الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. الأسود بن قيس، عن جندب
اسود بن قیس کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 1698 (کل: 21 مقامات، 10 کتب)
مسند الحمیدی: 795
اللؤلؤ والمرجان: 1175
الفتح الربانی: 8831
21 تا 21
حدیث نمبر: 1696
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جُنْدُبًا ، يَقُولُ: اشْتَكَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَقُمْ لَيْلَةً أَوْ لَيْلَتَيْنِ فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ، فَقَالَتْ: يَا مُحَمَّدُ مَا أَرَى شَيْطَانَكَ إِلَّا قَدْ تَرَكَكَ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَالضُّحَى وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى.
اسود بن قیس بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جندب رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوگئے تو ایک یا دو راتیں (تہجد کے لیے) نہ اٹھ سکے، تو ایک عورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی: اے محمد، ایسا لگتا ہے کہ تمہارے شیطان نے تمہیں چھوڑ دیا ہے، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”قسم ہے چاشت کے وقت کی اور رات کی جب وہ چھا جائے، تیرے رب نے نہ تجھے چھوڑا اور نہ ناراض ہوا“ [سورۃ الضحیٰ: 2] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1696]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 173، حدیث 1709»