🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
333. معاوية بن قرة، عن معقل بن يسار
معاویہ بن قرہ کی سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 17642 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 17642
مشکوۃ المصابیح: 3091
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17642
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ هُودٍ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَنَا الْمُسْتَلِمُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ رَجُلًا ذَكَرَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ أَصَابَ امْرَأَةً ذَاتَ جَمَالٍ وَمَنْصِبٍ، غَيْرَ أَنَّهَا لَا تَلِدُ فَنَهَاهُ عَنْهَا، ثُمَّ عَادَ فَنَهَاهُ عَنْهَا، وَقَالَ: تَزَوَّجُوا الْوَلُودَ الْوَدُودَ فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمْ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا کہ اسے ایک خوبصورت اور معزز خاندان کی عورت ملی ہے، مگر وہ بچہ جننے والی نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس سے نکاح کرنے سے منع فرمایا۔ وہ دوبارہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر منع فرمایا، اور فرمایا: ”زیادہ بچے جننے والی، محبت کرنے والی عورت سے نکاح کرو، کیونکہ میں تمہاری کثرت پر (دوسری امتوں کے مقابلے میں) فخر کرنے والا ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17642]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 219، حدیث 508»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3091
3091 - وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ  ، فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ.
معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”شوہر سے زیادہ محبت کرنے والی اور زیادہ بچوں کو جنم دینے والی عورتوں سے شادی کرو، کیونکہ میں تمہاری کثرت کی وجہ سے دیگر امتوں پر فخر کروں گا۔“ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3091]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (2050) و النسائي (66/6 ح 3229)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں