الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
619. أبو الجهم، عن أبي مسعود
ابوالجہم کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 14761 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
سنن ابوداود: 2947
الجامع الكامل: 4004
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4463
حدیث نمبر: 14761
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، ثُمَّ قَالَ: انْظُرْ أَبَا مَسْعُودٍ ، لَا أَلْفَيَنَّكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَجِيءُ عَلَى ظَهْرِكَ بَعِيرٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ لَهُ رُغَاءٌ قَدْ غَلَلْتَهَ " قُلْتُ: إِذًا لَا أَنْطَلِقُ، قَالَ: " إِذًا لَا أُكْرِهُكَ ".
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے صدقہ وصول کرنے کے لیے بھیجا، پھر فرمایا: ”دیکھو اے ابومسعود! میں تمہیں قیامت کے دن اس حال میں نہ پاؤں کہ تمہاری پیٹھ پر صدقے کے اونٹوں میں سے ایک اونٹ سوار ہو جو آواز نکال رہا ہو، جسے تم نے چرا لیا ہو۔“ میں نے عرض کیا: تو پھر میں نہیں جاؤں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر میں تمہیں مجبور نہیں کرتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14761]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 247، حدیث 689»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2947، والطبراني فى «الكبير» برقم: 688»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2947، والطبراني فى «الكبير» برقم: 688»
حدیث نمبر: 2947
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ، قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاعِيًا، ثُمَّ قَالَ:" انْطَلِقْ أَبَا مَسْعُودٍ وَلَا أُلْفِيَنَّكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَجِيءُ عَلَى ظَهْرِكَ بَعِيرٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ لَهُ رُغَاءٌ قَدْ غَلَلْتَهُ، قَالَ: إِذًا لَا أَنْطَلِقُ، قَالَ: إِذًا لَا أُكْرِهُكَ".
ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عامل بنا کر بھیجا اور فرمایا: ”ابومسعود! جاؤ (مگر دیکھو) ایسا نہ ہو کہ میں تمہیں قیامت میں اپنی پیٹھ پر زکاۃ کا اونٹ جسے تم نے چرایا ہو لادے ہوئے آتا دیکھوں اور وہ بلبلا رہا ہو“، ابومسعود رضی اللہ عنہ بولے: اگر ایسا ہے تو میں نہیں جاتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو میں تجھ پر جبر نہیں کرتا ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 2947]
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بطور عامل بھیجا اور فرمایا: ”اے ابومسعود! جاؤ اور خیال رکھنا ایسا نہ ہو کہ قیامت کے دن میں تمہیں پاؤں کہ تم آؤ اور تمہاری پیٹھ پر صدقے کا کوئی اونٹ بلبلاتا ہوا آئے، جسے تم نے خیانت سے لیا ہو۔“ کہتے ہیں کہ ”(میں نے عرض کیا: اگر معاملہ اتنا سخت ہے) تب میں نہیں جاتا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو میں بھی تجھے مجبور نہیں کرتا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 2947]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 9989) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: یعنی خواہ مخواہ تم جاؤ ہی بلکہ اگر تمہیں اپنے نفس پر اطمینان ہو تو جاؤ ورنہ نہ جانا ہی تمہارے لئے بہتر ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
وله شاھد عند مسلم (1831)
وله شاھد عند مسلم (1831)
حدیث نمبر: 4004
4004. عن أبي مسعود الأنصاريّ، قال: بعثني رسول الله صلى الله عليه وسلم ساعياً ثم قال: انْطَلِقْ أَبَا مَسْعُودٍ وَلا أُلْفِيَنَّكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَجِيءُ وَعَلَى ظَهْرِكَ بَعِيرٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ لَهُ رُغَاءٌ قَدْ غَلَلْتَهُ. قَال: إِذًا لا أَنْطَلِقُ. قَالَ: إِذًا لا أُكْرِهُكَ.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (2947) عن عثمان بن أبي شيبة، حدّثنا جرير، عن مطرِّف، عن أبي الجهم، عن أبي مسعود، فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 4463
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَعَثَهُ سَاعِيًا قَالَ:" انْظُرْ أَبَا مَسْعُودٍ، وَلَا أُلْفِيَنَّكَ تَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى ظَهْرِكَ بَعِيرٌ لَهُ رُغَاءٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ قَدْ غَلَلْتَهُ". قَالَ: مَا أَنَا بِسَائِرٍ فِي وَجْهِي هَذَا. قَالَ:" إِذًا لَا أُكْرِهُكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں زکوۃ کی وصولی کے لئے بھیجا، تو ارشاد فرمایا: ”اے ابومسعود! تم اس بات کا دھیان رکھنا کہ میں تمہیں ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ جب تم قیامت کے دن آؤ تو تمہاری پشت پر اونٹ موجود ہو، جو آواز نکال رہا ہو، اور وہ صدقے کا اونٹ ہو، جسے تم نے خیانت کے طور پر حاصل کیا ہو تو سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں تو یہ کام کبھی نہیں کروں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسی صورت میں، میں تمہیں مجبور بھی نہیں کروں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4463]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4463]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (247/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14760
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَنَا خَالِدٌ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا بَعَثَهُ سَاعِيًا قَالَ: انْظُرْ أَبَا مَسْعُودٍ ، لَا أَلْفَيَنَّكَ تَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى ظَهْرِكَ بَعِيرٌ لَهُ رُغَاءٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ قَدْ غَلَلْتَهُ، قَالَ: مَا أَنَا سَائِرٌ فِي وَجْهِي هَذَا، قَالَ إِذًا لَا أُكْرِهُكَ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب انہیں صدقہ وصول کرنے پر مقرر فرمایا تو فرمایا: ”دیکھو اے ابومسعود! میں تمہیں قیامت کے دن اس حال میں نہ پاؤں کہ تمہاری پیٹھ پر صدقے کے اونٹوں میں سے ایک اونٹ سوار ہو جو آواز نکال رہا ہو، جسے تم نے چرا لیا ہو۔“ انہوں نے عرض کیا: پھر میں اس کام پر نہیں جاؤں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر میں تمہیں مجبور نہیں کرتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14760]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 247، حدیث 688»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2947، والطبراني فى «الكبير» برقم: 689»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2947، والطبراني فى «الكبير» برقم: 689»