الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. شريك بن عبد الله النخعي، عن سماك
شریک بن عبداللہ نخعی کی سماک سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 1935 (کل: 21 مقامات، 12 کتب)
سنن ابوداود: 1095
سنن ترمذی: 2850
سنن ابن ماجہ: 1105
شمائل ترمذی: 246
صحیح ابن خزیمہ: 1447
الفتح الربانی: 2791
صحیح ابن حبان: 5781
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7449
المعجم الاوسط: 1608
11 تا 20
حدیث نمبر: 20853
حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: " شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرَ مِنْ مِائَةِ مَرَّةٍ فِي الْمَسْجِدِ، وَأَصْحَابُهُ يَتَذَاكَرُونَ الشِّعْرَ وَأَشْيَاءَ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ، فَرُبَّمَا تَبَسَّمَ مَعَهُمْ" .
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں سو سے زیادہ مرتبہ مسجد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں حاضر ہوا ہوں، صحابہ اشعار اور زمانہ جاہلیت کی باتوں کا تذکرہ کرتے تھے تو بعض اوقات نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کے ساتھ تبسم فرما لیتے تھے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20853]
الحكم على الحديث:
حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف شريك، لكنه توبع
حدیث نمبر: 20881
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْوَرَكَانِيُّ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرٍ يَعْنِي ابْنَ سَمُرَةَ ، قَالَ: جَالَسْتُهُ أَكْثَرَ مِنْ مِائَةِ مَرَّةٍ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَذَا قَالَ الْوَرَكَانِيُّ" مَا كَانَ يَخْطُبُ إِلَّا قَائِمًا، يَخْطُبُ خُطْبَتَهُ الْأُولَى، ثُمَّ يَقْعُدُ قَعْدَةً، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ خُطْبَتَهُ الْأُخْرَى" .
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سو سے زیادہ مجالس میں شرکت کی ہے میں نے انہیں ہمیشہ کھڑے ہو کر خطبہ دیتے ہوئے سنا پہلا خطبہ دیتے اور بیٹھ جاتے پھر کھڑے ہو کر دوسرا خطبہ دیتے تھے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20881]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، شريك سيئ الحفظ لكنه توبع
حدیث نمبر: 20919
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَخْطُبُ قَائِمًا، يَقْعُدُ قَعْدَةً لَا يَتَكَلَّمُ فِيهَا، فَقَامَ فَخَطَبَ خُطْبَةً أُخْرَى قَائِمًا"، فَمَنْ حَدَّثَكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ قَاعِدًا، فَلَا تُصَدِّقْهُ .
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مری ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے اور پھر تھوڑی دیر بیٹھ جاتے پھر کسی سے بات نہ کرتے پھر کھڑے ہو کر دوسرا خطبہ ارشاد فرماتے اس لئے اگر تم میں سے کوئی شخص یہ بیان کرتا ہے کہ اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹھ کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے تو اس کی تصدیق نہ کرنا۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20919]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 20960
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، حَدَّثَنِي سِمَاكٌ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَائِمًا، ثُمَّ يَقْعُدُ، ثُمَّ يَقُومُ" .
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن دو خطبے دیتے تھے پہلا خطبہ دیتے اور بیٹھ جاتے پھر کھڑے ہو کر دوسرا خطبہ دیتے تھے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20960]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 1447
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ يَعْنِي ابْنَ جَمِيعٍ الْعِجْلِيَّ ، حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَائِمًا، ثُمَّ يَقْعُدُ قَعْدَةً لا يَتَكَلَّمُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ خُطْبَةً أُخْرَى، فَمَنْ حَدَّثَكُمْ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَاعِدًا فَقَدْ كَذَبَ"
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جمعہ والے دن کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے دیکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر بیٹھ گئے اور آپ نے کوئی بات چیت نہیں کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر دوسرا خطبہ ارشاد فرماتے۔ لہٰذا جو شخص تمہیں بیان کرے کہ اُس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیٹھ کر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ہے تو اُس نے جھوٹ کہا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن/حدیث: 1447]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 606، 618، 643، وابن الجارود فى "المنتقى"، 325، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 531، 1447، 1448، 1525، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1823، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 728، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1414، وأبو داود فى (سننه) برقم: 403، 537، 806، والترمذي فى (جامعه) برقم: 202، 507، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 673، 713، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1837، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3044»
حدیث نمبر: 2791
عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ: نَبَّأَنِي جَابِرُ بْنُ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ قَائِمًا عَلَى الْمِنْبَرِ ثُمَّ يَجْلِسُ (وَفِي رِوَايَةٍ: ثُمَّ يَقْعُدُ قَعْدَةً لَا يَتَكَلَّمُ) ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ قَائِمًا، قَالَ: فَقَالَ لِي جَابِرٌ: فَمَنْ نَبَّأَكَ أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ قَاعِدًا فَقَدْ كَذَبَ، فَقَدْ وَاللَّهِ صَلَّيْتُ مَعَهُ أَكْثَرَ مِنْ أَلْفَي صَلَاةٍ
سماک بن حرب کہتے ہیں: سیّدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے مجھے بتلایا کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ دیا، پھر بیٹھ گئے اور اس بیٹھک میں کوئی کلام نہ کی، پھر کھڑے ہوئے (دوسرا) خطبہ دیا۔ پھر سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ نے مجھے کہا: جس نے تجھے یہ خبر دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر خطبہ دیتے تھے، تو یقینا اس نے جھوٹ بولا ہے، اللہ کی قسم! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دو ہزار سے زیادہ نمازیں پڑھی ہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجمعة وفضل يومها وكل ما يتعلق بها/حدیث: 2791]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 862، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20842 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21131»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 862
حدیث نمبر: 5781
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: " جَالَسْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرَ مِنْ مِائَةِ مَرَّةٍ، فَكَانَ أَصْحَابُهُ يَتَنَاشَدُونَ الشِّعْرَ وَيَتَذَاكَرُونَ أَشْيَاءَ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ وَهُوَ سَاكِتٌ، وَرُبَّمَا تَبَسَّمَ مَعَهُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں ایک سو سے زائد مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں بیٹھا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ایک دوسرے کو اشعار سنایا کرتے تھے اور زمانہ جاہلیت کے واقعات کا تذکرہ کیا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش بیٹھے رہتے تھے اور بعض اوقات آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ مسکرا دیا کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5781]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 670، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 757، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2028، 2029، 5781، 6259، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1356، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1294، 4850، والترمذي فى (جامعه) برقم: 585، 2850، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21142» «رقم طبعة با وزير 5751»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (434): م دون الشعر. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
حدیث نمبر: 1937
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: جَالَسْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِائَةَ مَرَّةٍ فَمَا كَانَ يَخْطُبُ إِلَّا قَائِمًا، وَكَانَ يَقْعُدُ قَعْدَةً.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں سو بار بیٹھنے کا موقع پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ کھڑے ہو کر ہی خطبہ دیتے تھے، اور (دونوں خطبوں کے درمیان) ایک بار بیٹھتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1937]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 229، حدیث 1950»
حدیث نمبر: 1977
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ الطَّائِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ الطَّائِيُّ ، ثَنَا ابْنُ السِّمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: جَالَسْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكْثَرَ مِنْ مِائَةِ مَرَّةٍ فِي الْمَسْجِدِ يَجْلِسُ أَصْحَابُهُ يَتَنَاشَدُونَ الشِّعْرَ وَرُبَّمَا تَذَاكَرُوا أَمْرَ الْجَاهِلِيَّةِ فَيَبْتَسِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُمْ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں مسجد میں سو سے زیادہ بار بیٹھنے کا موقع پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ بیٹھ کر شعر پڑھتے اور بسا اوقات زمانہ جاہلیت کی باتیں یاد کرتے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ مسکرا دیتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1977]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 237، حدیث 1990»
حدیث نمبر: 7449
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: جَالَسْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكْثَرَ مِنْ مِائَةِ مَرَّةٍ، وَكَانَ أَصْحَابُهُ يَتَنَاشَدُونَ الشِّعْرَ، وَيَتَذَاكَرُونَ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ، فَرُبَّمَا تَبَسَّمَ مَعَهُمْ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلسِ اقدس میں سو سے زائد مرتبہ شریک رہا ہوں، (عموماً) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ (رضی اللہ عنہم) ایک دوسرے کو اشعار سناتے اور زمانۂ جاہلیت کے احوال و واقعات کا تذکرہ کیا کرتے تھے، تو بسا اوقات آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کی ان باتوں پر تبسم فرمایا کرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث جابر بن سمرة السوائي، عن النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7449]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قول جابر في أوله: "مائة مرة"»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2850، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1789، 1990، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5781، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1620، وأخرجه شرح السنة برقم: 3411، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7415»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قول جابر في أوله: "مائة مرة"»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2850، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1789، 1990، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5781، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1620، وأخرجه شرح السنة برقم: 3411، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7415»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف