الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
326. الفضل بن دلهم، عن الحسن
فضل بن دلہم کی حسن (بصری) سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 17609 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
سنن ابوداود: 2087
سنن ترمذی: 2981
صحیح ابن حبان: 4071
المستدرک علی الصحیحین: 3144
الجامع الكامل: 12009
11 تا 14
حدیث نمبر: 13596
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ الْمُزَنِيُّ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْبَغَوِيُّ بِبَغْدَادَ، ثنا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ثنا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَتْ لِي أُخْتٌ فَخُطِبَتْ إِلِيَّ، فَكُنْتُ أَمْنَعُهَا النَّاسَ، فَأَتَانِي ابْنُ عَمٍّ لِي، فَخَطَبَهَا، فَأَنْكَحْتُهَا إِيَّاهُ، فَاصْطَحَبَا مَا شَاءَ اللهُ، ثُمَّ طَلَّقَهَا طَلَاقًا يَمْلِكُ الرَّجْعَةَ، ثُمَّ تَرَكَهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، فَلَمَّا خُطِبَتْ إِلِيَّ، أَتَانِي فَخَطَبَهَا مَعَ الْخُطَّابِ، فَقُلْتُ: مَنَعْتُهَا النَّاسَ وَآثَرْتُكَ بِهَا، ثُمَّ طَلَّقْتَهَا طَلَاقًا لَهُ رَجْعَةٌ، ثُمَّ تَرَكْتَهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، فَلَمَّا خُطِبَتْ إِلِيَّ أَتَيْتَنِي مَعَ الْخُطَّابِ لَا أُزَوِّجُكَ أَبَدًا، فَأَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى: {وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ} [البقرة: ٢٣٢] فَكَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي، فَأَنْكَحْتُهَا إِيَّاهُ" لَفْظُ حَدِيثِ الْعَقَدِيِّ..
معقل بن یسار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میری ایک بہن تھی۔ لوگوں نے میری طرف اس سے شادی کرنے کا پیغام بھیجا، لیکن میں نے لوگوں کو منع کر دیا۔ آخر کار میرے چچا کا بیٹا آیا، اس نے شادی کا ارادہ ظاہر کیا اور میں نے اس سے شادی کر دی۔ وہ اکٹھے رہے جب تک اللہ نے چاہا، پھر اس نے طلاق دے دی۔ وہ رجوع کا بھی مالک تھا، لیکن اس نے رجوع نہ کیا اور اس طرح عدت گزر گئی۔ جب دوسرے لوگوں کے پیغام میری طرف آنے لگے تو وہ بھی دوسرے پیغام دینے والوں کے ساتھ پھر شادی کا پیغام لے کر آ گیا تو میں نے کہا: ”لوگوں کو میں نے شادی سے منع کیا اور تجھے میں نے ترجیح دی۔ پھر تو نے اس کو طلاق دے دی حالانکہ تو رجوع بھی کر سکتا تھا، پھر تو نے اسے چھوڑے رکھا یہاں تک کہ اس کی عدت گزر گئی اور اب جب کہ دوسری طرف سے پیغام آ رہے ہیں تو تو بھی پیغام دینے والوں کے ساتھ آ گیا ہے۔ میں تیری اس سے کبھی بھی شادی نہیں کروں گا۔“ تو اللہ پاک نے یہ آیت نازل کر دی: ﴿وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ﴾ [سورة البقرة: 232] پھر میں نے اپنی قسم کا کفارہ دیا اور اس سے شادی کر دی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13596]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13750
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْعَدْلُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي ابْنُ نَاجِيَةَ، وَعِمْرَانُ قَالَا: ثنا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أنا خَالِدٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ،" إِنَّ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ زَوَّجَ أُخْتَهُ رَجُلًا، فَطَلَّقَهَا تَطْلِيقَةً، فَبَانَتْ مِنْهُ، ثُمَّ جَاءَ يَخْطُبُهَا، فَأَبَى عَلَيْهِ، وَقَالَ: أَفْرَشْتُكَ كَرِيمَتِي، ثُمَّ طَلَّقْتَهَا ثُمَّ جِئْتَ تَخْطُبُهَا، لَا وَاللهِ لَا أُزَوِّجُكَهَا، وَكَانَتِ الْمَرْأَةُ قَدْ هَوِيَتْ أَنْ تُرَاجِعَهُ، فَأَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى {وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ، فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ، فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ} [البقرة: ٢٣٢] إِلَى آخِرِ الْآيَةِ قَالَ مَعْقِلٌ: نَعَمْ أُزَوِّجُكَهَا" لَفْظُ حَدِيثِ خَالِدٍ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ رَحِمَهُ اللهُ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ.
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے اپنی بہن کا نکاح ایک آدمی سے کر دیا، اس نے طلاق دے دی جس کی وجہ سے وہ اس سے جدا ہو گئی۔ پھر اس آدمی نے معقل رضی اللہ عنہ کی بہن کو پیغامِ نکاح دیا تو معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے انکار کر دیا اور کہنے لگے: میں نے تجھے اپنی عزت کا بستر عطا کیا، پھر تو نے طلاق دے دی۔ اب پھر نکاح کا پیغام لے کر آیا ہے، اللہ کی قسم! اب میں تیرا نکاح نہ کروں گا، اور عورت بھی اس کی طرف واپسی کی خواہش مند تھی تو اللہ نے یہ آیت اتاری: ﴿وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ﴾ [سورة البقرة: 232] ”اور جب تم عورتوں کو طلاق دو وہ اپنی عدتِ مقررہ کو پہنچ جائیں تو تم ان کو اپنے خاوندوں سے نکاح کرنے سے مت روکو۔“ (آیت کے آخر تک) معقل رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں، میں اس کا نکاح تجھ سے کر دوں گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13750]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 4230»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 17602
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُذُوعِيُّ الْقَاضِي ، ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا هِلَالُ بْنُ بِشْرٍ ، ثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، قَالَا: ثَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، ثَنَا مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ ، قَالَ: كَانَتْ عِنْدِي أُخْتٌ لِي تُخْطَبُ فَأَمْنَعُهَا مِنَ النَّاسِ، فَجَاءَنِي ابْنُ عَمٍّ لِي فَزَوَّجْتُهَا إِيَّاهُ، فَاصْطَحَبَا مَا شَاءَ اللهُ، ثُمَّ طَلَّقَهَا طَلَاقًا لَهُ عَلَيْهَا رَجْعَةٌ، فَلَمَّا انْقَضَتْ عِدَّتُهَا أَتَانِي يَخْطُبُهَا مَعَ الْخُطَّابِ، فَقُلْتُ لَهُ: مَنَعْتُهَا مِنَ النَّاسِ وَآثَرْتُكَ بِهَا فَزَوَّجْتُكَ، ثُمَّ طَلَّقْتَهَا، وَاللهِ لَا أُزَوِّجُكَهَا أَبَدًا، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ. فَكَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي وَأَنْكَحْتُهَا ".
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میری ایک بہن تھی جسے نکاح کے پیغامات آتے تھے تو میں اسے لوگوں کے رشتوں سے روک دیتا تھا۔ پھر میرا ایک چچا زاد بھائی میرے پاس آیا تو میں نے اس کا نکاح اس سے کر دیا۔ وہ دونوں جتنا اللہ نے چاہا ساتھ رہے، پھر اس نے اسے ایسی طلاق دے دی جس میں رجوع کا حق تھا۔ جب اس کی عدت پوری ہو گئی تو وہ دوسرے پیغام دینے والوں کے ساتھ میرے پاس اس کا نکاح مانگنے آیا، تو میں نے اس سے کہا: میں نے اسے دوسروں سے روک کر تمہیں اس پر ترجیح دی اور تمہارا نکاح کر دیا، پھر تم نے اسے طلاق دے دی، اللہ کی قسم! اب میں کبھی اس کا نکاح تم سے نہیں کروں گا۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدت پوری کر لیں تو انہیں اپنے سابقہ شوہروں سے نکاح کرنے سے مت روکو“ [البقرہ: 232] ۔ تو میں نے اپنی قسم کا کفارہ ادا کیا اور اس کا نکاح کر دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17602]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 204، حدیث 468»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4529، 5130، 5331، 5330، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4071، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2735، 3125، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10975، 10974، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2087، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2981، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13727، 13725، 13726، 13728، 13729، 13863، 13864، 13902، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3524، 3525، 3526، 3527، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 972، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4270، والطبراني فى «الكبير» برقم: 467، 475، 477»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4529، 5130، 5331، 5330، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4071، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2735، 3125، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10975، 10974، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2087، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2981، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13727، 13725، 13726، 13728، 13729، 13863، 13864، 13902، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3524، 3525، 3526، 3527، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 972، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4270، والطبراني فى «الكبير» برقم: 467، 475، 477»
حدیث نمبر: 17611
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ الْمُزَنِيِّ ، أَنَّهُ زَوَّجَ أُخْتَهُ رَجُلًا عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَتْ عِنْدَهُ مَا كَانَتْ، ثُمَّ طَلَّقَهَا تَطْلِيقَةً فَلَمْ يُرَاجِعْهَا حَتَّى انْقَضَتِ الْعِدَّةَ، فَهَوَاهَا وَهَوَتْهُ، ثُمَّ خَطَبَهَا مَعَ الْخُطَّابِ، فَقَالَ لَهُ: " يَا لُكَعُ، أَكْرَمْتُكَ بِهَا وَزَوَّجْتُكَهَا فَطَلَّقْتَهَا، وَاللهِ لَا تَرْجِعُ إِلَيْكَ أَبَدًا آخِرُ مَا عَلَيْكَ "، فَعَلِمَ اللهُ حَاجَتَهُ إِلَيْهَا، وَحَاجَتَهَا إِلَيْهِ فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ إِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَهُمْ بِالْمَعْرُوفِ. إِلَى آخِرِ الْآيَةِ "، فَلَمَّا سَمِعَهَا مَعْقِلٌ قَالَ: " سَمْعٌ لِرَبِّي وَطَاعَةٌ "، ثُمَّ دَعَاهُ فَقَالَ: " أُزَوِّجُكَ وَأُكْرِمُكُ ".
مبارک بن فضالہ رحمہ اللہ حسن (بصری) کے واسطے سے سیدنا معقل بن یسار مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اپنی بہن کا نکاح ایک آدمی سے کیا۔ وہ اس کے ہاں جتنا عرصہ رہی رہی، پھر اس نے اسے ایک طلاق دے دی اور عدت پوری ہونے تک رجوع نہ کیا۔ پھر اس عورت کی خواہش اس کی طرف اور اس کی خواہش اس عورت کی طرف ہو گئی۔ پھر اس نے دوسرے پیغام دینے والوں کے ساتھ اس کا نکاح مانگا، تو معقل رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: ”اے کمینے! میں نے تجھے اس کی عزت بخشی اور اس کا نکاح تجھ سے کیا، پھر تو نے اسے طلاق دے دی، اللہ کی قسم! وہ اب کبھی تیری طرف نہیں لوٹے گی، یہ میری طرف سے آخری بات ہے۔“ تو اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی اس عورت کی طرف حاجت اور اس عورت کی اس شخص کی طرف حاجت کو جان لیا، چنانچہ اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿اور جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدت پوری کر لیں تو انہیں اپنے سابقہ شوہروں سے نکاح کرنے سے مت روکو جبکہ وہ آپس میں دستور کے مطابق راضی ہو جائیں﴾ [البقرہ: 232] - آیت کے آخر تک۔ جب معقل رضی اللہ عنہ نے یہ آیت سنی تو کہا: ”میں اپنے رب کا حکم سنتا اور مانتا ہوں۔“ پھر اس شخص کو بلایا اور کہا: ”میں تیرا نکاح کر دوں گا اور تیری عزت افزائی کروں گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17611]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 208، حدیث 477»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4529، 5130، 5331، 5330، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4071، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2735، 3125، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10975، 10974، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2087، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2981، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13727، 13725، 13726، 13728، 13729، 13863، 13864، 13902، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3524، 3525، 3526، 3527، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 972، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4270، والطبراني فى «الكبير» برقم: 467، 468، 475»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4529، 5130، 5331، 5330، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4071، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2735، 3125، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10975، 10974، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2087، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2981، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13727، 13725، 13726، 13728، 13729، 13863، 13864، 13902، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3524، 3525، 3526، 3527، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 972، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4270، والطبراني فى «الكبير» برقم: 467، 468، 475»