الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
658. دخين أبو الهيثم كاتب عقبة، عن عقبة بن عامر
دخین، ابوالہیثم، جو سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کے کاتب تھے، کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 14958 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 14958
سنن دارمی: 2839
مسند عبداللہ بن مبارک: 111
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18510
حدیث نمبر: 14958
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مِقْلَاصٍ ، ثَنَا أَبِي (ح) .
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَا: ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ نُعَيْمٍ ، عَنْ دُخَيْنٍ الْحَجْرِيِّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِذَا جَمَعَ اللهُ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ وَقَضَى بَيْنَهُمْ وَفَرَغَ مِنَ الْقَضَاءِ بَيْنَهُمْ، قَالَ الْمُؤْمِنُونَ: قَدْ قَضَى بَيْنَنَا رَبُّنَا فَمَنْ يَشْفَعُ لَنَا إِلَى رَبِّنَا، انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى آدَمَ فَإِنَّهُ أَبُونَا وَخَلَقَهُ اللهُ بِيَدِهِ وَكَلَّمَهُ، فَيَأْتُونَهُ فَيُكَلِّمُوهُ أَنْ يَشْفَعَ لَهُمْ فَيَقُولُ: عَلَيْكُمْ بِنُوحٍ فَيَأْتُونَ نُوحًا، فَيَدُلُّهُمْ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، فَيَأْتُونَ إِبْرَاهِيمَ، فَيَدُلُّهُمْ عَلَى مُوسَى، فَيَأْتُونَ مُوسَى، فَيَدُلُّهُمْ عَلَى عِيسَى، ثُمَّ يَأْتُونَ عِيسَى، فَيَقُولُ: أَدُلُّكُمْ عَلَى النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ، فَيَأْتُونِي فَيَأْذَنُ اللهُ لِي أَنْ أَقُومَ، فَيَثُورُ مَجْلِسِي مِنْ أَطْيَبِ رِيحٍ شَمَّهَا أَحَدٌ حَتَّى آتِيَ رَبِّي تَبَارَكَ وَتَعَالَى فَيُشَفِّعَنِي وَيَجْعَلَ لِي نُورًا مِنْ شَعَرِ رَأْسِي إِلَى ظُفُرِ قَدَمِي، ثُمَّ يَقُولُ الْكُفَّارُ: هَذَا قَدْ وَجَدَ الْمُؤْمِنُونَ مَنْ يَشْفَعُ لَهُمْ فَمَنْ يَشْفَعُ لَنَا فَيَقُولُونَ: مَا هُوَ غَيْرَ إِبْلِيسَ هُوَ الَّذِي أَضَلَّنَا فَيَأْتُونَهُ فَيَقُولُونَ: قَدْ وَجَدَ الْمُؤْمِنُونَ مَنْ يَشْفَعُ لَهُمْ فَقُمْ أَنْتَ فَاشْفَعْ لَنَا، فَإِنَّكَ أَنْتَ أَضْلَلْتَنَا، فَيَقُومُ فَيَثُورُ مَجْلِسُهُ أَنْتَنَ رِيحٍ شَمَّهَا أَحَدٌ، ثُمَّ يُورِدُهُمْ جَهَنَّمَ وَيَقُولُ عِنْدَ ذَلِكَ، وَقَالَ الشَّيْطَانُ لَمَّا قُضِيَ الأَمْرُ إِنَّ اللهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدْتُكُمْ فَأَخْلَفْتُكُمْ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (ابن أنعم)

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ اگلوں اور پچھلوں کو جمع کر لے گا اور ان کے درمیان فیصلہ کر کے فارغ ہو جائے گا، تو مومن کہیں گے: ہمارے رب نے ہمارے درمیان فیصلہ کر دیا، اب ہمارے رب کے ہاں ہماری شفاعت کون کرے گا؟ چلو ہم آدم کے پاس چلیں، وہ ہمارے باپ ہیں اور اللہ نے انہیں اپنے ہاتھ سے پیدا کیا اور ان سے کلام کیا۔ چنانچہ وہ ان کے پاس جا کر ان سے کہیں گے کہ وہ ان کی شفاعت کریں، تو وہ کہیں گے: نوح کے پاس جاؤ۔ وہ نوح کے پاس جائیں گے تو وہ انہیں ابراہیم کی طرف رہنمائی کریں گے، وہ ابراہیم کے پاس جائیں گے تو وہ انہیں موسیٰ کی طرف رہنمائی کریں گے، وہ موسیٰ کے پاس جائیں گے تو وہ انہیں عیسیٰ کی طرف رہنمائی کریں گے، پھر وہ عیسیٰ کے پاس جائیں گے تو وہ کہیں گے: میں تمہیں امی نبی کی طرف رہنمائی کرتا ہوں۔ چنانچہ وہ میرے پاس آئیں گے، تو اللہ تعالیٰ مجھے کھڑے ہونے کی اجازت دے گا، اور میری مجلس ایسی خوشبو سے بھر جائے گی جیسی کسی نے کبھی نہیں سونگھی، یہاں تک کہ میں اپنے رب تبارک و تعالیٰ کے پاس پہنچوں گا، تو وہ مجھے شفاعت کی اجازت دے گا اور میرے سر کے بالوں سے لے کر پاؤں کے ناخن تک میرے لیے نور بنا دے گا۔ پھر کفار کہیں گے: ان مومنوں کو تو کوئی شفاعت کرنے والا مل گیا، ہمارے لیے کون شفاعت کرے گا؟ تو وہ کہیں گے: ابلیس کے سوا کوئی نہیں، اسی نے تو ہمیں گمراہ کیا تھا۔ چنانچہ وہ اس کے پاس جا کر کہیں گے: مومنوں کو تو کوئی شفاعت کرنے والا مل گیا، اب تم اٹھو اور ہماری شفاعت کرو، کیونکہ تم نے ہی ہمیں گمراہ کیا تھا۔ تو وہ کھڑا ہو گا، اور اس کی مجلس ایسی بدبو سے بھر جائے گی جیسی کسی نے کبھی نہیں سونگھی، پھر وہ انہیں جہنم میں لے جائے گا اور اس وقت کہے گا: ”اور شیطان کہے گا جب معاملہ طے کر دیا جائے گا: بے شک اللہ نے تم سے سچا وعدہ کیا تھا اور میں نے تم سے وعدہ کیا پھر تم سے وعدہ خلافی کی“ [ابراہیم: 22] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14958]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 320، حدیث 887»
«أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2846»
«أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2846»
حدیث نمبر: 2839
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ، حَدَّثَنَا دُخَيْنٌ الْحَجْرِيُّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "إِذَا جَمَعَ اللَّهُ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ فَقَضَى بَيْنَهُمْ وَفَرَغَ مِنَ الْقَضَاءِ، قَالَ الْمُؤْمِنُونَ: قَدْ قَضَى بَيْنَنَا رَبُّنَا، فَمَنْ يَشْفَعُ لَنَا إِلَى رَبِّنَا؟ فَيَقُولُونَ: انْطَلِقُوا إِلَى آدَمَ، فَإِنَّ اللَّهَ خَلَقَهُ بِيَدِهِ، وَكَلَّمَهُ، فَيَأْتُونَهُ، فَيَقُولُونَ: قُمْ فَاشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّنَا. فَيَقُولُ آدَمُ: عَلَيْكُمْ بِنُوحٍ، فَيَأْتُونَ نُوحًا، فَيَدُلُّهُمْ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، فَيَأْتُونَ إِبْرَاهِيمَ، فَيَدُلُّهُمْ عَلَى مُوسَى، فَيَأْتُونَ مُوسَى، فَيَدُلُّهُمْ عَلَى عِيسَى، فَيَأْتُونَ عِيسَى، فَيَقُولُ: أَدُلُّكُمْ عَلَى النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ. قَالَ: فَيَأْتُونِي فَيَأْذَنُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِي أَنْ أَقُومَ إِلَيْهِ، فَيَثُورُ مَجْلِسِي أَطْيَبَ رِيحٍ شَمَّهَا أَحَدٌ قَطُّ، حَتَّى آتِيَ رَبِّي فَيُشَفِّعَنِي وَيَجْعَلَ لِي نُورًا مِنْ شَعْرِ رَأْسِي إِلَى ظُفْرِ قَدَمِي، فَيَقُولُ الْكَافِرُونَ عِنْدَ ذَلِكَ لِإِبْلِيسَ: قَدْ وَجَدَ الْمُؤْمِنُونَ مَنْ يَشْفَعُ لَهُمْ، فَقُمْ أَنْتَ فَاشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ، فَإِنَّكَ أَنْتَ أَضْلَلْتَنَا. قَالَ: فَيَقُومُ، فَيَثُورُ مَجْلِسُهُ أَنْتَنَ رِيحٍ شَمَّهَا أَحَدٌ قَطُّ، ثُمَّ يَعْظُمُ لِجَهَنَّمَ، فَيَقُولُ عِنْدَ ذَلِكَ: وَقَالَ الشَّيْطَانُ لَمَّا قُضِيَ الأَمْرُ إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدْتُكُمْ فَأَخْلَفْتُكُمْ سورة إبراهيم آية 22" إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”جب الله تعالىٰ (قیامت کے دن) اگلے پچھلے تمام لوگوں کو جمع کر کے ان کے درمیان فیصلے کرے گا اور فیصلوں سے فارغ ہوگا تو ایمان والے لوگ کہیں گے: ہمارے رب نے ہمارے درمیان فیصلہ کر دیا، اب ہمارے رب سے ہماری شفارس کون کرے گا؟ چلو آدم (علیہ السلام) کے پاس چلتے ہیں کیونکہ الله تعالیٰ نے انہیں اپنے ہاتھ سے تخلیق کیا اور ان سے کلام بھی کیا، چنانچہ وہ آدم (علیہ السلام) کے پاس آئیں گے اور عرض کریں گے: ہمارے رب سے ہماری شفاعت کیجئے، آدم (علیہ السلام) کہیں گے: تم نوح (علیہ السلام) کے پاس جاؤ، وہ نوح (علیہ السلام) کے پاس آئیں گے، وہ ان کی ابراہیم (علیہ السلام) کی طرف رہنمائی کریں گے، لوگ ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس آئیں گے تو وہ انہیں موسیٰ (علیہ السلام) کی طرف رہنمائی کریں گے، لوگ موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس آئیں گے تو وہ انہیں عیسیٰ (علیہ السلام) کے پاس بھیج دیں گے، وہ لوگ عیسیٰ (علیہ السلام) کے پاس آئیں گے تو وہ کہیں گے: میں تمہیں نبی امی کا پتہ دیتا ہوں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ میرے پاس آئیں گے، اللہ تعالیٰ مجھے اپنے پاس کھڑے ہونے کی اجازت دے گا تو (میرے کھڑے ہونے پر) میری جگہ سے ایسی اچھی خوشبو پھوٹ پڑے گی جو (شاید ہی پہلے) کسی نے سونگھی ہو، میں اپنے رب کے پاس پہنچوں گا اور وہ میری شفاعت قبول کرے گا اور میرے اندر سر کے بالوں سے پیروں کے ناخنوں تک نور (ہی نور) بھر دے گا، اس وقت کافر ابلیس سے کہیں گے: ایمان والوں کو تو ایسی شخصیت مل گئی جو ان کے لئے سفارش کرے، تو بھی اٹھ اور ہمارے لئے اپنے رب کے پاس سفارش کر کیونکہ تو نے ہی ہم کو گمراہ کیا تھا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چنانچہ وہ کھڑا ہوگا اور اس کی جگہ سے اتنی زیادہ بدبو چھوٹے گی جو شاید ہی کسی نے پہلے سونگھی ہو، پھر اس کو جہنم کی طرف ہنکا دیا جائے گا، اس وقت شیطان کہے گا: « ﴿وَقَالَ الشَّيْطَانُ لَمَّا قُضِيَ الْأَمْرُ . . . . . .﴾ » “ (ابراہیم: 22/14)، ترجمہ: جب فیصلہ ہو جائے گا تو شیطان کہے گا کہ: الله تعالیٰ نے تو تم سے سچا وعدہ کیا تھا اور میں نے جو وعدہ کیا تھا اس کے خلاف کیا، میرا تم پر کوئی دباؤ تو تھا نہیں، ہاں میں نے تمہیں پکارا اور تم نے میری بات مان لی، پس تم مجھے الزام نہ لگاؤ بلکہ اپنے آپ کو ملامت کرو، نہ میں تمہارا فریاد رس ہوں نہ تم فریاد رسی کر سکتے ہو (یعنی نہ میں تمہاری سفارش کر سکتا ہوں اور نہ تم میری سفارش کر کے جہنم سے مجھے نجات دلا سکتے ہو) .... الخ۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2839]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف عبد الرحمن بن زياد بن أنعم قال الحافظ: " والحق فيه أنه ضعيف لكثرة روايته المنكرات "، [مكتبه الشامله نمبر: 2846] »
عبدالرحمٰن بن زیاد بن انعم کی وجہ سے اس حدیث کی سند ضعیف ہے۔ تخریج کے لئے دیکھئے: [طبراني 320/17، 887] ، [نعيم بن حماد فى زوائده على زهد ابن المبارك 374] و [ابن كثير و السيوطي فى تفسير آية المذكورة ابراهيم 22/14] ۔ لیکن حدیث شفاعۃ معروف ومشہور صحیح اسانید سے مروی ہے اور کچھ مزید تفصیل کے ساتھ موجود ہے۔ دیکھئے: [بخاري 7510] ، [مسلم 193، وغيرهما] اس حدیث میں شفاعت کا وقت اور شیطان کا اپنے پیروکاروں سے مکالمے کا وقت محل نظر ہے۔

وضاحت: (تشریح حدیث 2838)
اس روایت میں «ثُمَّ يُعْطَمَ لِجَهَّمَ» کا لفظ ہے، بعض سنن دارمی کے نسخوں میں «يَعْظُمُ نَحِيْبُهُمْ» ہے، یعنی ان کا رونا پیٹنا بڑھ جائے گا، بعض میں «يومهم» بعض میں «يومنهم» اور بعض جگہ «يوردهم» کا لفظ آیا ہے، مفہوم سب کا وہی ہے جو اوپر تحریر کیا گیا، بلکہ «يعطه» عربی لغت میں مستعمل نہیں، ہاں لغت میں «اعتطه الرجل» آیا ہے، یعنی جب ہلاکت و بربادی میں پڑ جائے تو یہ لفظ «اعتظم» کا استعمال ہوتا ہے۔
اس حدیث شریف سے بہت سارے مسائل معلوم ہوئے: میدانِ حشر میں جمع ہونا، الله تعالیٰ کا فیصلہ کرنا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و سرخروئی، جہاں سارے انبیاء و رسل شفاعت سے گریز کریں گے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو الله تعالیٰ شفاعت کی اجازت عطا کرے گا: «﴿مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ﴾» رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صرف مؤمنین کے لئے شفارش کریں گے یا پھر جس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہوگا اس کے لئے شفارش کریں گے، اور یہ شفاعت جہنمیوں کے جہنم رسید ہونے کے بعد ہوگی، سر سے پیر تک نور سے بھر دینے سے ان لوگوں پر رد ہوتا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نور کہتے ہیں، کیونکہ نور کے اندر نور بھرنا کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔
اس حدیث میں شیطان لعین کی اپنے پیروکاروں سے معذرت اور اللہ کے سامنے سفارش سے عاجز ہونے کا مکالمہ و تصدیق ہے جو قرآن پاک میں مذکور ہے۔
اس حدیث سے بھی الله تعالیٰ کے کلام کرنے کی تصدیق ہوتی ہے جس کا بعض فرقے انکار کرتے ہیں۔
الله تعالیٰ ہمیں ایمانِ کامل اور شفاعتِ سید الکونین نصیب فرمائے، آمین یارب العالمین۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف عبد الرحمن بن زياد بن أنعم قال الحافظ: " والحق فيه أنه ضعيف لكثرة روايته المنكرات "
حدیث نمبر: 111
عَنْ رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ، أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ عَنْ دُخَيْنٍ الْحَجْرِيُّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: " يَقُولُ عِيسَى: هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى النَّبِيِّ الأُمِّيِّ، فَيَأْتُونِي، فَيَأْذَنُ اللَّهُ لِي أَنْ أَقُومَ، فَيَثُورَ مِنْ مَجْلِسِي أَطْيَبُ رِيحٍ شَمَّهَا أَحَدٌ، حَتَّى آتِيَ رَبِّي فَيُشَفِّعَنِي، وَيَجْعَلَ لِيَ نُورًا مِنْ شَعْرِ رَأْسِي إِلَى ظُفُرِ قَدَمِي، ثُمَّ يَقُولُ الْكُفَّارُ: قَدْ وَجَدَ الْمُؤْمِنُونَ مَنْ يَشْفَعُ لَهُمْ فَمَنْ يَشْفَعُ لَنَا؟ فَيَقُولُونَ: مَا هُوَ غَيْرُ إِبْلِيسَ هُوَ الَّذِي أَضَلَّنَا، فَيَأْتُونَهُ، فَيَقُومُ فَيَثُورُ مِنْ مَجْلِسِهِ أَنْتَنُ رِيحٍ شَمَّهَا أَحَدٌ، ثُمَّ يُورِدُهُمْ لِجَهَنَّمَ، وَيَقُولُ عِنْدَ ذَلِكَ: وَقَالَ الشَّيْطَانُ لَمَّا قُضِيَ الأَمْرُ إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدْتُكُمْ فَأَخْلَفْتُكُمْ سورة إبراهيم آية 22".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث کا ذکر کیا اور فرمایا: ”عیسیٰ علیہ السلام کہیں گے: کیا میں تمہاری اس پر نبی امی کی طرف رہنمائی کروں؟ تو وہ میرے پاس آجائیں گے تو اللہ مجھے کھڑے ہونے کی اجازت دے گا، میری مجلس سے ایسی سب سے پاکیزہ خوشبو اٹھے گی جو کسی نے سونگھی ہو، یہاں تک کہ میں اپنے رب کے پاس آؤں گا تو وہ میری سفارش قبول کرے گا اور میرے سر کے بالوں سے لے کر میرے پاؤں کے ناخنوں تک میرے لیے نور کر دے گا، پھر کافر کہیں گے: یقیناً مومنوں نے پا لیا جو ان کے لیے سفارش کرے گا، تو ہمارے لیے کون سفارش کرے گا؟ تو وہ کہیں گے کہ وہ ابلیس کے علاوہ اور کوئی نہیں، وہی ہے جس نے ہمیں گمراہ کیا، وہ اس کے پاس آجائیں گے، وہ کھڑا ہوگا تو اس کی مجلس سے ایسی سب سے بدبودار بو اٹھے گی، جو کسی نے سونگھی ہو پھر وہ انہیں جہنم میں وارد کرے گا اور اس وقت کہے گا: ﴿وَقَالَ الشَّيْطَانُ لَمَّا قُضِيَ الْأَمْرُ إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدْتُكُمْ فَأَخْلَفْتُكُمْ﴾ (ابراہیم: 22) ”اور جب (جنت یا جہنم کے) معاملے کا فیصلہ کر دیا جائے گا تو شیطان کہے گا: بے شک اللہ نے تم سے سچا وعدہ کیا تھا، اور میں نے تم سے جو وعدہ کیا تھا اس کی میں نے خلاف ورزی کی۔““ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 111]
تخریج الحدیث: «الزهد فی زیادات نعیم، ابن مبارك: 111، سنن الدارمي: 2846۔ شیخ حسین سلیم اسد نے اس کی سند کو ’’ضعیف‘‘ قرار دیا ہے۔»
الحكم على الحديث:
ضعیف
حدیث نمبر: 18510
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا جَمَعَ اللَّهُ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ فَقَضَى بَيْنَهُمْ وَفَرَغَ مِنَ الْقَضَاءِ بَيْنَهُمْ، قَالَ الْمُؤْمِنُونَ: قَدْ قُضِيَ بَيْنَنَا [ رَبُّنَا ] ، فَنُرِيدُ مَنْ يَشْفَعُ لَنَا إِلَى رَبِّنَا، انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى آدَمَ ; فَإِنَّهُ أَبُونَا، وَخَلَقَهُ اللَّهُ بِيَدِهِ وَكَلَّمَهُ، فَيَأْتُونَهُ فَيُكَلِّمُونَهُ أَنْ يَشْفَعَ لَهُمْ فَيَقُولُ: عَلَيْكُمْ بِنُوحٍ. فَيَأْتُونَ نُوحًا فَيَدُلُّهُمْ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، فَيَأْتُونَ إِبْرَاهِيمَ فَيَدُلُّهُمْ عَلَى مُوسَى، فَيَأْتُونَ مُوسَى فَيَدُلُّهُمْ عَلَى عِيسَى، ثُمَّ يَأْتُونَ عِيسَى فَيَقُولُ: أَدُلُّكُمْ عَلَى النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ، فَيَأْتُونِي فَيَأْذَنُ اللَّهُ لِي أَنْ أَقُومَ، فَيَثُورُ مَجْلِسِي مِنْ أَطْيَبِ رِيحٍ شَمَّهَا أَحَدٌ، حَتَّى آتِيَ رَبِّي - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَيُشَفِّعَنِي وَيَجْعَلَ لِي نُورًا مِنْ شَعْرِ رَأْسِي إِلَى ظُفْرِ قَدَمِي. ثُمَّ يَقُولُ الْكُفَّارُ: هَذَا قَدْ وَجَدَ الْمُؤْمِنُونَ مَنْ شَفَعَ لَهُمْ، فَمَنْ يَشْفَعُ لَنَا؟ فَيَقُولُونَ: مَا هُوَ غَيْرَ إِبْلِيسَ، هُوَ الَّذِي أَضَلَّنَا، فَيَأْتُونَهُ فَيَقُومُ فَيَثُورُ مَجْلِسَهُ أَنْتَنُ رِيحٍ شَمَّهَا أَحَدٌ، ثُمَّ يُورِدُهُمْ جَهَنَّمَ وَيَقُولُ عِنْدَ ذَلِكَ:" وَقَالَ الشَّيْطَانُ لَمَّا قُضِيَ الْأَمْرُ إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدْتُكُمْ فَأَخْلَفْتُكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جب اللہ تعالیٰ سب پہلے والوں، سب بعد والوں کو جمع کرے گا اور ان کے درمیان فیصلہ کرے گا، جب وہ ان کے درمیان فیصلہ کر کے فارغ ہو جائے گا تو مومنین یہ کہیں گے: ہمارے پروردگار نے ہمارے درمیان فیصلہ کر دیا ہے، تو اب ہم یہ چاہتے ہیں کہ کوئی شخص ہمارے پروردگار کی بارگاہ میں ہماری شفاعت کرے، تم لوگ ہمارے ساتھ سیدنا آدم علیہ السلام کی طرف چلو! کیونکہ وہ ہمارے جدامجد ہیں، اللہ تعالیٰ نے اپنے دست قدرت کے ذریعے انہیں پیدا کیا ہے اور ان کے ساتھ کلام کیا ہے، وہ لوگ سیدنا آدم علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور ان کے ساتھ یہ بات چیت کریں گے کہ سیدنا آدم علیہ السلام ان کی شفاعت کریں، تو سیدنا آدم علیہ السلام یہ کہیں گے: تم پر لازم ہے کہ سیدنا نوح علیہ السلام کے پاس جاؤ، وہ لوگ سیدنا نوح علیہ السلام کے پاس آئیں گے، سیدنا نوح علیہ السلام ان کی رہنمائی سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی طرف کریں گے، وہ لوگ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئیں گے، سیدنا ابراہیم علیہ السلام اُن کی رہنمائی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی طرف کریں گے، وہ لوگ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے، سیدنا موسیٰ علیہ السلام ان کی رہنمائی سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی طرف کریں گے، پھر وہ لوگ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے تو وہ یہ کہیں گے: میں تمہاری رہنمائی ”امی نبی“ کی طرف کرتا ہوں، تو وہ لوگ میرے پاس آئیں گے، اللہ تعالیٰ مجھے اجازت دے گا کہ میں کھڑا ہو جاؤں، تو میری محفل میں سب سے زیادہ پاکیزه ترین خوشبو پھیل جائے گی، جو کسی بھی شخص نے سونگھی ہو، یہاں تک کہ میں اپنے پروردگار کے پاس آ جاؤں گا، وہ میری شفاعت قبول کرے گا، وہ میرے لئے میرے سر کے بالوں سے لے کر میرے پاؤں کے ناخنوں تک نور بنائے گا، پھر کافر یہ کہیں گے: مؤمن نے تو اس کو پا لیا ہے، جو ان کی شفاعت کرے، ہماری شفاعت کون کرے گا؟ تو وہ کہیں گے: یہ کام صرف ابلیس کر سکتا ہے، جس نے ہمیں گمراہ کیا تھا، وہ لوگ اس کے پاس آئیں گے، وہ کھڑا ہو گا، تو اس کی محفل میں سب سے زیادہ بری بدبو پھیل جائے گی، جو کسی شخص نے سونگھی ہو، پھر وہ انہیں جہنم کے پاس لے جائے گا اس وقت وہ یہ کہے گا: جن کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے: ”اور جب فیصلہ ہو جائے گا تو شیطان کہے گا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھ سچا وعدہ کیا تھا اور میں نے تمہارے ساتھ وعدہ کیا اور میں نے تمہارے ساتھ اس کی خلاف ورزی کی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18510]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18510]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (320/17)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 2804»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف