🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
503. سعد بن عبيدة , عن المغيرة بن شعبة
سعد بن عبیدہ کی سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 18121 (کل: 4 مقامات، 1 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 18121، 18068، 18096، 18186
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18121
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ فَنَزَلَ لِحَاجَتِهِ فَأَتَيْتُهُ بِوَضُوءٍ، وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ ضَيِّقَةٌ، فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ تَحْتِهَا فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ خُفَّيْهِ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی غزوے میں تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے اترے، تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی لے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تنگ جبہ پہن رکھا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس کے نیچے سے نکالا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پانی ڈالا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18121]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 415، حدیث 997»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18068
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، قَالَا: ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَقَالَ: يَا مُغِيرَةُ ، خُذِ الْإِدَاوَةَ "، فَأَخَذْتُهَا ثُمَّ خَرَجْتُ مَعَهُ، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى تَوَارَى عَنِّي فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ جَاءَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ، فَذَهَبَ لِيُخْرِجَ يَدَهُ مِنْ كُمِّهَا، فَضَاقَتْ وَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ أَسْفَلِهَا، فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ، فَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، ثُمَّ صَلَّى.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے مغیرہ! پانی کا برتن لے لو۔“ میں نے وہ لے لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلتے چلتے مجھ سے اوجھل ہو گئے اور اپنی حاجت پوری کی، پھر آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تنگ آستینوں والا شامی جبہ پہن رکھا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ آستین سے نکالنے کی کوشش کی مگر وہ تنگ ہو گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس کے نیچے سے نکالا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پانی ڈالا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے وضو جیسا وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا، پھر نماز پڑھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18068]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 398، حدیث 944»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18096
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ ، (ح) وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَيَّارٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، قَالُوا: ثَنَا هُشَيْمٌ ، أَنَا حُصَيْنٌ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، وَأَبِي سُفْيَانَ، أَنَّهُمَا سَمِعَا الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ يُحَدِّثُ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَرَّزَ لِحَاجَتِهِ فَلَمَّا فَرَغَ أَتَيْتُهُ بِإِدَاوَةٍ فِيهَا مَاءٌ، فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ فَتَوَضَّأَ، وَكَانَتْ عَلَيْهِ جُبَّةٌ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ، فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ تَحْتِ الْجُبَّةِ فَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے گئے، جب فارغ ہوئے تو میں پانی کا برتن لے آیا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پانی ڈالا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تنگ آستینوں والا جبہ پہن رکھا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ جبے کے نیچے سے نکالا، بازو دھوئے اور موزوں پر مسح فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18096]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 407، حدیث 972»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18186
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ وَكَانَ إِذَا ذَهَبَ أَبْعَدَ , وَأَمَرَنِي أَنْ أَتَّبِعَهُ بِوَضُوءٍ , فَجَاءَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ , فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ تَحْتِهَا فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ"
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے کسی سفر میں نکلتے اور (قضائے حاجت کے لیے) جاتے تو دور تشریف لے جاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ وضو کا پانی لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے جاؤں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے جبکہ ایک شامی جبہ پہن رکھا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس کے نیچے سے نکالا، وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18186]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 436، حدیث 1062»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں