🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. يزيد بن الأسود السوائي أبو جابر
سیدنا یزید بن اسود سوائی ابوجابر رضی اللہ عنہ
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 18835 (کل: 35 مقامات، 16 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 18835، 18834
سنن ابوداود: 575، 576
سنن ترمذی: 219
سنن نسائی: 859، 1335
سنن دارمی: 1405
معجم صغیر للطبرانی : 446
مسند احمد: 17474، 17475، 17476، 17477، 17479
صحیح ابن خزیمہ: 1279، 1638، 1713
مصنف ابن ابی شیبہ: 3122، 6806، 38930
سنن دارقطنی: 1532، 1534، 1536
الفتح الربانی: 1845، 2682
صحیح ابن حبان: 1564، 1565، 2395
المستدرک علی الصحیحین: 811
الجامع الكامل: 2359
السنن الكبرى للبيهقي: 3640، 3644، 3645
المعجم الاوسط: 4398، 8650
31 تا 35
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3644
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا هُشَيْمٌ، ثنا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ، ثنا جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّتَهُ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ صَلَاةَ الْفَجْرِ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ قَالَ: فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ وَانْحَرَفَ فَإِذَا هُوَ بِرَجُلَيْنِ فِي أُخْرَيَاتِ الْقَوْمِ لَمْ يُصَلِّيَا مَعَهُ قَالَ:" عَلَيَّ بِهِمَا" فَأُتِيَ بِهِمَا تَرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا قَالَ:" مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَنَا؟" قَالَا: يَا رَسُولَ اللهِ، كُنَّا قَدْ صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا قَالَ:" فَلَا تَفْعَلَا إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا ثُمَّ أَتَيْتُمَا مَسْجِدَ جَمَاعَةٍ فَصَلِّيَا مَعَهُمْ فَإِنَّهُمَا لَكُمَا نَافِلَةٌ".
حضرت یزید بن اسود رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کے لیے حاضر ہوا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجدِ خیف میں فجر کی نماز پڑھی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو دیکھا کہ مسجد کے پچھلے حصے میں دو آدمی بیٹھے ہیں جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز نہیں پڑھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں میرے پاس لاؤ۔“ ان کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، وحشت و گھبراہٹ سے ان کے جسم کپکپا رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے ہمارے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھی؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم اپنے گھروں میں نماز پڑھ آئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس طرح نہ کیا کرو، جب تم گھر میں نماز پڑھ چکے ہو پھر مسجد میں آؤ اور جماعت ہو رہی ہو تو ان کے ساتھ نماز پڑھ لیا کرو، یہ تمہارے لیے نفل ہو جائے گی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3644]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مضي تخريجه في الحديث 3640»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3645
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ، عَنْ سُفْيَانَ قَالَ: أَخْبَرَنِي ⦗٤٢٨⦘ يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ، ثنا جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ الْخُزَاعِيُّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفَجْرَ بِمِنًى فَانْحَرَفَ فَأَبْصَرَ رَجُلَيْنِ مِنْ وَرَاءِ النَّاسِ فَدَعَا بِهِمَا، فَجِيءَ بِهِمَا تَرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا، فَقَالَ:" مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَ النَّاسِ؟" قَالَا: يَا رَسُولَ اللهِ، صَلَّيْنَا فِي الرَّحْلِ قَالَ:" لَا تَفْعَلُوا إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فِي رَحْلِهِ ثُمَّ أَدْرَكَ الصَّلَاةَ مَعَ الْإِمَامِ فَلْيُصَلِّهَا مَعَ الْإِمَامِ فَإِنَّهَا لَهُ نَافِلَةٌ" هَكَذَا رَوَاهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ وَوَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ وَغَيْرُهُمَا، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَخَالَفَهُمْ أَبُو عَاصِمٍ النَّبِيلُ فَرَوَاهُ عَنْ سُفْيَانَ.
سیدنا یزید بن اسود خزاعی رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں فجر کی نماز پڑھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو دیکھا کہ مسجد کے پچھلے حصہ میں دو آدمی بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں بلوایا، انھیں لایا گیا اور وہ ڈرے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم نے ہمارے ساتھ نماز کیوں نہیں ادا کی؟“ انھوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم گھر سے نماز پڑھ آئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس طرح نہ کیا کرو، جب تم میں سے کوئی اپنے گھر میں نماز پڑھ لے، پھر امام کے ساتھ باجماعت نماز پالے تو امام کے ساتھ دوبارہ پڑھے، یہ اس کے لیے نفل ہوجائے گی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3645]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مضي سابقا، وانظر ماقبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18834
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْمَقْدِسِيُّ ، ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، ثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ السُّوَائِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ ، ثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ إِذَا هُو بِرَجُلَيْنِ جَالِسَيْنِ نَاحِيَةً، فَأُتِيَ بِهِمَا تُرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مَنَعَكُمَا مِنَ الصَّلَاةِ؟ " قَالَا: يَا رَسُولَ اللهِ، صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا، قَالَ: إِذَا صَلَّيْتُمْ فِي رِحَالِكُمْ وَأَدْرَكْتُمُ الصَّلَاةَ مَعَ النَّاسِ فَصَلُّوهَا مَعَهُمْ، وَالَّذِي صَلَّيْتُمْ فِي رِحَالِكُمْ هِي الْفَرِيضَةُ.
سیدنا یزید بن اسود سوائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں مسجد خیف میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز میں حاضر تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو دیکھا کہ دو آدمی الگ بیٹھے ہیں، انہیں لایا گیا جبکہ ان کے جسم کانپ رہے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں نماز سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم نے اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھ لی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھ چکے ہو اور لوگوں کے ساتھ نماز پاؤ تو ان کے ساتھ بھی پڑھو، اور جو تم نے اپنے پڑاؤ میں پڑھی وہی فرض ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الياء/حدیث: 18834]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 234، حدیث 614»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4398
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ أَبُو الدَّرْدَاءِ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حِمَايَةَ ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَامِعٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ، فَصَلَّيْتُ مَعَهُ صَلَاةَ الْغَدَاةِ فِي مِنًى، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ إِذَا رَجُلَانِ خَلْفَ النَّاسِ لَمْ يُصَلِّيَا مَعَ النَّاسِ، فَقَالَ: عَلَيَّ بِالرَّجُلَيْنِ فَجِيءَ بِهِمَا تُرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا، فَقَالَ: I " أَمَا صَلَّيْتُمَا مَعَنَا؟ I " فَقَالَا: لَا يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا كُنَّا صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا، وَظَنَنَّا أَنَّا لَا نُدْرِكُ الصَّلَاةَ. قَالَ: I " فَلَا تَفْعَلَا، إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا، ثُمَّ أَدْرَكْتُمَا الصَّلَاةَ فَصَلِّيَا، تَكُونُ لَكُمَا نَافِلَةً I " فَقَالَ أَحَدُهُمَا: اسْتَغْفِرْ لِي يَا رَسُولَ اللهِ فَقَالَ: I " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ I " فَازْدَحَمَ النَّاسُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنَا يَوْمَئِذٍ كَأَشَبِّ الرِّجَالِ وَأَقْوَاهُمْ، فَزَحَمْتُ النَّاسَ حَتَّى أَخَذْتُ بِيَدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَضَعْتُهَا عَلَى صَدْرِي، فَلَمْ أَرَ شَيْئًا كَانَ أَبْرَدَ وَلَا أَطْيَبَ مِنْ يَدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا یزید بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع کیا، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں فجر کی نماز ادا کی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز سے فارغ ہوئے تو وہاں دو ایسے آدمی تھے جو لوگوں کے پیچھے (الگ) تھے اور انہوں نے لوگوں کے ساتھ نماز نہیں پڑھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں کو میرے پاس لاؤ۔“ پس انہیں لایا گیا جبکہ (رعبِ نبوی سے) ان کے کندھے کانپ رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم دونوں نے ہمارے ساتھ نماز نہیں پڑھی؟“ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہم نے اپنے ٹھکانوں پر نماز پڑھ لی تھی اور ہم نے گمان کیا تھا کہ ہم (جماعت والی) نماز نہیں پا سکیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہ کرنا؛ جب تم اپنے ٹھکانوں میں نماز پڑھ چکو اور پھر (جماعت سے) نماز ہو رہی ہو تو اسے (دوبارہ) پڑھ لیا کرو، یہ تمہارے لیے نفل ہو جائے گی۔“
ان میں سے ایک نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میرے لیے بخشش کی دعا فرمائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ» ”اے اللہ! اس کی مغفرت فرما۔“ پھر لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد جمع ہو کر ٹوٹ پڑے۔ میں ان دنوں کڑیل جوان اور قوی ترین لوگوں میں سے تھا، چنانچہ میں لوگوں کو ہٹاتا ہوا آگے بڑھا یہاں تک کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دستِ مبارک پکڑ کر اپنے سینے پر رکھ لیا، تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے زیادہ ٹھنڈی اور زیادہ خوشبودار کوئی چیز نہیں دیکھی۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4398]
تخریج الحدیث: «قال الشافعي: إسناده مجهول «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 2، ص 62» »
«قال البيهقي: لأن يزيد بن الأسود ليس له راو غير ابنه ولا لابنه جابر راو غير يعلى «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 2، ص 62» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1279، 1638، 1713، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1564، 1565، 2395، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 899، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 857 / 1، 1333 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 933، 1258، وأبو داود فى «سننه» برقم: 575، 614، (1/225) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 219، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1407، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3048، 3699، 3703، 3704، 3705، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1532، 1533، 1534، 1538، 1535، 1536، 1539، 1540، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17748، 17746، 17747، 17749، 17750، 17751، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1343، 1344، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3934، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3110، 6705، 37330، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2145، والطبراني فى «الكبير» برقم: 608، 609، 613، 610، 611، 612، 614، 618، 615، 616، 617، 619، والطبراني فى «الصغير» برقم: 603، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8650»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة رواته
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8650
وَبِهِ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ يَعْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ السُّوَائِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ بِمِنًى، فَإِذَا رَجُلَانِ فِي مُؤَخَّرِ الْمَسْجِدِ لَمْ يُصَلِّيَا، فَدَعَا بِهِمَا تُرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا، فَقَالَ: I " مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَنَا؟ I " قَالَا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا قَدْ صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا قَالَ: فَلَا تَفْعَلَا، إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا، ثُمَّ أَتَيْتُمَا الْإِمَامَ وَلَمْ يُصَلِّ فَصَلِّيَا مَعَهُ، فَإِنَّهَا لَكُمَا نَافِلَةٌ.
سیدنا یزید بن اسود سوائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے منیٰ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی، تو مسجد کے پچھلے حصے میں دو آدمی نظر آئے جنہوں نے نماز نہیں پڑھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلوایا تو (خوف کے مارے) ان کے پٹھے کانپ رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں ہمارے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے روکا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم اپنے ڈیروں میں نماز پڑھ چکے تھے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہ کیا کرو، جب تم اپنے ڈیروں میں نماز پڑھ چکو، پھر ایسے امام کے پاس آؤ جس نے ابھی نماز نہ پڑھی ہو تو اس کے ساتھ بھی نماز پڑھ لو، یہ تمہارے لیے نفل ہو جائے گی۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8650]
تخریج الحدیث: «قال الشافعي: إسناده مجهول «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 2، ص 62» »
«قال البيهقي: لأن يزيد بن الأسود ليس له راو غير ابنه ولا لابنه جابر راو غير يعلى «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 2، ص 62» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1279، 1638، 1713، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1564، 1565، 2395، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 899، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 857 / 1، 1333 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 933، 1258، وأبو داود فى «سننه» برقم: 575، 614، (1/225) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 219، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1407، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3048، 3699، 3703، 3704، 3705، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1532، 1533، 1534، 1538، 1535، 1536، 1539، 1540، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17748، 17746، 17747، 17749، 17750، 17751، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1343، 1344، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3934، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3110، 6705، 37330، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2145، والطبراني فى «الكبير» برقم: 608، 609، 613، 610، 611، 612، 614، 618، 615، 616، 617، 619، والطبراني فى «الصغير» برقم: 603، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4398»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں