🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. من يكنى أبا مويهبة أبو مويهبة مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم
جن کی کنیت ابومویہبہ ہے — سیدنا ابومویہبہ، رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام، رضی اللہ عنہ
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 19074 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 19074
سنن دارمی: 79
مسند احمد: 15997
الفتح الربانی: 12707
المستدرک علی الصحیحین: 4431
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19074
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الرِّيَاحِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ، صَاحِبُ الْمَغَازِي ، قَالَا: ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ الْحُبُلِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ، مَوْلَى الْحَكَمِ بْنِ الْعَاصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، عَنْ أَبِي مُوَيْهِبَةَ، مَوْلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: طَرَقَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَالَ: أَبُو مُوَيْهِبَةَ انْطَلِقْ، فَإِنِّي قَدْ أُمِرْتُ أَنْ أَسْتَغْفِرَ لِأَهْلِ هَذَا الْبَقِيعِ، فَانْطَلَقْتُ أَوْ قَالَ: فَانْطَلَقْنَا، فَلَمَّا تَوَسَّطَ الْبَقِيعَ اسْتَغْفَرَ لِأَهْلِ الْمَقَابِرِ، ثُمَّ قَالَ: " لِيَهْنِ لَكُمْ مَا أَصْبَحْتُمْ فِيهِ، لَوْ تَدْرُونَ مِمَّا نَجَّاكُمُ اللهُ مِنْهُ، أَقْبَلَتِ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ يَتْبَعُ آخِرُهَا أَوَّلَهَا، الْآخِرَةُ شَرٌّ مِنَ الْأُولَى "، ثُمَّ قَالَ: " يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ هَلْ عَلِمْتَ أَنَّ اللهَ خَيَّرَنِي أَنْ يُؤْتِيَنِي خَزَائِنَ الْأَرْضِ وَالْخُلْدَ فِيهَا، ثُمَّ الْجَنَّةَ وَبَيْنَ لِقَاءِ رَبِّي؟ "، قَالَ: قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي فَخُذْ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الْأَرْضِ وَالْخُلْدَ فِيهَا، قَالَ: " كَلَّا يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ لَقَدِ اخْتَرْتُ لِقَاءَ رَبِّي، ثُمَّ اسْتَغْفَرَ لِأَهْلِ الْمَقَابِرِ وَانْصَرَفَ "، فَلَمَّا أَصْبَحَ بَدَأَهُ شَكْوَاهُ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (العبلى) . كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، وصوابه: (عبيد بن جبير) .
سیدنا ابومویہبہ رضی اللہ عنہ، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے، کہتے ہیں کہ ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جگایا اور فرمایا: ”ابومویہبہ! چلو، مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اس بقیع والوں کے لیے مغفرت طلب کروں۔“ چنانچہ میں چل پڑا، یا فرمایا: ہم چل پڑے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بقیع کے وسط میں پہنچے تو قبر والوں کے لیے مغفرت طلب کی، پھر فرمایا: ”تمہیں مبارک ہو اس حال پر جس میں تم صبح کرتے ہو، اگر تمہیں معلوم ہو جائے کہ اللہ نے تمہیں کس چیز سے بچایا ہے۔ فتنے تاریک رات کے ٹکڑوں کی طرح آ رہے ہیں، ان کا پچھلا حصہ اگلے حصے کے پیچھے آتا ہے، اور بعد والا پہلے سے زیادہ برا ہے۔“ پھر فرمایا: ”اے ابومویہبہ! کیا تمہیں معلوم ہے کہ اللہ نے مجھے اختیار دیا ہے کہ مجھے زمین کے خزانے اور اس میں ہمیشگی عطا کی جائے، پھر جنت، یا اپنے رب سے ملاقات؟“ میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، زمین کے خزانوں اور ان میں ہمیشگی کی کنجیاں لے لیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہرگز نہیں، اے ابومویہبہ! میں نے اپنے رب سے ملاقات کو ترجیح دی ہے۔“ پھر قبر والوں کے لیے مغفرت طلب کی اور واپس چلے آئے۔ پھر جب صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ بیماری شروع ہوئی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 19074]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 346، حدیث 871»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4409، 4408، والدارمي فى «مسنده» برقم: 79، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16243، 16244، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11912، والطبراني فى «الكبير» برقم: 872»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 79
أَخْبَرَنَا خَلِيفَةُ بْنُ خَيَّاطٍ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِسْحَاق، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ عُبَيْدٍ مَوْلَى الْحَكَمِ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي مُوَيْهِبَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنِّي قَدْ أُمِرْتُ أَنْ أَسْتَغْفِرَ لِأَهْلِ الْبَقِيعِ، فَانْطَلِقْ مَعِي"فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ فَلَمَّا وَقَفَ عَلَيْهِمْ، قَالَ:"السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْمَقَابِرِ، لِيُهْنِكُمْ مَا أَصْبَحْتُمْ فِيهِ مِمَّا أَصْبَحَ فِيهِ النَّاسُ، أَقْبَلَتْ الْفِتَنُ كَقِطْعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ يَتْبَعُ آخِرُهَا أَوَّلَهَا: الْآخِرَةُ أَشَرُّ مِنْ الْأُولَى"، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيَّ، فَقَالَ:"يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ إِنِّي قَدْ أُوتِيتُ بِمَفَاتِيحِ خَزَائِنِ الدُّنْيَا وَالْخُلْدَ فِيهَا، ثُمَّ الْجَنَّةُ، فَخُيِّرْتُ بَيْنَ ذَلِكَ وَبَيْنَ لِقَاءِ رَبِّي"، قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، خُذْ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الدُّنْيَا وَالْخُلْدَ فِيهَا، ثُمَّ الْجَنَّةَ، قَالَ:"لَا وَاللَّهِ يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ لَقَدْ اخْتَرْتُ لِقَاءَ رَبِّي"، ثُمَّ اسْتَغْفَرَ لِأَهْلِ الْبَقِيعِ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَبُدِئَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَجَعِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ.
سیدنا ابومویہبہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ ”مجھے حکم دیا گیا ہے بقیع میں مدفون لوگوں کے لئے استغفار کروں، لہٰذا تم میرے ساتھ چلو“، آدھی رات میں میں آپ کے ساتھ نکلا، اور جب آپ ان کی قبروں کے پاس کھڑے ہوئے تو فرمایا: ”اے قبر والو! تمہارے اوپر سلامتی ہو، تم جس حال میں ہو وہ تمہیں مبارک ہو اس کے مقابلے میں جس میں لوگ اب مبتلا ہو گئے ہیں (کاش تمہیں معلوم ہو جائے کہ تمہیں الله تعالی نے کس چیز سے نجات دے دی ہے)۔ فتنے اندھیری رات کے گوشوں کی طرح یکے بعد دیگرے ابل پڑے ہیں، آخری فتنہ پہلے سے زیادہ برا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے، فرمایا: ”ابومویہبہ! مجھے دنیا کے خزانوں کی چابیاں اور دنیا میں ہمیشہ رہنا پھر جنت پیش کی گئی اور مجھے دنیا یا اپنے رب سے ملاقات کا اختیار دیا گیا ہے“، میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان دنیا کے خزانے اور اس میں ہمیشگی کو لے لیجئے پھر جنت اختیار فرما لیجئے گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، اللہ کی قسم اے ابومویہبہ! نہیں، میں نے اپنے رب کی ملا قات کو اختیار کر لیا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل بقیع کے لئے مغفرت کی دعا کی اور لوٹ آئے، تب ہی سے وہ درد شروع ہو گیا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انتقال فرمایا۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 79]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 79] »
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 489/3] ، [المعجم الكبير 871] ، [المستدرك 56/2] ، [الدلائل للبيهقي 163/6 بهذا الإسناد]
وضاحت: (تشریح حدیث 78)
اس حدیث سے مندرجہ ذیل مسائل معلوم ہوتے ہیں:
تصدیقِ رسالت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو احکامات الله تعالیٰ کی طرف سے ملتے تھے۔
حکمِ الٰہی کی پیروی میں آدھی رات میں گھر سے نکل پڑتے ہیں۔
مقبرے میں داخلے کا طریقہ: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْمَقَابِرِ» کہنا۔
دن اور زمانے سے متعلق حقیقتِ حال ذکر کرنا برا نہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا کے خزانے اور خلد عطا کیا گیا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رب ذوالجلال سے ملاقات کو ترجیح دی۔
مُردوں کے لئے دعاءِ استغفار کرنے کی مشروعیت وغیرہ اس حدیث سے ثابت ہوتی ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15997
(حديث مرفوع) حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعَبْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ جُبَيْرٍ مَوْلَى الْحَكَمِ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي مُوَيْهِبَةَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ , فَقَالَ:" يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ، إِنِّي قَدْ أُمِرْتُ أَنْ أَسْتَغْفِرَ لِأَهْلِ الْبَقِيعِ، فَانْطَلِقْ مَعِي" , فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ، فَلَمَّا وَقَفَ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ، قَالَ:" السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْمَقَابِرِ، لِيَهْنِ لَكُمْ مَا أَصْبَحْتُمْ فِيهِ مِمَّا أَصْبَحَ فِيهِ النَّاسُ، لَوْ تَعْلَمُونَ مَا نَجَّاكُمْ اللَّهُ مِنْهُ، أَقْبَلَتْ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ يَتْبَعُ أَوَّلُهَا آخِرَهَا، الْآخِرَةُ شَرٌّ مِنَ الْأُولَى" , قَالَ: ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيَّ، فَقَالَ:" يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ، إِنِّي قَدْ أُوتِيتُ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الدُّنْيَا وَالْخُلْدَ فِيهَا ثُمَّ الْجَنَّةَ، وَخُيِّرْتُ بَيْنَ ذَلِكَ وَبَيْنَ لِقَاءِ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ وَالْجَنَّةِ" , قَالَ: قُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي فَخُذْ مَفَاتِيحَ الدُّنْيَا وَالْخُلْدَ فِيهَا، ثُمَّ الْجَنَّةَ , قَالَ:" لَا وَاللَّهِ يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ، لَقَدْ اخْتَرْتُ لِقَاءَ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ وَالْجَنَّةَ" , ثُمَّ اسْتَغْفَرَ لِأَهْلِ الْبَقِيعِ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَبُدِئَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَجَعِهِ الَّذِي قَضَاهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيهِ حِينَ أَصْبَحَ.
سیدنا ابومویھبہ جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کر دہ غلام ہیں کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آدھی رات کے وقت مجھے بلایا اور فرمایا: ابومویھبہ! مجھے اہل بقیع کے لئے استغفار کرنے کا حکم دیا گیا ہے اس لئے میرے ساتھ چلو چنانچہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل پڑا جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے درمیان کھڑے ہوئے تو فرمایا: اے اہل قبور! تم پر سلام ہو لوگ جس حال میں ہیں اس کے مقابلے میں تم جس حال میں ہو وہ تمہیں مبارک ہو کاش تم جان لیتے کہ اللہ نے تمہیں کس چیز سے نجات دی ہے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح فتنے آ رہے ہیں جو ایک دوسرے کے پیچھے چلے آ رہے ہیں اور ہر بعد والا پہلے والے سے بدتر ہے۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ابومویھبہ! مجھے دنیا کے خزانوں کی چابیاں اور اس میں ہمیشہ رہنا پھر جنت پیش کی گئی ہے اور مجھے اس کے اور اپنے رب سے ملاقات اور جنت کے درمیان اختیار دیا گیا ہے میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ دنیا کی چابیاں اور اس میں ہمیشہ رہنا پھر جنت لے لیجیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں واللہ ابومویھبہ! میں نے اپنے رب سے ملاقات اور جنت کو اختیار کر لیا ہے پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل بقیع کے لئے استغفار کیا اور واپس آ گئے اور صبح ہوتے ہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بیماری کا آغاز ہو گیا جس میں اللہ نے آپ کو وفات دی۔ [مسند احمد/مسند المكيين/حدیث: 15997]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح فى استغفاره لأهل البقيع واختياره لقاء ربه ، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عبدالله بن عمر العبلى، وعبيد بن جبير
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12707
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي مُوَيْهِبَةَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ فَقَالَ ”يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ إِنِّي قَدْ أُمِرْتُ أَنْ أَسْتَغْفِرَ لِأَهْلِ الْبَقِيعِ فَانْطَلِقْ مَعِي“ فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ فَلَمَّا وَقَفَ بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ قَالَ ”السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْمَقَابِرِ لِيَهْنِ لَكُمْ مَا أَصْبَحْتُمْ فِيهِ مِمَّا أَصْبَحَ فِيهِ النَّاسُ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا نَجَّاكُمُ اللَّهُ مِنْهُ أَقْبَلَتِ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ يَتْبَعُ أَوَّلُهَا آخِرَهَا الْآخِرَةُ شَرٌّ مِنَ الْأُولَى“ قَالَ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيَّ فَقَالَ ”يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ إِنِّي قَدْ أُوتِيتُ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الدُّنْيَا وَالْخُلْدَ فِيهَا ثُمَّ الْجَنَّةَ وَخُيِّرْتُ بَيْنَ ذَلِكَ وَبَيْنَ لِقَاءِ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ وَالْجَنَّةِ“ قَالَ قُلْتُ بِأَبِي وَأُمِّي فَخُذْ مَفَاتِيحَ الدُّنْيَا وَالْخُلْدَ فِيهَا ثُمَّ الْجَنَّةَ قَالَ ”لَا وَاللَّهِ يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ لَقَدِ اخْتَرْتُ لِقَاءَ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ وَالْجَنَّةَ“ ثُمَّ اسْتَغْفَرَ لِأَهْلِ الْبَقِيعِ ثُمَّ انْصَرَفَ فَبُدِئَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي وَجَعِهِ الَّذِي قَبَضَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيهِ حِينَ أَصْبَحَ
مولائے رسول سیدنا ابو مویہبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آدھی رات کو مجھے بیدا رکیا اور فرمایا: ابو مویہبہ!مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں بقیع قبرستان والوں کے لیے مغفرت کی دعا کروں، تم بھی میرے ساتھ چلو۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ چل پڑا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں جا کر جب ان کے درمیان کھڑے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے قبر والو! تم پر سلامتی ہو، تم جس حال میں ہو، وہ تمہیں مبارک ہو، ان حالات سے کہ جن میں اب لوگ ہیں، کاش کہ تم جان لو کہ اللہ نے تمہیں کس چیز سے بچا لیا ہے، فتنے اندھیری رات کے حصوں کی مانند ایک دوسرے کے پیچھے لگا تار آرہے ہیں، بعدمیں آنے والا فتنہ پہلے سے بدتر ہے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ابو مویہبہ! مجھے دنیا اور اس میں ہمیشگی کے خزانے دئیے گئے ہیں اور اس کے بعد جنت دی گئی ہے اور مجھے اختیار دیا گیا ہے کہ میں دنیا یا اپنے رب کی ملاقات اور جنت میں سے جس چیز کا انتخاب کرنا چاہوں، کر لوں۔ ابو مو یہبہ کہتے ہیں: میں نے کہا:! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا کے خزانوں اور اس میں ہمیشگی اور اس کے بعد جنت کا انتخاب فرما لیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابومویہبہ! اللہ کی قسم! ایسا نہیں میں نے اپنے رب کی ملاقات اور جنت کا انتخاب کر لیا ہے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل بقیع کے حق میں مغفرت کی دعائیں کیں اور واپس چل دئیے، دوسرے دن صبح کو ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وہ بیماری شروع ہوگئی جس میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو دنیا سے اٹھالیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12707]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح في استغفاره لأھل البقيع واختياره لقاء ربه، وھذا اسناد ضعيف لجھالة عبد الله بن عمر العبلي، اخرجه الطبراني في الكبير: 22/ 871، والحاكم: 3/55، والدارمي: 1/ 36، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15997 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16093»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح في استغفاره لأھل البقيع واختياره لقاء ربه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4431
حدَّثنا أبو أحمد بكر بن محمد بن حَمْدان الصَّيرفي بمَرْو من أصلِ كتابِه، حدَّثنا أبو إسماعيل محمد بن إسماعيل التَّرمِذي، حدَّثنا عمر بن عبد الوهاب الرِّياحي أبو حفص، حدَّثنا إبراهيم بن سعد بن إبراهيم الزُّهْري، عن محمد بن إسحاق، قال: حدّثني عُبيد الله بن عمر بن حفص عن عُبيد بن حُنين مولى الحَكَم بن أبي العاص، عن عبد الله بن عمرو بن العاص، عن أبي مُوَيهِبة مولى رسول الله ﷺ، قال: طَرَقَني رسول الله ﷺ ذاتَ ليلةٍ، فقال:"يا أبا مُويهبة، انطلِقْ، فإني قد أُمِرْتُ أن أستغفرَ لأهل هذا البَقِيع" فانطلقتُ معه، فلما بلغَ البقيعَ قال:"السلامُ عليكم يا أهلَ البَقِيع، لِيَهْنِ لكم ما أصبحتُم فيه، لو تعلمون ما أنجاكُمُ اللهُ منه؛ أقبلَتِ الفتنُ كَقِطَعِ الليل المُظلِم يتبعُ أولَها آخرُها"، ثم قال:"يا أبا مُويهِبة، إنَّ الله خَيَّرني أن يؤتيَني خزائنَ الأرضِ والخُلْدَ فيها والجنةَ، وبين لقاءِ ربِّي ﷿" فقلتُ: بأبي أنت وأمي فخُذْ مفاتيحَ خزائنِ الأرض والخُلْدَ فيها ثم الجنةَ، قال:"كلّا يا أبا مُويهِبة، لقد اخترتُ لقاءَ ربِّي ﷿" ثم استغفَرَ لأهل البَقيعِ، ثم انصرَفَ، فلما أصبحَ بَدَأه شَكواهُ الذي قُبِض فيه ﷺ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، إلَّا أنه عَجَبٌ بهذا الإسناد.
سیدنا ابو مویہبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اے ابو مویہبہ! چلو، مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اہل بقیع کے لیے مغفرت طلب کروں“، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل پڑا، جب آپ بقیع پہنچے تو فرمایا: ”اے قبرستان والو! تم پر سلام ہو، جس حال میں تم ہو وہ تمہیں مبارک ہو، اگر تم جان لیتے کہ اللہ نے تمہیں کن فتنوں سے بچا لیا ہے؛ فتنے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح ایک کے بعد ایک آ رہے ہیں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابو مویہبہ! اللہ نے مجھے اختیار دیا ہے کہ وہ مجھے زمین کے خزانے، یہاں کی دائمی زندگی اور پھر جنت عطا کر دے، یا پھر میں اپنے رب سے ملاقات کو اختیار کر لوں“، میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان! آپ زمین کے خزانوں کی چابیاں، یہاں کی ہمیشگی اور پھر جنت کو قبول فرما لیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہرگز نہیں اے ابو مویہبہ! میں نے تو اپنے رب عزوجل سے ملاقات کو ترجیح دی ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل بقیع کے لیے دعائے مغفرت فرمائی اور واپس تشریف لے آئے، جب صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ بیماری شروع ہوئی جس میں آپ کا وصال ہوا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن اس سند کے ساتھ اس کا ہونا حیرت انگیز ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب المغازي والسرايا/حدیث: 4431]
تخریج الحدیث: «حديث حسن كما قال ابن عبد البر في "التمهيد" 20/ 111، وابن حجر في "نتائج الأفكار" 5/ 26. وشيخ محمد بن إسحاق وهم من سمّاه هنا عُبيد الله بن عمر بن حفص، فهذا ثقة مشهور، والصحيح أنه عبد الله - مكبَّرًا بن عمر بن علي العَبَلي، كما وقع مقيّدًا في ...» [ترقيم الرساله 4431] [ترقيم الشركة 4408]

الحكم على الحديث:
حديث حسن كما قال ابن عبد البر في "التمهيد" 20/ 111
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں