الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. من يكنى أبا الدحداح أبو الدحداح الأنصاري
جن کی کنیت ابودحداح ہے — سیدنا ابودحداح انصاری رضی اللہ عنہ
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 18969 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 18969
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9067
حدیث نمبر: 18969
حَدَّثَنَا جَبْرُونُ بْنُ عِيسَى الْمَغْرِبِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجَفْرِيُّ الْمَغْرِبِيُّ ، ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ ضَرَبَ عَلَى النَّاسِ بَعْثًا فَخَرَجُوا فَرَجَعَ أَبُو الدَّحْدَاحِ ، فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ : أَلَمْ تَكُنْ خَرَجْتَ مَعَ النَّاسِ؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَضَعَهُ عِنْدَكَ مَخَافَةَ أَنْ لَا تَلْقَانِي، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ مَنْ وَلِيَ مِنْكُمْ عَمَلًا فَحَجَبَ بَابَهُ عَنْ ذِي حَاجَةِ الْمُسْلِمِينَ حَجَبَهُ اللهُ أَنْ يَلِجَ بَابَ الْجَنَّةِ، وَمَنْ كَانَتْ هِمَّتُهُ الدُّنْيَا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ جِوَارِي، فَإِنِّي بُعِثْتُ بِخَرَابِ الدُّنْيَا وَلَمْ أُبْعَثْ بِعِمَارَتِهَا.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، ولعل الصواب: (الحفري) .
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، ولعل الصواب: (الحفري) .
عون بن ابی جحیفہ رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے لوگوں پر ایک لشکر کی تیاری کا حکم دیا، تو لوگ نکل کھڑے ہوئے، لیکن سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ واپس آ گئے۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: کیا تم لوگوں کے ساتھ نہیں نکلے تھے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث سنی تھی، میں نے چاہا کہ اسے تمہارے پاس امانت رکھ دوں، اس ڈر سے کہ کہیں دوبارہ ملاقات نہ ہو۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اے لوگو! تم میں سے جو شخص کسی کام کا والی بنے اور مسلمانوں کے حاجت مندوں سے اپنا دروازہ بند کر لے، اللہ تعالیٰ اس پر جنت کا دروازہ بند کر دے گا، اور جس کی ہمت دنیا ہی ہو، اللہ اس پر میرا پڑوس (میری ہمسائیگی) حرام کر دے گا، کیونکہ مجھے دنیا کو ویران کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے، اسے آباد کرنے کے لیے نہیں بھیجا گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 18969]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 301، حدیث 765»
حدیث نمبر: 9067
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ ضَرَبَ عَلَى النَّاسِ بَعْثًا فَخَرَجُوا، فَرَجَعَ أَبُو الدَّحْدَاحِ فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: أَلَمْ تَكُنْ خَرَجْتَ؟ قَالَ: بَلَى وَلَكِنِّي [ سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدِيثًا أُرِيدُ أَنْ أَضَعَهُ عِنْدَكَ مَخَافَةَ أَنْ لَا تَلْقَانِي ] سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ مِنْ وَلِيَ عَمَلًا فَحَجَبَ بَابَهُ عَنْ ذِي حَاجَةِ الْمُسْلِمِينَ، حَجَبَهُ اللَّهُ أَنْ يَلِجَ بَابَ الْجَنَّةِ، وَمَنْ كَانَتْ هِمَّتُهُ الدُّنْيَا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ جِوَارِي، فَإِنِّي بُعِثْتُ بِخَرَابِ الدُّنْيَا، وَلَمْ أُبْعَثُ بِعِمَارَتِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ جَبْرُونَ بْنِ عِيسَى، عَنْ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْجَفْرِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ جَبْرُونَ بْنِ عِيسَى، عَنْ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْجَفْرِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے لوگوں کی ایک مہم بھیجی وہ لوگ روانہ ہوئے ابودحداح واپس آ گئے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: کیا تم گئے نہیں تھے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک حدیث ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: میں نے یہ چاہا کہ میں اسے آپ کے سامنے بیان کر دوں اس اندیشے کے تحت کہ بعد میں میری آپ سے ملاقات نہ ہو، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے لوگو! جو کسی کام کا نگران بنے اور پھر مسلمانوں کے حاجت مند افراد کے حوالے سے اپنے دروازے کو بند کر لے، تو اللہ تعالیٰ اسے اس چیز سے محجوب کر دے گا کہ وہ جنت کے دروازے میں سے داخل ہو اور جس شخص کا مقصود دنیا ہو گی اللہ تعالیٰ میرا پڑوس اس پر حرام کر دے گا کیونکہ مجھے دنیا کی خرابی کے ہمراہ مبعوث کیا گیا ہے مجھے اس کی تعمیر کے ہمراہ مبعوث نہیں کیا گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد جبرون بن عیسیٰ کے حوالے سے یحیی بن سلمان جفری سے نقل کی ہے۔ اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9067]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد جبرون بن عیسیٰ کے حوالے سے یحیی بن سلمان جفری سے نقل کی ہے۔ اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9067]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (301/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف