرہ کیا گیا، چنانچہ ان کے تقریباً سو تیر اندازوں نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں کھجوریں کھاتے ہوئے پا لیا، انہوں نے کہا: ”یہ یثرب کی کھجوریں ہیں“، جب عاصم رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے محسوس کر لیا کہ ان لوگوں نے انہیں گھیر لیا ہے تو انہوں نے کہا: ”تم نیچے اتر آؤ، تمہارے لیے عہد و پیمان ہے کہ ہم تم میں سے کسی کو قتل نہیں کریں گے“، عاصم رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں کسی کافر کے عہد و پیمان پر نہیں اتروں گا، اے اللہ! ہماری جانب سے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام پہنچا دینا“، پس انہوں نے ان سے قتال کیا اور سات صحابہ شہید ہو گئے، تین افراد نے ان کے عہد و پیمان کو قبول کر لیا، جب کفار ان پر غالب آ گئے تو انہوں نے ان کی کمانوں کی تندیاں اتار کر ان کے بازو پچھلی جانب باندھ لیے، جب ان تینوں میں سے ایک نے دیکھا تو کہنے لگا: ”یہ پہلا دھوکا ہے“، تو انہوں نے اسے وہیں شہید کر ڈالا، پھر وہ خبیب بن عدی اور زید بن دثنہ رضی اللہ عنہما کو مکہ لے آئے اور انہیں فروخت کر دیا، یہ جنگ بدر کے بعد کا واقعہ ہے، بنو حارث بن عامر بن نوفل نے خبیب رضی اللہ عنہ کو خرید لیا کیونکہ خبیب رضی اللہ عنہ نے ہی بدر کے دن حارث کو قتل کیا تھا، حارث کی بیٹی کہتی ہے کہ خبیب رضی اللہ عنہ ہمارے پاس قیدی تھے، اللہ کی قسم! میں نے خبیب رضی اللہ عنہ سے بہتر کوئی قیدی نہیں دیکھا، اللہ کی قسم! میں نے انہیں انگور کا خوشہ کھاتے ہوئے دیکھا جبکہ وہ بیڑیوں میں جکڑے ہوئے تھے اور اس وقت مکہ میں کوئی پھل میسر نہ تھا، یہ وہ رزق تھا جو اللہ رب العزت نے خبیب رضی اللہ عنہ کو عطا کیا تھا، وہ کہتی ہیں: خبیب رضی اللہ عنہ نے مجھ سے استرا مانگا تاکہ قتل ہونے کی تیاری کے لیے زیرِ ناف بال صاف کریں، میں نے انہیں دے دیا، پھر میرا چھوٹا بیٹا میری غفلت کی وجہ سے رینگتا ہوا ان کے پاس پہنچ گیا، جب میں نے دیکھا تو وہ ان کی ران پر بیٹھا ہوا تھا اور استرا ان کے ہاتھ میں تھا، میں یہ دیکھ کر بے حد گھبرائی جسے خبیب رضی اللہ عنہ پہچان گئے اور فرمایا: ”کیا تم یہ گمان رکھتی ہو کہ میں اسے قتل کر دوں گا؟ ان شاء اللہ میں ایسا کرنے والا نہیں ہوں“، وہ کہتی ہیں کہ جب تمام لوگ انہیں قتل کرنے کے لیے جمع ہو گئے تو انہوں نے کہا: ”مجھے دو رکعت نماز پڑھ لینے دو“، چنانچہ خبیب رضی اللہ عنہ نے دو رکعت نماز ادا کی اور فرمانے لگے: ”اگر تم میرے بارے میں یہ خیال نہ کرتے کہ میں ڈر گیا ہوں تو میں مزید نماز ادا کرتا“، راوی کہتے ہیں کہ خبیب رضی اللہ عنہ پہلے انسان ہیں جنہوں نے باندھ کر قتل کیے جانے والے مسلمان کے لیے نماز پڑھنے کی سنت جاری کی اور پھر یہ بددعا کی: ”اے اللہ! ان کو شمار کر لے اور ان کو ایک ایک کر کے قتل کرنا، ان میں سے کسی کو بھی نہ چھوڑنا“، اور وہ یہ اشعار پڑھ رہے تھے:
”مجھے کوئی پروا نہیں جب میں حالتِ اسلام میں قتل کیا جاؤں کہ کسی پہلو بھی اللہ کی راہ میں مجھے پچھاڑا جائے“
”اور یہ سب اللہ کی رضا کے لیے ہے، اگر وہ چاہے گا تو کٹے ہوئے اعضا کے جوڑوں میں برکت عطا فرما دے گا“، راوی کہتے ہیں کہ قریش نے عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ کی لاش کا ایک ٹکڑا لانے کے لیے کچھ لوگ بھیجے تاکہ ان کی پہچان ہو سکے، کیونکہ انہوں نے بدر کے دن ان کے ایک بڑے سردار کو قتل کیا تھا، تو اللہ رب العزت نے بھڑوں کا ایک غول چھتری کی مانند بھیج دیا جس نے ان کے قاصدوں سے ان کی حفاظت کی، چنانچہ وہ ان کے جسم کا کوئی حصہ نہ لے جا سکے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18432]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري ٣٠٤٥»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4176
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَرِيَّةً عَيْنًا لَهُ، وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ عَاصِمَ بْنَ ثَابِتٍ، وَهُوَ جَدُّ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ ، فَانْطَلَقَ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ بَيْنَ عُسْفَانَ وَمَكَّةَ، نُزُولًا ذُكِرُوا لِحَيٍّ مِنْ هُذَيْلٍ يُقَالُ لَهُمْ بَنُو لِحْيَانَ، فَتَبِعُوهُمْ بِقَرِيبٍ مِنْ رَجُلٍ رَامٍ فَاقْتَصُّوا آثَارَهُمْ حَتَّى نَزَلُوا مَنْزِلًا، فَوَجَدُوا فِيهِ نَوَاةَ تَمْرٍ تَزَوَّدُوهُ مِنْ تَمْرِ الْمَدِينَةِ، فَقَالُوا: هَذَا مِنْ تَمْرِ يَثْرِبَ، فَاتَّبَعُوا آثَارَهُمْ حَتَّى لَحِقُوهُمْ، فَلَمَّا آنَسَهُمْ عَاصِمُ بْنُ ثَابِتٍ وَأَصْحَابُهُ لَجَئُوا إِلَى فَدْفَدٍ وَجَاءَ الْقَوْمُ فَأَحَاطُوا بِهِمْ، فَقَالُوا: لَكُمُ الْعَهْدُ وَالْمِيثَاقُ إِنْ نَزَلْتُمْ إِلَيْنَا أَنْ لَا نَقْتُلَ مِنْكُمْ رَجُلًا، فَقَالَ عَاصِمُ بْنُ ثَابِتٍ: أَمَّا أَنَا فَلَا أَنْزِلُ فِي ذِمَّةِ كَافِرٍ، اللَّهُمَّ أَخْبِرْ عَنَّا رَسُولَكَ، قَالَ: فَقَاتَلُوهُمْ فَرَمَوْهُمْ حَتَّى قَتَلُوا عَاصِمًا فِي سَبْعَةِ نَفَرٍ، وَبَقِيَ خُبَيْبُ بْنُ عَدِيٍّ وَزَيْدُ بْنُ دَثِنَةَ حَتَّى بَاعُوهُمَا بِمَكَّةَ، وَاشْتَرَى خُبَيْبًا بَنُو الْحَارِثِ بْنِ عَامِرِ بْنِ نَوْفَلٍ، وَكَانَ قَتَلَ الْحَارِثَ يَوْمَ بَدْرٍ، فَمَكَثَ عِنْدَهُمْ أَسِيرًا حَتَّى إِذَا أَجْمَعُوا عَلَى قَتْلِهِ اسْتَعَارَ مُوسًى مِنْ إِحْدَى بَنَاتِ الْحَارِثِ، فَأَعَارَتْهُ لِيَسْتَحِدَّ بِهَا قَالَ: فَغَفَلْتُ عَنْ صَبِيٍّ لِي، فَدَرَجَ إِلَيْهِ حَتَّى أَتَاهُ، قَالَتْ: فَأَخَذَهُ فَوَضَعَهُ عَلَى فَخِذِهِ، فَلَمَّا رَأَتْهُ فَزِعَتْ فَزَعًا عَرَفَهُ فِيَّ وَالْمُوسَى فِي يَدِهِ، فَقَالَ: أَتَخْشَيْنَ أَنْ أَقْتُلَهُ؟ مَا كُنْتُ لِأَفْعَلَ إِنْ شَاءَ اللهُ، قَالَ: فَكَانَتْ تَقُولُ: مَا رَأَيْتُ أَسِيرًا خَيْرًا مِنْ خُبَيْبٍ ، لَقَدْ رَأَيْتُهُ يَأْكُلُ مِنْ قِطْفِ عِنَبٍ، وَمَا بِمَكَّةَ يَوْمَئِذٍ مِنْ ثَمَرَةٍ، وَإِنَّهُ لَمُوثَقٌ فِي الْحَدِيدِ، وَمَا كَانَ إِلَّا رِزْقٌ رَزَقَهُ اللهُ إِيَّاهُ، قَالَ: ثُمَّ خَرَجُوا بِهِ الْحَرَمَ لِيَقْتُلُوهُ، فَقَالَ: دَعُونِي أُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلَا أَنْ تَرَوْنَ أَنَّ مَا بِي جَزَعٌ مِنَ الْمَوْتِ لَزِدْتُ، فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ سَنَّ الرَّكْعَتَيْنِ عِنْدَ الْقَتْلِ هُوَ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ أَحْصِهِمْ عَدَدًا، ثُمَّ قَالَ:
وَلَسْتُ أُبَالِي حِينَ أُقْتَلُ مُسْلِمًا عَلَى أَيِّ شِقٍّ كَانَ فِي اللهِ مَصْرَعِي وَذَلِكَ فِي ذَاتِ الْإِلَهِ وَإِنْ يَشَأْ يُبَارِكْ عَلَى أَوْصَالِ شِلْوٍ مُمَزَّعِ ثُمَّ قَامَ إِلَيْهِ عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ: فَقَتَلَهُ، قَالَ: وَبَعَثَتْ قُرَيْشٌ إِلَى عَاصِمٍ لِيُؤْتَوْا بِشَيْءٍ مِنْ جَسَدِهِ يَعْرِفُونَهُ، وَكَانَ قَتَلَ عَظِيمًا مِنْ عُظَمَائِهِمْ يَوْمَ بَدْرٍ، فَبَعَثَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهِ مِثْلَ الظُّلَّةِ مِنَ الدَّبْرِ فَحَمَتْهُ مِنْ رُسُلِهِمْ، فَلَمْ يَقْدِرُوا عَلَى شَيْءٍ مِنْهُ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دستہ بھیجا، جو آپ کی طرف سے جاسوسی کے لیے تھا، اور ان پر عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ کو امیر بنایا — جو عاصم بن عمر کے دادا تھے — وہ روانہ ہوئے یہاں تک کہ جب وہ عسفان اور مکہ کے درمیان کسی راستے پر پڑاؤ کیے ہوئے تھے، تو ہذیل کے ایک قبیلے کو، جسے بنو لحیان کہا جاتا تھا، ان (کی آمد) کی خبر دی گئی، چنانچہ وہ تیر انداز آدمیوں (کی ایک جماعت) کے ساتھ ان کے پیچھے لگ گئے اور ان کے نشانات کا تعاقب کیا یہاں تک کہ وہ ایک جگہ اترے جہاں کھجور کی گٹھلیاں پائیں جو انہوں نے مدینہ کی کھجوروں سے زادِ راہ لی تھیں، تو (دشمن نے) کہا: یہ یثرب کی کھجوروں کی ہیں، چنانچہ انہوں نے ان کے نشانات کا پیچھا کیا یہاں تک کہ انہیں جا پکڑا۔ جب عاصم بن ثابت اور ان کے ساتھیوں نے انہیں محسوس کیا تو ایک اونچی جگہ پناہ لی، اور ان لوگوں نے آ کر انہیں گھیر لیا اور کہا: تمہیں عہد اور میثاق ہے کہ اگر تم ہمارے پاس اتر آؤ تو ہم تم میں سے کسی کو قتل نہیں کریں گے۔ عاصم بن ثابت نے کہا: میں تو کسی کافر کی ذمہ داری میں نہیں اتروں گا، اے اللہ! ہمارے حال کی خبر اپنے رسول کو پہنچا دے۔ راوی کہتے ہیں: چنانچہ ان لوگوں نے ان سے جنگ کی اور تیر برسائے یہاں تک کہ عاصم کو سات ساتھیوں سمیت شہید کر دیا، اور خبیب بن عدی اور زید بن دثنہ باقی رہ گئے یہاں تک کہ انہیں مکہ میں بیچ دیا۔ بنو حارث بن عامر بن نوفل نے خبیب کو خرید لیا — اور حارث بدر کے دن قتل ہوئے تھے — چنانچہ وہ قیدی کی حیثیت سے ان کے پاس رہے یہاں تک کہ جب انہوں نے ان کے قتل کا فیصلہ کر لیا تو انہوں نے حارث کی بیٹیوں میں سے ایک سے استرہ مانگا کہ وہ اس سے (زیرِ ناف بال) صاف کریں، اس نے انہیں وہ دے دیا۔ راوی کہتی ہیں: پھر میں اپنے ایک بچے سے غافل ہو گئی، وہ (بچہ) رینگتے ہوئے ان کے پاس چلا گیا۔ راوی کہتی ہیں: تو انہوں نے اسے اٹھا کر اپنی ران پر بٹھا لیا۔ جب میں نے یہ دیکھا تو مجھے ایسا خوف ہوا کہ خبیب نے میرے چہرے پر پہچان لیا، جبکہ استرہ ان کے ہاتھ میں تھا، تو انہوں نے کہا: کیا تمہیں خوف ہے کہ میں اسے قتل کر دوں گا؟ اِن شاء اللہ میں ایسا نہیں کروں گا۔ راوی کہتی ہیں: وہ (بعد میں) کہا کرتی تھیں: میں نے خبیب سے بہتر کوئی قیدی نہیں دیکھا، میں نے انہیں انگور کا ایک خوشہ کھاتے دیکھا حالانکہ اس دن مکہ میں کوئی پھل موجود نہ تھا، اور وہ لوہے میں جکڑے ہوئے تھے، یہ تو صرف وہ رزق تھا جو اللہ نے انہیں عطا کیا تھا۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ انہیں حرم سے باہر لے گئے تاکہ قتل کر دیں، تو انہوں نے کہا: مجھے دو رکعت پڑھنے دو۔ چنانچہ انہوں نے دو رکعت پڑھیں، پھر فرمایا: اگر تمہیں یہ خیال نہ ہوتا کہ مجھے موت کا خوف لاحق ہو گیا ہے تو میں (نماز) اور بڑھا دیتا۔ چنانچہ قتل کے وقت دو رکعت پڑھنے کی سنت سب سے پہلے انہی نے قائم کی۔ پھر انہوں نے کہا: اے اللہ! انہیں گن گن کر (ہلاک کر) دے۔ پھر یہ اشعار پڑھے:
مجھے کوئی پروا نہیں، جب مسلمان کی حیثیت سے قتل کیا جاؤں، کہ اللہ کی راہ میں میری موت کس پہلو پر ہو،
یہ تو اللہ ہی کی خاطر ہے، اور اگر وہ چاہے تو ٹکڑے ٹکڑے بدن کے جوڑوں پر بھی برکت نازل کر دے۔ پھر عقبہ بن حارث ان کی طرف بڑھا اور انہیں قتل کر دیا۔ راوی کہتے ہیں: اور قریش نے عاصم (کے جسد) کی طرف کچھ لوگ بھیجے تاکہ ان کے جسم کا کوئی حصہ پہچان کے طور پر لے آئیں، کیونکہ انہوں نے بدر کے دن قریش کے ایک بڑے سردار کو قتل کیا تھا، تو اللہ عزوجل نے ان کی حفاظت کے لیے بھڑوں کے بادل جیسا کچھ بھیج دیا، جس نے انہیں قریش کے بھیجے ہوئے لوگوں سے بچا لیا، اور وہ ان کے جسم میں سے کچھ حاصل نہ کر سکے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4176]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 221، حدیث 4191»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں