الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
423. مهاجر مولى أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم
سیدنا مہاجر، نبی کریم ﷺ کی زوجہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام، رضی اللہ عنہ
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 17914 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 17914
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14197
حدیث نمبر: 17914
حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ بُكَيْرًا ، يَقُولُ: سَمِعْتُ مُهَاجِرًا مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ يَقُولُ: خَدَمْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِنِينَ، فَلَمْ يَقُلْ لِي لِشَيْءٍ صَنَعْتُهُ: لِمَ صَنَعْتَهُ؟ وَلَا لِشَيْءٍ تَرَكْتُهُ: لِمَ تَرَكْتَهُ؟ قَالَ ابْنُ بُكَيْرٍ : " بُكَيْرٌ هَذَا الَّذِي هُوَ فِي الْحَدِيثِ جَدِّي ".
سیدنا مہاجر، ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے غلام، کہتے ہیں: ”میں نے کئی سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی، آپ نے مجھ سے کبھی کسی کام کے بارے میں جو میں نے کیا ہو یہ نہیں پوچھا کہ تم نے یہ کیوں کیا؟ اور نہ ہی کسی کام کے بارے میں جو میں نے چھوڑ دیا ہو یہ پوچھا کہ تم نے یہ کیوں چھوڑا؟“ ابن بکیر کہتے ہیں: اس حدیث میں مذکور یہ بکیر میرے دادا ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17914]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 330، حدیث 783»
حدیث نمبر: 14197
وَعَنْ مُهَاجِرٍ - مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ - قَالَ: خَدَمْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِنِينَ فَلَمْ يَقُلْ لِشَيْءٍ صَنَعْتُ: لِمَ صَنَعْتَهُ؟ وَلَا لِشَيْءِ تَرَكْتُ: لِمَ تَرَكْتَهُ؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے غلام، مہاجر بیان کرتے ہیں: میں نے چند سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی ہے، میں نے اگر کوئی کام کیا، تو اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی یہ نہیں فرمایا: کہ تم نے یہ کیوں کیا؟ اور جس کام کو میں نے چھوڑ دیا ہو، اُس کے بارے میں یہ نہیں فرمایا کہ تم نے اسے کیوں چھوڑ دیا؟۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14197]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14197]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (330/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف