الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. ومن مناقب فاطمة رضي الله عنها
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مزید فضائل
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 19203 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 19203
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15197
حدیث نمبر: 19203
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ يَحْيَى الرَّقِّيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الرَّهَاوِيُّ ، ثَنَا أَبُو قَتَادَةَ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَرَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ فَاطِمَةَ ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أَرَاكَ تَفْعَلُ شَيْئًا مَا كُنْتُ أَرَاكَ تَفْعَلُهُ مِنْ قَبْلُ، فَقَالَ لِي: يَا حُمَيْرَاءُ، إِنَّهُ لَمَّا كَانَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي إِلَى السَّمَاءِ أُدْخِلْتُ الْجَنَّةَ، فَوَقَفْتُ عَلَى شَجَرَةٍ مِنْ شَجَرِ الْجَنَّةِ لَمْ أَرَ فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةً هِيَ أَحْسَنُ مِنْهَا حُسْنًا، وَلَا أَبْيَضُ مِنْهَا وَرَقَةً، وَلَا أَطْيَبُ مِنْهَا ثَمَرَةً، فَتَنَاوَلْتُ ثَمَرَةً مِنْ ثَمَرَتِهَا فَأَكَلْتُهَا، فَصَارَتْ نُطْفَةً فِي صُلْبِي، فَلَمَّا هَبَطْتُ الْأَرْضَ وَاقَعْتُ خَدِيجَةَ فَحَمَلَتْ بِفَاطِمَةَ ، فَإِذَا أَنَا اشْتَقْتُ إِلَى رَائِحَةِ الْجَنَّةِ شَمَمْتُ رِيحَ فَاطِمَةَ ، يَا حُمَيْرَاءُ، إِنَّ فَاطِمَةَ لَيْسَتْ كَنِسَاءِ الْآدَمِيِّينَ وَلَا تَعْتَلُّ كَمَا يَعْتَلُّونَ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عبد الله بن سعد بن يحيى الرقي) .
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عبد الله بن سعد بن يحيى الرقي) .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا بوسہ لیتے دیکھتی تھی، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں آپ کو ایسا کام کرتے دیکھ رہی ہوں جو پہلے نہیں دیکھتی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے حمیراء! جب مجھے معراج کی رات آسمان کی طرف لے جایا گیا تو مجھے جنت میں داخل کیا گیا، تو میں جنت کے ایک درخت کے پاس رکا، میں نے جنت میں اس سے زیادہ خوبصورت کوئی درخت نہیں دیکھا، نہ اس سے زیادہ سفید پتے والا، نہ اس سے زیادہ عمدہ پھل والا۔ تو میں نے اس کا ایک پھل توڑا اور کھایا، تو وہ میری پشت میں نطفہ بن گیا۔ جب میں زمین پر اترا تو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، تو وہ فاطمہ کے ساتھ حاملہ ہوئیں۔ چنانچہ جب بھی مجھے جنت کی خوشبو کی طلب ہوتی ہے تو میں فاطمہ کی خوشبو سونگھ لیتا ہوں۔ اے حمیراء! فاطمہ عام آدمی زاد عورتوں کی طرح نہیں ہے، اور نہ اسے ان کی طرح تکلیف ہوتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19203]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 400، حدیث 1000»
حدیث نمبر: 15197
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَرَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَبِّلُ فَاطِمَةَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَرَاكَ تَفْعَلُ شَيْئًا مَا كُنْتَ تَفْعَلُهُ مِنْ قَبْلُ، قَالَ لِي:" يَا حُمَيْرَاءُ، إِنَّهُ لَمَّا كَانَ لَيْلَةُ أُسْرِيَ بِي إِلَى السَّمَاءِ أُدْخِلْتُ الْجَنَّةَ، فَوَقَفْتُ عَلَى شَجَرَةٍ مِنْ شَجَرِ الْجَنَّةِ، لَمْ أَرَ فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةً هِيَ أَحْسَنُ مِنْهَا حُسْنًا، وَلَا أَبْيَضُ مِنْهَا وَرَقَةً، وَلَا أَطْيَبُ مِنْهَا ثَمَرَةً، فَتَنَاوَلْتُ ثَمَرَةً مِنْ ثَمَرَتِهَا فَأَكَلْتُهَا، فَصَارَتْ نُطْفَةً فِي صُلْبِي، فَلَمَّا هَبَطْتُ إِلَى الْأَرْضِ وَاقَعْتُ خَدِيجَةَ، فَحَمَلَتْ بِفَاطِمَةَ، فَإِذَا أَنَا اشْتَقْتُ إِلَى رَائِحَةِ الْجَنَّةِ شَمَمْتُ رِيحَ فَاطِمَةَ. يَا حُمَيْرَاءُ، إِنَّ فَاطِمَةَ لَيْسَتْ كَنِسَاءِ الْآدَمِيِّينَ، وَلَا تَعْتَلُّ كَمَا يَعْتَلُّونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو قَتَادَةَ الْحَرَّانِيُّ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَقَالَ: كَانَ يَتَحَرَّى الصِّدْقَ، وَأَنْكَرَ عَلَى مَنْ نَسَبَهُ إِلَى الْكَذِبِ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: مَتْرُوكٌ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ أَيْضًا، وَقَدْ ذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ فِي تَرْجَمَتِهِ فِي الْمِيزَانِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتی تھی کہ آپ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بوسہ دیا کرتے تھے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ ایسا کام کرتے ہیں کہ آپ کے بارے میں میرا یہ خیال نہیں ہے کہ آپ پہلے ایسا کرتے ہوں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے حمیراء! جس رات مجھے آسمان کی طرف معراج کروائی گئی مجھے جنت میں داخل کیا گیا۔ میں وہاں ایک درخت کے پاس ٹھہرا، میں نے اس سے زیادہ خوبصورت اور اس سے زیادہ سفید درخت جنت میں کوئی نہیں دیکھا، جس کے پھل اس سے زیادہ پاکیزہ ہوں۔ میں نے اس کا ایک پھل لیا اور اسے کھا لیا تو وہ میری پشت میں نطفہ بن گیا، جب میں زمین پہ آیا تو میں نے خدیجہ کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کیا، تو وہ اس کے حوالے سے حاملہ ہو گئی، تو جب میں جنت کی خوشبو سونگھنے کا مشتاق ہوتا ہوں، تو میں فاطمہ کی خوشبو کو سونگھ لیتا ہوں۔ اے حمیرا! فاطمہ عام عورتوں کی طرح نہیں ہے، اور وہ اس طرح علت کا شکار نہیں ہوئی، جس طرح لوگ علت کا شکار ہوتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوقتادہ حرانی ہے جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں: یہ سچائی کے بارے میں کوشش کرتا رہتا تھا امام أحمد نے اس کا انکار کیا ہے کہ جس نے اس کو جھوٹ کی طرف منسوب کیا ہے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے بعض نے کہا: ہے: یہ متروک ہے۔ اس روایت کی سند میں ایسے راوی بھی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں یہ حدیث کتاب میزان الاعتدال میں اس راوی کے حوالے سے ذکر کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15197]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوقتادہ حرانی ہے جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں: یہ سچائی کے بارے میں کوشش کرتا رہتا تھا امام أحمد نے اس کا انکار کیا ہے کہ جس نے اس کو جھوٹ کی طرف منسوب کیا ہے امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے بعض نے کہا: ہے: یہ متروک ہے۔ اس روایت کی سند میں ایسے راوی بھی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں یہ حدیث کتاب میزان الاعتدال میں اس راوی کے حوالے سے ذکر کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15197]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً