الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. يزيد بن الأسود السوائي أبو جابر
سیدنا یزید بن اسود سوائی ابوجابر رضی اللہ عنہ
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 18838 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 18838
سنن دارمی: 1405
مسند احمد: 17478
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6449
حدیث نمبر: 18838
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ الْحَارِثِ الْعَدَوِيِّ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، أَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ السُّوَائِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، نَاوِلْنِي يَدَكَ، فَنَاوَلَنِي، فَإِذَا هِي أَبْرَدُ مِنَ الثَّلْجِ وَأَطْيَبُ رِيحًا مِنَ الْمِسْكِ.
سیدنا یزید بن اسود سوائی رضی اللہ عنہ کے بیٹے بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے اپنا ہاتھ دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ مجھے دیا تو وہ برف سے بھی زیادہ ٹھنڈا اور مشک سے بھی زیادہ خوشبودار تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الياء/حدیث: 18838]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 235، حدیث 618»
حدیث نمبر: 1405
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ السُّوَائِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الصُّبْحِ، قَالَ: فَإِذَا رَجُلَانِ حِينَ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدَانِ فِي نَاحِيَةٍ لَمْ يُصَلِّيَا، قَالَ: فَدَعَاهُمَا، فَجِيءَ بِهِمَا تُرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا. قَالَ:"مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا؟"قَالَا: صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا، قَالَ:"فَلَا تَفْعَلَا، إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا ثُمَّ أَدْرَكْتُمَا الْإِمَامَ، فَصَلِّيَا فَإِنَّهَا لَكُمَا نَافِلَةٌ". قَالَ: فَقَامَ النَّاسُ يَأْخُذُونَ بِيَدِهِ يَمْسَحُونَ بِهَا وُجُوهَهُمْ، قَالَ: فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ فَمَسَحْتُ بِهَا وَجْهِي، فَإِذَا هِيَ أَبْرَدُ مِنْ الثَّلْجِ، وَأَطْيَبُ رِيحًا مِنْ الْمِسْكِ.
جابر بن یزید بن اسود اپنے والد (سیدنا یزید رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے دوران دو آدمی ایک کونے میں بیٹھے رہے، نماز نہیں پڑھی۔ سیدنا یزید رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا، ان کو لایا گیا اس حال میں کہ وہ کانپ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کو نماز پڑھنے سے کس چیز نے روکا؟“ دونوں نے عرض کیا: ہم نے اپنے ٹھکانوں پر نماز پڑھ لی تھی، فرمایا: ”آئندہ ایسے نہ بیٹھنا، جب تم گھر میں نماز پڑھ لو، پھر امام کو نماز پڑھتے پاؤ تو امام کے ساتھ نماز پڑھو، اور وہ (گھر کی نماز) تمہارے لئے نفلی نماز ہو گی“، سیدنا یزید رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کے بعد لوگ اٹھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کو پکڑتے اور پھر اپنے منہ پر پھیر لیتے۔ سیدنا یزید رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک کو تھاما اور اپنے چہرے پر پھیر لیا جو کہ برف سے زیادہ سرد اور مشک کی خوشبو سے زیادہ اچھا تھا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1405]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1407] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 575] ، [ترمذي 219] ، [نسائي 857] ، [ابن حبان 1564] ، [الموارد 436]
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 575] ، [ترمذي 219] ، [نسائي 857] ، [ابن حبان 1564] ، [الموارد 436]
وضاحت: (تشریح حدیث 1404)
اس حدیث سے نماز باجماعت کی اہمیت معلوم ہوئی، نیز یہ کہ اگر وہ نماز پڑھ لی ہو اور جماعت کھڑی مل جائے تو جماعت نہ چھوڑے بلکہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھ لے، ایسی صورت میں پہلے والی نماز جو گھر، مکان، دوکان یا خیمہ میں پڑھی ہے وہ نفلی ہوگی اور جماعت کے ساتھ پڑھی گئی نماز فریضہ شمار ہو گی جیسا کہ ابوداؤد میں صراحت کے ساتھ موجود ہے، لیکن ابوداؤد کی روایت ضعیف ہے، اسی لئے امام شافعی رحمہ اللہ وغیرہ نے کہا ہے: پہلی جو نماز اکیلے پڑھی وہ فرض شمار ہوگی اور دوسری جو جماعت کے ساتھ پڑھی وہ نافلہ ہوگی۔
اس روایت کے آخر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دستِ مبارک سے تبرک حاصل کرنے کا ذکر ہے جو راوی کا اپنا بیان ہے اور اس کا ذکر مذکورہ بالا مصادر میں کہیں نہیں ہے۔
دوسرے یہ امر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص تھا، عصرِ حاضر میں امام کا ہاتھ چومنا یا سر پر رکھنا یا منہ پر پھیرنا درست نہیں ہے۔
سماحۃ الشیخ مفتی عام المملكۃ العربيۃ السعوديۃ بھی اس سے منع کرتے تھے، ان کا کہنا تھا ماں باپ کا ہاتھ اور پیشانی کا بوسہ دے سکتے ہیں۔
یہاں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے بھی یہی حکم صادر فرمایا ہے، ان کا بھی کوئی شخص ہاتھ چومنا چاہے تو ہاتھ کھینچ لیتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 17478
حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، وَأَبُو النَّضْرِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: أَبُو النَّضْرِ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، وَقَالَ: أَسْوَدُ أَخْبَرَنِي يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ السُّوَائِيَّ ، عن أَبِيهِ ، أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. قَالَ: ثُمَّ ثَارَ النَّاسُ يَأْخُذُونَ بِيَدِهِ يَمْسَحُونَ بِهَا وُجُوهَهُمْ، قَالَ: فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ فَمَسَحْتُ بِهَا وَجْهِي، فَوَجَدْتُهَا أَبْرَدَ مِنَ الثَّلْجِ، وَأَطْيَبَ رِيحًا مِنَ الْمِسْكِ.
گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ پھر لوگ اٹھ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دست مبارک پکڑ کر اپنے چہروں پر پھیرنے لگے، میں نے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا دست مبارک پکڑ کر اپنے چہرے پر پھیرا تو میں نے اسے برف سے زیادہ ٹھنڈا اور مشک سے زیادہ خوشبودار پایا۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17478]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1638
نا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ . ح وَحَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، نا مُحَمَّدٌ . ح وَحَدَّثَنَا الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، قَالا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، وَشُعْبَةُ ، وَشَرِيكٌ . ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، كُلُّهُمْ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ، وَقَالَ هُشَيْمٌ: وَهَذَا حَدِيثُهُ، قَالَ: ثنا جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الأَسْوَدِ الْعَامِرِيُّ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّتَهُ، قَالَ: فَصَلَّيْتُ مَعَهُ صَلاةَ الْفَجْرِ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ، يَعْنِي مَسْجِدَ مِنًى، فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ إِذَا هُوَ بِرَجُلَيْنِ فِي آخِرِ الْقَوْمِ وَلَمْ يُصَلِّيَا مَعَهُ، فَقَالَ:" عَلَيَّ بِهِمَا"، فَأُتِيَ بِهِمَا تُرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا، فَقَالَ:" مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَنَا؟" قَالا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُنَّا قَدْ صَلَّيْنَا فِي رِحَالِنَا، قَالَ: " فَلا تَفْعَلا إِذَا صَلَّيْتُمَا فِي رِحَالِكُمَا، ثُمَّ أَتَيْتُمَا مَسْجِدَ جَمَاعَةٍ، فَصَلِّيَا مَعَهُمْ، فَإِنَّهَا لَكُمْ نَافِلَةٌ" . وَقَالَ بُنْدَارٌ:" فَأَتَيْتُمَا الإِمَامَ وَلَمْ يُصَلِّ". وَفِي حَدِيثِ وَكِيعٍ:" ثُمَّ جِئْتُمْ وَالنَّاسُ فِي الصَّلاةِ". وَزَادَ الصَّنْعَانِيُّ: وَالنَّاسُ يَأْخُذُونَ بِيَدِهِ، وَيَمْسَحُونَ بِهَا وُجُوهَهُمْ، فَإِذَا هِيَ أَبْرَدُ مِنَ الثَّلْجِ، وَأَطْيَبُ رِيحًا مِنَ الْمِسْكِ
سیدنا یزید بن اسود عامری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حج میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھا - تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ کی مسجد خیف میں فجر کی نماز پڑھی - جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمّل کی تو اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ لوگوں کے پیچھے دو آدمی بیٹھے تھے جنہوں نے آپ کے ساتھ نماز نہیں پڑھی تھی - آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حُکم دیا کہ ان دونوں کو میرے پاس لاؤ۔ پس اُن دونوں کو لایا گیا تو (خوف کی وجہ سے) اُن کے شانوں کا گوشت پھڑک رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم نے ہمارے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھی؟“ دونوں نے جواب دیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، ہم اپنے محلّے میں نماز پڑھ چکے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم ایسے نہ کیا کرو، جب تم اپنے محلّے (کی مسجد) میں نماز پڑھ لو پھر تم جماعت والی مسجد میں آؤ تو اُن کے ساتھ مل کر نماز پڑھ لیا کرو بیشک وہ تمہارے لئے نفل بن جائے گی۔“ جناب بندار کی روایت میں ہے کہ ”پھر تم اس امام کے پاس آؤ جس نے ابھی نماز نہ پڑھی ہو۔“ اور جناب وکیع کی روایت میں ہے کہ ”پھر تم اس حال میں آؤ کہ لوگ نماز پڑھ رہے ہوں ـ“ اور جناب صنعانی نے ان الفاظ کا اضافہ کیا ہے کہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک کو پکڑ کر اُسے اپنے چہروں پر لگا رہے تھے تو وہ برف سے زیادہ ٹھنڈا اور کستوری سے زیادہ پاکیزہ خوشبو مہک والا تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1638]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1279، 1638، 1713، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1564، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 899، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 857، وأبو داود فى (سننه) برقم: 575، والترمذي فى (جامعه) برقم: 219، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1407، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3048، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1532، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17746»
حدیث نمبر: 1713
نا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، نا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الأَسْوَدِ الْعَامِرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّتَهُ , قَالَ: فَصَلَّيْتُ مَعَهُ صَلاةَ الْفَجْرِ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ , فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ وَانْحَرَفَ , فَإِذَا هُوَ بِرَجُلَيْنِ فِي آخِرِ الْقَوْمِ" , فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
سیدنا یزید بن اسود عامری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے حج میں شریک ہوا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد خیف میں فجر کی نماز پڑھی - پھرجب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نماز مکمّل کی اور سلام پھیرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے پیچھے دو آدمی دیکھے۔ پھر مکمّل حدیث بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة النساء فى الجماعة/حدیث: 1713]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1279، 1638، 1713، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1564، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 899، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 857، وأبو داود فى (سننه) برقم: 575، والترمذي فى (جامعه) برقم: 219، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1407، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3048، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1532، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17746»
حدیث نمبر: 6449
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ يَزِيدَ بْنِ الْأَسْوَدِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ فَتَنَاوَلْتُ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ أَطْيَبُ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ، وَأَبْرَدُ مِنَ الثَّلْجِ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدنا یزید بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجدِ خیف میں تشریف فرما تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دستِ مبارک اپنے ہاتھ میں لیا تو وہ کستوری کی خوشبو سے کہیں زیادہ معطر اور برف سے بھی زیادہ ٹھنڈا تھا۔“ اس کی سند صحیح ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6449]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 185، 369، 473، 477، 479، 607، 3360، 3373، 5449، 5521، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 503، 778، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 197، وأخرجه سنن النسائي برقم: 137، 470، 772، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18292، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1409، وأخرجه فتح الباري برقم: 473، 3352، 3373، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1803، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 387، 2994، 2995، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 4433»