الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. أبو العنبس، عن وائل بن حجر
ابوعنبس کی سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 18331 (کل: 48 مقامات، 17 کتب)
سنن ابن ماجہ: 855
سنن دارمی: 1281
مشکوۃ المصابیح: 845
صحیح ابن خزیمہ: 479
الفتح الربانی: 1595
صحیح ابن حبان: 1805
المستدرک علی الصحیحین: 2949
الجامع الكامل: 1985
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2668
41 تا 48
حدیث نمبر: 2668
وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ قَالَ: (غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ) قَالَ: رَبِّ اغْفِرْ لِي آمِينَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ: رَبِّ اغْفِرْ لِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ وَثَّقَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَأَثْنَى عَلَيْهِ أَبُو كُرَيْبٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَقَالَ ابْنِ عَدِيٍّ: لَمْ أَرَ لَهُ حَدِيثًا مُنْكَرًا.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ: رَبِّ اغْفِرْ لِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ وَثَّقَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَأَثْنَى عَلَيْهِ أَبُو كُرَيْبٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَقَالَ ابْنِ عَدِيٍّ: لَمْ أَرَ لَهُ حَدِيثًا مُنْكَرًا.
سیدنا وائل بن حجر بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا جب آپ نے غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضالین پڑھا تو یہ کہا: اے میرے پروردگار! تو میری مغفرت کر دے آمین۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”اے میرے پروردگار! تو میری مغفرت کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبدالجبار عطادی ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے ابوکریب نے اس کی تعریف کی ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: میں نے اس کے حوالے سے کوئی منکر حدیث نہیں دیکھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2668]
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”اے میرے پروردگار! تو میری مغفرت کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبدالجبار عطادی ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے ابوکریب نے اس کی تعریف کی ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: میں نے اس کے حوالے سے کوئی منکر حدیث نہیں دیکھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2668]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18223
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ السِّيُوطِيُّ ، ثَنَا عَفَّانُ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ حُجْرٍ أَبِي الْعَنْبَسِ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا قَالَ: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ قَالَ: آمِينَ خَفَضَ بِهَا صَوْتَهُ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ“ (نہ ان لوگوں کا جن پر غضب کیا گیا اور نہ گمراہوں کا) کہا تو ”آمین“ کہی، اور اپنی آواز اس کے ساتھ پست رکھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18223]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 9، حدیث 3»
حدیث نمبر: 18252
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا قَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَقَالَ: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ قَالَ: آمِينَ وَرَفَعَ بِهَا صَوْتَهُ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ فاتحہ پڑھی اور ”غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ“ [الفاتحہ: 7] کہا تو ”آمین“ کہی اور اپنی آواز اس کے ساتھ بلند کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18252]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 21، حدیث 32»
حدیث نمبر: 18254
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ قَالَا: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ قَالَ: " آمِينَ " يَمُدُّ بِهَا صَوْتَهُ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ”غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ“ [الفاتحہ: 7] پڑھتے دیکھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”آمین“ کہی اور اپنی آواز کو اس کے ساتھ کھینچا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18254]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 21، حدیث 34»
حدیث نمبر: 18257
حَدَّثَنَا أَبُو شَيْخٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَارِثِ الْحَرَّانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا قَالَ: غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ قَالَ: " آمِينَ " مَدَّ بِهَا صَوْتَهُ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ“ کہا تو ”آمین“ کہی اور اپنی آواز کو اس کے ساتھ کھینچا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18257]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 22، حدیث 37»
حدیث نمبر: 18329
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عَنْبَسٍ ، يُحَدِّثُ، عَنْ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ ، أَنَّهُ صَلَّى خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا قَالَ: وَلا الضَّالِّينَ قَالَ: " آمِينَ فَأَخْفَى بِهَا صَوْتَهُ، وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى وَسَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ.
سیدنا وائل حضرمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”وَلَا الضَّالِّینَ“ [سورۃ الفاتحہ: 7] پڑھا تو ”آمین“ کہا اور اپنی آواز آہستہ رکھی، اور اپنا دایاں ہاتھ اپنے بائیں ہاتھ پر رکھا، اور دائیں اور بائیں سلام پھیرا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18329]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 43، حدیث 109»
حدیث نمبر: 18330
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ قَالَ: سَمِعْتُ حُجْرَ أَبَا الْعَنْبَسِ يُحَدِّثُ، عَنْ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ ، أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَالَ: وَلا الضَّالِّينَ قَالَ: " آمِينَ وَأَخْفَى بِهَا صَوْتَهُ، ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى، وَجَعَلَهَا عَلَى بَطْنِهِ، وَكَانَ إِذَا قَالَ: " سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ " قَالَ: " اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ " وَيُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ تَسْلِيمَتَيْنِ.
سیدنا وائل حضرمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”وَلَا الضَّالِّینَ“ پڑھا تو ”آمین“ کہا اور آواز آہستہ رکھی، پھر اپنا دایاں ہاتھ اپنے بائیں ہاتھ پر رکھ کر اپنے پیٹ پر رکھا، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ”سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہُ“ فرماتے تو ”اے اللہ! اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں“ فرماتے، اور دائیں اور بائیں دو بار سلام پھیرتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18330]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 44، حدیث 110»
حدیث نمبر: 18332
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي الْعَنْبَسِ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُهُ حِينَ قَالَ: وَلا الضَّالِّينَ قَالَ: " آمِينَ وَيَخْفِضُ بِهَا صَوْتَهُ وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى، وَيُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ.
سیدنا وائل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”وَلَا الضَّالِّینَ“ پڑھا تو ”آمین“ کہا اور اپنی آواز آہستہ رکھی، اور اپنا دایاں ہاتھ بائیں پر رکھا، اور دائیں اور بائیں سلام پھیرا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18332]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 45، حدیث 112»