الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. غضيف أبو عياض
سیدنا غضیف، ابوعیاض، رضی اللہ عنہ
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 15753 (کل: 3 مقامات، 1 کتب)
حدیث نمبر: 15753
حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْحَوْطِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَالِمٍ الْكِنْدِيِّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عِيَاضِ بْنِ غُطَيْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِذَا شَرِبَ الرَّجُلُ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاقْتُلُوهُ.
سیدنا غضیف ابوعیاض رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جب آدمی شراب پیے تو اسے کوڑے مارو، پھر اگر دوبارہ پیے تو پھر کوڑے مارو، پھر اگر دوبارہ پیے تو پھر کوڑے مارو، پھر اگر دوبارہ پیے تو پھر کوڑے مارو، پھر اگر پانچویں بار پیے تو اسے قتل کر دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الغين/حدیث: 15753]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 264، حدیث 662»
حدیث نمبر: 13612
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ ، قَالَ: ثَنَا أَبِي ، قَالَ: ثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ شَرِبَ الرَّابِعَةَ فَاقْتُلُوهُ.
قَالَ: فَكَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو يَقُولُ: ائْتُونِي بِرَجُلٍ شَرِبَ الْخَمْرَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَكُمْ عَلَيَّ أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَهُ.
قَالَ: فَكَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو يَقُولُ: ائْتُونِي بِرَجُلٍ شَرِبَ الْخَمْرَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَكُمْ عَلَيَّ أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شراب پیئے اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر دوبارہ پیئے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر تیسری بار پیئے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر چوتھی بار پیئے تو اسے قتل کر دو۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: میرے پاس ایسا آدمی لاؤ جس نے تین بار شراب پی ہو، تو میں تمہارے ذمے لیتا ہوں کہ میں اس کی گردن اڑا دوں گا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13612]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 13، حدیث 15»
حدیث نمبر: 16895
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثَنَا حَكَّامُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ رَبَّعَ فَاقْتُلُوهُ.
عبدالرحمن بن عبد رحمہ اللہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شراب پیے اسے کوڑے مارو، اگر پھر پیے تو کوڑے مارو، اگر پھر پیے تو کوڑے مارو، اگر پھر پیے تو کوڑے مارو، پھر اگر چوتھی بار دہرائے تو اسے قتل کر دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16895]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 360، حدیث 846»