🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما رواه أبو أمامة الباهلي، عن كعب بن مالك
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نے جو سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 16139 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 16139
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7217، 14322
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16139
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ زَحْرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: عَهْدِي بِنَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ وَفَاتِهِ لِخَمْسِ لَيَالٍ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: لَمْ يَكُنْ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَلَهُ خَلِيلٌ فِي أُمَّتِهِ، وَإِنَّ خَلِيلِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي قُحَافَةَ، وَإِنَّ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - اتَّخَذَ صَاحِبَكُمْ خَلِيلًا، أَلَا وَإِنَّ الْأُمَمَ قَبْلَكُمْ كَانُوا يَتَّخِذُونَ قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ، وَإِنِّي أَنْهَاكُمْ عَنْ ذَلِكَ، اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ اشْهَدْ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أُغْمِيَ عَلَيْهِ هُنَيَّةً، ثُمَّ قَالَ: اللهَ اللهَ فِيمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ، أَشْبِعُوا بُطُونَهُمْ، وَأَلْبِسُوا ظُهُورَهُمْ، وَلَيِّنُوا الْقَوْلَ لَهُمْ.
سیدنا کعب بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری بار ان کی وفات سے پانچ راتیں پہلے دیکھا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس کا اپنی امت میں کوئی خلیل (گہرا دوست) نہ رہا ہو، اور میرا خلیل ابوبکر بن ابی قحافہ ہے، اور اللہ عزوجل نے تمہارے ساتھی یعنی مجھے اپنا خلیل بنایا ہے۔“
”سن لو! تم سے پہلی امتیں اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا کرتی تھیں، اور میں تمہیں اس سے منع کرتا ہوں۔ اے اللہ! کیا میں نے پہنچا دیا؟“ - یہ بات تین بار فرمائی، پھر فرمایا: ”اے اللہ! گواہ رہ۔“ - یہ بھی تین بار فرمایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر تھوڑی دیر کے لیے غشی طاری ہو گئی۔
پھر فرمایا: ”اللہ سے ڈرو، اللہ سے ڈرو، اپنے غلاموں کے بارے میں جن کے تم مالک ہو، انہیں پیٹ بھر کر کھلاؤ، انہیں لباس پہناؤ، اور ان سے نرمی سے بات کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16139]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 41، حدیث 89»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7217
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: عَهْدِي بِنَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ وَفَاتِهِ بِخَمْسِ لَيَالٍ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا وَلَهُ خَلِيلٌ مِنْ أُمَّتِهِ، وَإِنَّ خَلِيلِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي قُحَافَةَ، وَإِنَّ اللَّهَ اتَّخَذَ صَاحِبَكُمْ خَلِيلًا. أَلَا وَإِنَّ الْأُمَمَ قَبْلَكُمْ كَانُوا يَتَّخِذُونَ قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ، وَإِنِّي أَنْهَاكُمْ عَنْ ذَلِكَ. اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ؟" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. وَأُغْمِيَ عَلَيْهِ هُنَيْهَةً، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهَ اللَّهَ فِيمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ أَشْبِعُوا بُطُونَهُمْ وَاكْسُوا ظُهُورَهُمْ وَأَلِينُوا الْقَوْلَ لَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَعَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُمَا ضَعِيفَانِ، وَقَدْ وُثِّقَا.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے پانچ دن پہلے، آپ سے میری آخری ملاقات ہوئی تھی، میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”ہر نبی کا اُس کی امت میں سے کوئی نہ کوئی خلیل ہوتا ہے، اور میرا خلیل ’ ابوبکر بن ابوقحافہ ہے، لیکن اللہ تعالیٰ نے تمہارے آقا کو خلیل بنا لیا ہے، خبردار! تم سے پہلے کی امتوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا تھا، میں تمہیں اس سے منع کرتا ہوں، اے اللہ! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر آپ نے فرمایا: اے اللہ! تو گواہ ہو جا! یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر تھوڑی دیر کے لئے آپ پر بے ہوشی طاری ہوئی، پھر آپ نے فرمایا: اپنے زیر ملکیت لوگوں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا، اللہ سے ڈرتے رہنا، تم ان کے پیٹوں کو سیر رکھنا اور ان کی جسموں کو ڈھانپ کے رکھنا اور ان کے ساتھ نرمی سے بات کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے اور علی بن یزید ہے، یہ دونوں ضعیف ہیں ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7217]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (41/19)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5079»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14322
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: عَهْدِي بِنَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ وَفَاتِهِ بِخَمْسِ لَيَالٍ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" لَمْ يَكُنْ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَلَهُ خَلِيلٌ فِي أُمَّتِهِ، وَإِنَّ خَلِيلِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي قُحَافَةَ، وَإِنَّ اللَّهَ اتَّخَذَ صَاحِبَكُمْ خَلِيلًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کعب بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تمہارے نبی کے ساتھ میری آخری ملاقات آپ کے وصال سے پانچ دن پہلے ہوئی تھی، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا: ”ہر نبی کا اس کی امت میں ایک خلیل ہوتا ہے، اور میرا خلیل ابوبکر بن ابوقحافہ ہے، ویسے اللہ تعالیٰ نے تمہارے آقا کو خلیل بنایا ہوا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14322]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (41/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں