🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
693. سعيد بن المسيب، عن عقبة
سعید بن مسیب کی سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 15026 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 15026
مسند احمد: 17323
المعجم الاوسط: 4139
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15026
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ ، ثَنَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّهَا سَيَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ يُصَلُّونَ بِكُمُ الصَّلَاةَ، فَإِنْ أَتَمُّوا رُكُوعَهَا وَسُجُودَهَا فَلَكُمْ وَلَهُمْ، وَإِنِ انْتَقَصُوا مِنْهَا فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد ایسے حکمران ہوں گے جو تمہیں نماز پڑھائیں گے، اگر وہ اس کے رکوع و سجود مکمل کریں تو اجر تمہیں اور انہیں دونوں کو ملے گا، اور اگر اس میں کوئی کمی کریں تو اجر تمہیں ملے گا اور وبال ان پر ہو گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15026]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 347، حدیث 955»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17323
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَطَّافٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ جُهَيْنَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِنَّهَا سَتَكُونُ عَلَيْكُمْ أَئِمَّةٌ مِنْ بَعْدِي، فَإِنْ صَلَّوْا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا، فَأَتِمُّوا الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، فَهِيَ لَكُمْ وَلَهُمْ، وَإِنْ لَمْ يُصَلُّوا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا، وَلَمْ يُتِمُّوا رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا، فَهِيَ لَكُمْ وَعَلَيْهِمْ" .
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عنقریب میرے بعد تم پر کچھ حکمران آئیں گے، اگر وہ بروقت نماز پڑھیں اور رکوع و سجود مکمل کریں تو وہ تمہارے اور ان کے لئے باعث ثواب ہے اور اگر وہ بروقت نماز نہ پڑھیں اور رکوع و سجود مکمل نہ کریں تو تمہیں اس کا ثواب مل جائے گا اور وہ ان پر وبال ہوگا۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17323]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4139
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ حَفْصٍ الْمَدَائِنِيُّ قَالَ: نَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهَا سَتَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ، يُصَلُّونَ بِكُمُ الصَّلَاةَ، فَإِنْ أَتَمُّوا رُكُوعَهَا وَسُجُودَهَا فَلَكُمْ وَلَهُمْ، وَإِنِ انْتَقَصُوا فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ إِلَّا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَلِيُّ بْنُ حَفْصٍ الْمَدَائِنِيُّ .
وَرَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمِصْرِيُّ وَغَيْرُهُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الْهَمْدَانِيِّ ثُمَامَةَ بْنِ شَفِيٍّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد ایسے امراء (حکمران) ہوں گے جو تمہیں نماز پڑھائیں گے، اگر وہ اس کے رکوع اور سجدے پورے کریں گے تو اس کا ثواب تمہارے لیے بھی ہے اور ان کے لیے بھی، اور اگر وہ ان میں کمی کریں گے تو تمہارے لیے (تمہاری نماز کا ثواب) ہے اور ان پر (کمی کا وبال) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبدالرحمن بن حرملہ سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے، یہ حدیث صرف عطاف بن خالد نے روایت کی ہے، اور علی بن حفص مدائنی اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“
اور اسے یحییٰ بن ایوب مصری وغیرہ نے عبدالرحمن بن حرملہ سے، انہوں نے ابو علی ہمدانی ثمامہ بن شفی سے، انہوں نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4139]
تخریج الحدیث: «قال ابن رجب الحنبلي: في هذا الإسناد ضعف «فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب، ج 3، ص 22» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 17596، والطبراني فى «الكبير» برقم: 955»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں