🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
237. عبادة بن نسي، عن عبد الرحمن بن غنم، عن معاذ
عبادہ بن نسی کی، عبدالرحمٰن بن غنم کے واسطے سے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 17269 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 17269
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4955
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17269
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْحَرَّانِيُّ ، أَبْنَا بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ : أَتَسَوَّكُ وَأَنْتَ صَائِمٌ؟ قَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: أَيَّ النَّهَارِ أَتَسَوَّكُ؟ قَالَ: أَيَّ النَّهَارِ شِئْتَ، إِنْ شِئْتَ غُدْوَةً، وَإِنْ شِئْتَ عَشِيَّةً، قُلْتُ: فَإِنَّ النَّاسَ يَكْرَهُونَهُ عَشِيَّةً، قَالَ: وَلِمَ؟ قُلْتُ: يَقُولُونَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ فَقَالَ: سُبْحَانَ اللهِ، لَقَدْ أَمَرَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالسِّوَاكِ حِينَ أَمَرَهُمْ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ لَا بُدَّ أَنْ يَكُونَ بِفَمِ الصَّائِمِ خُلُوفٌ - وَإِنِ اسْتَاكَ - وَمَا كَانَ بِالَّذِي يَأْمُرُهُمْ أَنْ يُنْتِنُوا أَفْوَاهَهُمْ عَمْدًا، مَا فِي ذَلِكَ مِنَ الْخَيْرِ شَيْءٌ، بَلْ فِيهِ شَرٌّ، إِلَّا مَنِ ابْتُلِيَ بِبَلَاءٍ لَا يَجِدُ مِنْهُ بُدًّا. قُلْتُ: وَالْغُبَارُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَيْضًا كَذَلِكَ؟ إِنَّمَا يُؤْجَرُ فِيهِ مَنِ اضْطُرَّ إِلَيْهِ وَلَمْ يَجِدْ عَنْهُ مَحِيصًا؟ قَالَ: " نَعَمْ، وَأَمَّا مَنْ أَلْقَى نَفْسَهُ فِي الْبَلَاءِ عَمْدًا فَمَا لَهُ مَنْ ذَلِكَ مِنْ أَجْرٍ ".
عبدالرحمٰن بن غنم رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ روزے کی حالت میں مسواک کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ میں نے کہا: دن کے کس وقت مسواک کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: دن کے جس وقت چاہو، چاہے صبح کو کرو، چاہے شام کو، میں نے کہا: لوگ اسے شام کے وقت ناپسند کرتے ہیں، انہوں نے پوچھا: کیوں؟ میں نے کہا: وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پسندیدہ ہے“، تو انہوں نے کہا: سبحان اللہ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مسواک کا حکم دیا جب دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ علم تھا کہ روزہ دار کے منہ میں خلوف (بو کی تبدیلی) لازمی طور پر ہوگی - چاہے وہ مسواک کرے - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے نہیں تھے کہ انہیں جان بوجھ کر اپنے منہ بدبودار رکھنے کا حکم دیتے، اس میں کوئی خیر نہیں بلکہ شر ہے، سوائے اس کے جو کسی ایسی آزمائش میں مبتلا ہو جس سے چارہ نہ ہو، میں نے کہا: اور اسی طرح اللہ کے راستے میں گرد (بھی)؟ اس پر اجر صرف اسی کو ملتا ہے جو اس کے لیے مجبور ہو اور اس سے بچنے کی کوئی راہ نہ پائے؟ انہوں نے کہا: ”ہاں، اور جو جان بوجھ کر خود کو مشقت میں ڈالے، اس کے لیے اس میں کوئی اجر نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17269]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 70، حدیث 133»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4955
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ: سَأَلْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ: أَتَسَوَّكُ وَأَنَا صَائِمٌ؟ فَقَالَ: نَعَمْ. قُلْتُ: أَيَّ النَّهَارِ أَتَسَوَّكُ؟ قَالَ: أَيَّ النَّهَارِ شِئْتَ، إِنْ شِئْتَ غُدْوَةً وَإِنْ شِئْتَ عَشِيَّةً. قُلْتُ: فَإِنَّ النَّاسَ يَكْرَهُونَهُ عَشِيَّةً؟ قَالَ: وَلِمَ؟ قُلْتُ: يَقُولُونَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَخُلُوفِ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ [ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ ] ". قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ لَقَدْ أَمَرَهُمْ بِالسِّوَاكِ حِينَ أَمَرَهُمْ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ لَا بُدَّ أَنْ يَكُونَ بِفَمِ الصَّائِمِ خُلُوفٌ وَإِنِ اسْتَاكَ وَمَا كَانَ بِالَّذِي يَأْمُرُهُمْ أَنْ يُنْتِنُوا أَفْوَاهَهُمْ عَمْدًا مَا كَانَ فِي ذَلِكَ مِنَ الْخَيْرِ شَيْءٌ بَلْ هُوَ شَرٌّ إِلَّا مَنِ ابْتُلِيَ بِبَلَاءٍ لَا يَجِدُ مِنْهُ بُدًّا. قُلْتُ: وَالْغُبَارُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَيْضًا كَذَلِكَ إِنَّمَا يُؤْجَرُ مَنِ اضْطُرَّ إِلَيْهِ وَلَا يَجِدُ عَنْهُ مَحِيصًا؟ قَالَ: نَعَمْ فَأَمَّا مَنْ أَلْقَى نَفْسَهُ فِي الْبَلَاءِ عَمْدًا فَمَا لَهُ فِي ذَلِكَ مِنْ أَجْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
عبدالرحمن بن غنم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: جب میں نے روزہ رکھا ہوا ہو تو کیا میں مسواک کر لوں؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں۔ میں نے دریافت کیا: دن کے کون سے حصے میں، میں مسواک کروں؟ انہوں نے فرمایا: دن کے کسی بھی حصے جب تم چاہو کر لو اگر تم چاہو تو صبح کے وقت کرو اور اگر تم چاہو تو شام کے وقت کر لو میں نے کہا: لوگ شام کے وقت اسے کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں انہوں نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ میں نے جواب دیا: لوگ یہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے“۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سبحان اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو مسواک کرنے کا جب بھی حکم دیا اس وقت انہیں حکم دیا حالانکہ آپ یہ بات جانتے تھے کہ روزہ دار کے منہ میں سے ضرور بو آئے گی خواہ اس نے مسواک بھی کی ہوئی ہو، اور نہ ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر اپنے منہ کو بودار کر لیں اس میں کوئی بھلائی نہیں ہو گی بلکہ یہ ایک برائی ہو گی البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو کسی آزمائش کا شکار ہو جائے اور اس کے پاس اس سے چھٹکارے کے لئے کوئی چارہ نہ ہو میں نے کہا: اللہ کی راہ میں غبار کا بھی یہی عالم ہے کہ جو شخص اس کی طرف مجبور ہو، اور اس سے کوئی چھٹکارہ نہ پاتا ہو تو اسے اس کا اجر دیا جائے گا؟ تو انہوں نے فرمایا: جی ہاں۔ البتہ جو شخص جان بوجھ کر اپنے آپ کو آزمائش میں مبتلاء کرتا ہے، تو اسے اجر نصیب نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بکر بن خنیس ہے، اور وہ ضعیف ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4955]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (70/20)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1795، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2216، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7442، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1896، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1235، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3047»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں