الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
66. شعبة بن الحجاج، عن سماك
شعبہ بن حجاج کی سماک سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 1876 (کل: 13 مقامات، 6 کتب)
الفتح الربانی: 11322M
السنن الكبرى للبيهقي: 5058
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13986
11 تا 13
حدیث نمبر: 5058
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَكَلَ مِنْ طَعَامٍ بَعَثَ بِفَضْلِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: فَبَعَثَ إِلَيْهِ بِقَصْعَةٍ لَمْ يَأْكُلْ مِنْهَا فِيهَا ثُومٌ، فَأَتَاهُ أَبُو أَيُّوبَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَحَرَامٌ هُوَ؟ قَالَ:" لَا، وَلَكِنِّي كَرِهْتُهُ لِرِيحِهِ". قَالَ: فَإِنِّي أَكْرَهُ مَا كَرِهْتَ".
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھاتے اور بچا ہوا کھانا ابو ایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیتے۔ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کھانے کا پیالہ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کچھ بھی نہیں کھایا، کیونکہ اس میں لہسن تھا۔ ابو ایوب رضی اللہ عنہ آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ حرام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حرام نہیں، لیکن میں اس کو بو کی وجہ سے ناپسند کرتا ہوں۔“ ابو ایوب رضی اللہ عنہ کہنے لگے: پھر میں بھی ناپسند کرتا ہوں جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ناپسند کرتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5058]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 2053»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13986
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ فَأَكَلَ مِنْهُ، بَعَثَ بِفَضْلِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ، وَكَانَ أَبُو أَيُّوبَ يَضَعُ أَصَابِعَهُ حَيْثُ يَرَى أَصَابِعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَصْعَةٍ فَوَجَدَ فِيهَا رِيحَ ثَوْمٍ فَلَمْ يَذُقْهَا، وَبَعَثَ بِهَا إِلَى أَبِي أَيُّوبَ، فَنَظَرَ فَلَمْ يَرَ فِيهَا أَثَرَ أَصَابِعِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَذُقْهَا، فَأَتَاهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ أَرَ فِيهَا أَثَرَ أَصَابِعِكَ، قَالَ:" إِنِّي وَجَدْتُ مِنْهَا رِيحَ ثَوْمٍ"، قَالَ: تَبْعَثُ إِلَيَّ مَا لَمْ تَأْكُلْ؟ قَالَ:" إِنِّي يَأْتِينِي الْمَلَكُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کھانا آتا تھا، تو آپ کھا لیتے تھے اور جو بچ جاتا تھا، وہ آپ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیتے تھے، سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ اپنی انگلیاں وہاں رکھتے تھے، جہاں انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے نشان نظر آتے تھے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیالہ لایا گیا، آپ نے اس میں لہسن کی بو محسوس کی، تو اسے چکھا بھی نہیں، اور وہ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیا، انہوں نے دیکھا کہ اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کا نشان نظر نہیں آ رہا، تو انہوں نے بھی اسے نہیں چکھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کی انگلیوں کا نشان اس کھانے میں نہیں دیکھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس میں سے لہسن کی بو محسوس ہوئی تھی، تو سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے عرض کی: وہ آپ نے مجھے بھجوا دیا، جو آپ نے خود نہیں کھایا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس فرشتہ آتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13986]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13986]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (96/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20373، 20392، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1972»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1959
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ : " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ فَأَكَلَ مِنْهُ بَعَثَ بِفَضْلِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ ، وَكَانَ أَبُو أَيُّوبَ يَتَتَبَّعُ أَصَابِعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضَعُ أَصَابِعَهُ حَيْثُ يَرَى أَصَابِعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ بِصَفْحَةٍ فَوَجَدَ فِيهَا رِيحَ ثُومٍ فَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهَا، وَبَعَثَ بِهَا إِلَى أَبِي أَيُّوبَ فَلَمْ يَرَ أَبُو أَيُّوبَ فِيهَا أَثَرَ أَصَابِعِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ لَمْ أَرَ فِيهَا أَثَرَ أَصَابِعِكَ، فَقَالَ: إِنِّي وَجَدْتُ فِيهَا أَثَرَ ثُومٍ، فَقَالَ: بَعَثْتَ إِلَيَّ بِمَا لَا تَأْكُلُهُ، فَقَالَ: " إِنَّهُ يَأْتِينِي الْمَلَكُ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کھانا لایا جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں سے تناول فرماتے تو اس کا بچا ہوا حصہ ابو ایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیتے، اور ابو ایوب رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے نشان تلاش کرتے اور اپنی انگلیاں وہیں رکھتے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے نشان دیکھتے۔ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک رکابی لائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں لہسن کی بو پائی، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے تناول نہ فرمایا، اور اسے ابو ایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیا۔ ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کا نشان نہ پایا، تو انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے اس میں آپ کی انگلیوں کا نشان نہیں دیکھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس میں لہسن کی بو محسوس ہوئی۔“ انہوں نے عرض کیا: آپ نے مجھے وہ چیز بھیج دی جو خود تناول نہیں کرتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس فرشتہ آتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1959]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 233، حدیث 1972»