الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. عروة عن زينب
عروہ کی زینب سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 19719 (کل: 41 مقامات، 17 کتب)
سنن ابوداود: 2056
سنن ابن ماجہ: 1939
مسند الحمیدی: 309
اللؤلؤ والمرجان: 920
المنتقى ابن الجارود: 680
مصنف ابن ابی شیبہ: 17918
صحیح ابن حبان: 4111
مسند امام شافعی: 1172
31 تا 40
حدیث نمبر: 13437
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ" هَلْ لَكَ فِي أُخْتِي بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَاعِلٌ مَاذَا؟" قَالَتْ: تَنْكِحُهَا قَالَ:" أُخْتُكِ؟" قَالَتْ: نَعَمْ قَالَ:" أَوَتُحِبِّينَ ذَلِكَ؟" قَالَتْ: نَعَمْ لَسْتُ لَكَ بِمُخْلِيَةٍ، وَأَحَبُّ مَنْ شَرِكَنِي فِي خَيْرٍ أُخْتِي، قَالَ:" فَإِنَّهَا لَا تَحِلُّ لِي" قَالَتْ: فَقُلْتُ: فَوَاللهِ لَقَدْ أُخْبِرْتُ أَنَّكَ تَخْطُبُ ابْنَةَ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ:" ابْنَةُ أُمِّ سَلَمَةَ؟" قَالَتْ: نَعَمْ قَالَ:" فَوَاللهِ لَوْ لَمْ تَكُنْ رَبِيبَتِي فِي حِجْرِي مَا حَلَّتْ لِي؛ إِنَّهَا لَابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ أَرْضَعَتْنِي وَأَبَاهَا ثُوَيْبَةُ، فَلَا تَعْرِضْنَ عَلَيَّ بَنَاتِكُنَّ وَلَا أَخَوَاتِكُنَّ"، أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ هِشَامٍ، وَالزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ.
سیدہ ام حبیبہ بنت ابوسفیان رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ (میں نے عرض کیا): ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ ہماری بہن بنتِ ابوسفیان کا ارادہ رکھتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا مطلب؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیا آپ ان سے شادی کریں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تیری بہن ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو پسند کرتی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، میں خود غرض نہیں ہوں اور بھلائی میں میرے ساتھ شریک ہونے والوں میں مجھے سب سے زیادہ پسند میری بہن ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ میرے لیے حلال نہیں ہے۔“ میں نے عرض کیا: ”مجھے پتا چلا ہے کہ آپ ابوسلمہ کی بیٹی سے شادی کرنے والے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام سلمہ کی بیٹی؟“ ام المومنین رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم بخدا! اگر وہ میری پرورش میں میری گود میں نہ ہوتی تو وہ میرے لیے حلال نہ ہوتی، وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے، مجھے اور اس کے باپ کو ثویبہ نے دودھ پلایا ہے، میرے پاس اپنی بیٹیوں اور بہنوں کے شادی کے پیغام نہ بھیجا کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13437]
تخریج الحدیث: «بخاري، مسلم 1449»
الحكم على الحديث:
بخاري، مسلم 1449
حدیث نمبر: 13923
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، أنبأ شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ⦗٢٦٣⦘ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ، وَأُمُّهَا أُمُّ سَلَمَةَ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ أَبِي سُفْيَانَ أَخْبَرَتْهَا أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ انْكِحْ أُخْتِي زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سُفْيَانَ قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوَ تُحِبِّينَ ذَلِكَ؟" قَالَتْ: قُلْتُ: نَعَمْ، لَسْتُ لَكَ بِمُخْلِيَةٍ، وَأَحَبُّ مَنْ شَارَكَنِي فِي خَيْرٍ أُخْتِي قَالَتْ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ ذَلِكَ لَا يَحِلُّ لِي" قَالَتْ: فَقُلْتُ: وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا لَنَتَحَدَّثُ أَنَّكَ تُرِيدُ أَنْ تَنْكِحَ دُرَّةَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ:" بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ؟" قَالَتْ: فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ:" وَاللهِ لَوْ أَنَّهَا لَمْ تَكُنْ رَبِيبَتِي فِي حِجْرِي مَا حَلَّتْ لِي إِنَّهَا لَابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ أَرْضَعَتْنِي وَأَبَا سَلَمَةَ ثُوَيْبَةُ،" فَلَا تَعْرِضْنَ عَلَيَّ بَنَاتِكُنَّ وَلَا أَخَوَاتِكُنَّ" قَالَ عُرْوَةُ: ثُوَيْبَةُ مَوْلَاةٌ لِأَبِي لَهَبٍ، كَانَ أَبُو لَهَبٍ أَعْتَقَهَا، فَأَرْضَعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا مَاتَ أَبُو لَهَبٍ أُرِيَهُ بَعْضُ أَهْلِهِ فِي النَّوْمِ بِشَرِّ حِيبَةٍ، فَقَالَ لَهُ: مَاذَا لَقِيتَ؟ فَقَالَ أَبُو لَهَبٍ: لَمْ أَلْقَ بَعْدَكُمْ رَخَاءً غَيْرَ أَنِّي سُقِيتُ فِي هَذِهِ مِنِّي بِعَتَاقَتِي ثُوَيْبَةَ، وَأَشَارَ إِلَى النَّقِيرَةِ الَّتِي بَيْنَ الْإِبْهَامِ وَالَّتِي تَلِيهَا مِنَ الْأَصَابِعِ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي الْيَمَانِ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ.
سیدنا عروہ بن زبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدہ زینب بنت ابی سلمہ، جن کی والدہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ ام سلمہ ہیں رضی اللہ عنہما، نے انہیں خبر دی کہ سیدہ ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا نے ان کو بتایا کہ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میری بہن زینب بنت ابی سفیان سے شادی کرلو۔ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو اس بات کو پسند کرتی ہے؟“ کہتی ہیں: میں نے کہا: ہاں، میں بخل کرنے والی نہیں اور مجھے پسند ہے کہ بھلائی میں میرے ساتھ میری بہن بھی شریک ہوجائے۔ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میرے لیے حلال نہیں ہے۔“ کہتی ہیں کہ ہمیں تو بیان کیا گیا کہ آپ درۃ بنت ابی سلمہ سے نکاح کا ارادہ رکھتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”بنت ام سلمہ؟“ کہتی ہیں: میں نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر وہ میری گود میں پرورش پانے والی بچی نہ بھی ہوتی تب بھی میرے لیے حلال نہ ہوتی۔ وہ تو میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے کہ ثوبیہ نے ابوسلمہ رضی اللہ عنہ اور مجھے دودھ پلایا تھا تو میرے اوپر اپنی بیٹیاں اور بہنیں نہ پیش کیا کرو۔“ سیدنا عروہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ثوبیہ ابولہب کی لونڈی تھی، ابولہب نے اس کو آزاد کردیا تو اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلایا تھا۔ جب ابولہب فوت ہوگیا تو اس کے گھر والوں میں سے کسی نے اس کو خواب میں بری حالت میں دیکھا، اس نے کہا: تجھے کیا ملا؟ تو ابولہب نے کہا: مجھے تمہارے بعد کبھی نرمی نہیں ملی سوائے اس کے کہ ثوبیہ کو آزاد کرنے کی وجہ سے مجھے اس (جگہ) سے پلایا جاتا ہے۔ اور اس نے اس نقیرہ کی طرف اشارہ کیا جو اس کے انگوٹھے اور دوسری انگلیوں کے درمیان تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13923]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1449»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13924
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّهُ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ، أَخْبَرَتْهُ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، انْكِحْ أُخْتِي بِنْتَ أَبِي سُفْيَانَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَتُحِبِّينَ ذَلِكَ؟" قَالَتْ: نَعَمْ لَسْتُ لَكَ بِمُخْلِيَةٍ، وَأَحَبُّ مَنْ شَارَكَنِي فِي خَيْرٍ أُخْتِي، قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَإِنَّ ذَلِكَ لَا يَحِلُّ لِي" قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَوَاللهِ إِنَّا لَنَتَحَدَّثُ أَنَّكَ تُرِيدُ أَنْ تَنْكِحَ دُرَّةَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ؟" قَالَتْ: فَقُلْتُ: نَعَمْ قَالَ:" فَوَاللهِ لَوْ لَمْ تَكُنْ رَبِيبَتِي فِي حِجْرِي مَا حَلَّتْ لِي؛ إِنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ، أَرْضَعَتْنِي وَأَبَا سَلَمَةَ ثُوَيْبَةُ،" فَلَا تَعْرِضْنَ عَلَيَّ بَنَاتِكُنَّ وَلَا أَخَوَاتِكُنَّ"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رُمْحٍ، عَنِ اللَّيْثِ.
سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے اللہ کے رسول! میری بہن ابوسفیان کی بیٹی سے شادی کر لیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو اس بات کو پسند کرتی ہے؟“ کہتی ہیں: ہاں، میں آپ کے لیے بخل کرنے والی نہیں ہوں اور مجھے زیادہ محبوب ہے کہ میری بہن میری بھلائی میں شریک ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ میرے لیے حلال نہیں ہے۔“ کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں تو معلوم ہوا ہے کہ آپ درہ بنت ابی سلمہ سے نکاح کا ارادہ رکھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنتِ ام سلمہ؟“ کہنے لگی: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر وہ میری گود میں پرورش پانے والی نہ ہوتی تب بھی میرے لیے حلال نہ تھی؛ کیونکہ وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے؛ کیونکہ مجھے اور ابوسلمہ کو ثویبہ نے دودھ پلایا تھا، تو میرے اوپر اپنی بیٹیاں اور بہنیں پیش نہ کیا کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13924]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 15615
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، نا الْحُمَيْدِيُّ، نا سُفْيَانُ، نا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ هَلْ لَكَ فِي دُرَّةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ؟ قَالَ:" فَأَفْعَلُ مَاذَا؟" قَالَتْ: قُلْتُ: تَنْكِحُهَا قَالَ:" أَتُحِبِّينَ ذَلِكَ؟" قُلْتُ: لَسْتُ لَكَ بِمُخْلِيَةٍ وَأَحَبُّ مَنْ يَشْرَكُنِي فِي خَيْرٍ أُخْتِي قَالَ:" فَإِنَّهَا لَا تَحِلُّ" قُلْتُ: فَإِنَّهُ قَدْ بَلَغَنِي أَنَّكَ تَخْطُبُ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ فَقَالَ:" ابْنَةُ أُمِّ سَلَمَةَ؟" قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ:" فَوَاللهِ لَوْ لَمْ تَكُنْ رَبِيبَتِي فِي حِجْرِي مَا حَلَّتْ لِي لَقَدْ أَرْضَعَتْنِي وَأَبَاهَا ثُوَيْبَةُ فَلَا تَعْرِضْنَ عَلَيَّ بَنَاتِكُنَّ وَلَا أَخَوَاتِكُنَّ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ الْحُمَيْدِيِّ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ، مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ هِشَامٍ، وَقَالُوا فِيهِ عَنْ هِشَامٍ: دُرَّةُ بِنْتُ أَبِي سَلَمَةَ وَكَذَلِكَ قَالَهُ الزُّهْرِيُّ عَنْ عُرْوَةَ وَقَالَ: أَنْكِحْ أُخْتِي عَزَّةَ وَقَالَ بَعْضُهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَرْضَعَتْنِي وَأَبَا سَلَمَةَ ثُوَيْبَةُ.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ کے لیے ابوسفیان رضی اللہ عنہ کی بیٹی درہ میں کوئی رغبت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کیا کروں؟“ فرماتی ہیں: میں نے کہا: آپ اس سے نکاح کر لیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو یہ پسند کرتی ہے؟“ میں نے کہا: میں آپ کے لیے علیحدہ ہونے والی نہیں ہوں اور میں پسند کرتی ہوں کہ جو مجھے ملے اس میں میری بہن بھی شریک ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ میرے لیے حلال نہیں ہے۔“ میں نے کہا: مجھے تو یہ بات پہنچی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہما کو نکاح کا پیغام بھیجا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام سلمہ کی بیٹی؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر وہ میری پرورش میں میری ربیبہ نہ بھی ہوتی تو بھی میرے لیے حلال نہ ہوتی۔ مجھے اور اس کے باپ کو «ثُوَيْبَةَ» نے دودھ پلایا ہے۔ تم اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو مجھ پر پیش نہ کیا کرو۔“ اس کو امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں حمیدی سے روایت کیا ہے اور اس کو امام مسلم رحمہ اللہ نے ایک دوسری سند عن ہشام سے نکالا ہے، انہوں نے کہا کہ اس میں ہشام سے روایت ہے، درہ بنت ابی سلمہ کے الفاظ ہیں اور اسی طرح اس کو زہری رحمہ اللہ نے عروہ رحمہ اللہ سے بیان کیا ہے اور کہا: آپ میری بہن عزہ سے نکاح کر لیں اور بعض نے زہری رحمہ اللہ سے کہا (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا): ”مجھے اور ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کو «ثُوَيْبَةَ» لونڈی نے دودھ پلایا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15615]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19718
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ : عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ ، أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ - زَوْجَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ انْكِحْ أُخْتِي بِنْتَ أَبِي سُفْيَانَ ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " أَوَ تُحِبِّينَ ذَلِكَ؟ "، قَالَتْ: مَا أَنَا بِمُخْلِيَةٍ، وَخَيْرُ مَنْ شَرِكَنِي فِي خَيْرٍ أُخْتِي، قَالَ: " إِنَّ ذَلِكَ لَا يَحِلُّ لِي "، قَالَتْ: فَوَاللهِ إِنَّا لَنُحَدَّثُ أَنَّكَ تُرِيدُ أَنْ تَنْكِحَ دُرَّةَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: " بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ ؟ "، قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: فَوَاللهِ لَوْ لَمْ تَكُنْ رَبِيبَتِي مَا حَلَّتْ لِي، إِنَّهَا لَابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ، لَقَدْ أَرْضَعَتْنِي وَإِيَّاهَا ثُوَيْبَةُ ، فَلَا تَعْرِضْنَ عَلَيَّ بَنَاتِكُنَّ، وَلَا أَخَوَاتِكُنَّ.
ام حبیبہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ، نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری بہن، ابوسفیان کی بیٹی سے نکاح کر لیجیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا تم یہ پسند کرتی ہو؟“ انہوں نے کہا: میں تنہا آپ کی حقدار نہیں، اور میری بہن سب سے بہتر ہے کہ وہ میرے ساتھ اس بھلائی میں شریک ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میرے لیے جائز نہیں ہے۔“ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہم یہ بات کیا کرتے ہیں کہ آپ دُرہ بنت ابی سلمہ سے نکاح کرنا چاہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام سلمہ کی بیٹی؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر وہ میری ربیبہ نہ ہوتی، تب بھی وہ میرے لیے حلال نہ ہوتی، وہ تو میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے، مجھے اور اسے ثویبہ نے دودھ پلایا ہے۔ اس لیے تم اپنی بیٹیاں یا بہنیں میرے سامنے پیش نہ کیا کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19718]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 224، حدیث 414»
حدیث نمبر: 19720
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے بھی اسی طرح کی حدیث مروی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19720]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 224، حدیث 416»
حدیث نمبر: 19721
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: هَلْ لَكَ فِي أُخْتِي بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " فَأَفْعَلُ مَاذَا؟ "، قُلْتُ: فَتَنْكِحُهَا، قَالَ: " أُخْتَكِ؟ "، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: " أَوَ تُحِبِّينَ ذَلِكَ؟ "، قُلْتُ: نَعَمْ، لَسْتُ بِمُخْلِيَةٍ، وَأَحَبُّ مَنْ شَرِكَنِي فِي خَيْرٍ أُخْتِي، قَالَ: " إِنَّهَا لَا تَحِلُّ لِي "، قُلْتُ: وَاللهِ لَقَدْ أُنْبِئْتُ أَنَّكَ تَخْطُبُ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: " بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ؟ "، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: وَاللهِ لَوْ لَمْ تَكُنْ رَبِيبَتِي فِي حِجْرِي مَا حَلَّتْ لِي، إِنَّهَا بِنْتُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ، أَرْضَعَتْنِي وَإِيَّاهَا ثُوَيْبَةُ فَلَا تَعْرِضْنَ عَلَيَّ بَنَاتِكُنَّ وَأَخَوَاتِكُنَّ.
ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میں نے عرض کیا: کیا آپ میری بہن، ابوسفیان کی بیٹی کو پسند کریں گے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کیا کروں؟“ میں نے کہا: اس سے نکاح کر لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری بہن؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم یہ پسند کرتی ہو؟“ میں نے کہا: جی ہاں، میں تنہا آپ کی حقدار نہیں، اور مجھے سب سے زیادہ یہ پسند ہے کہ میری بہن میرے ساتھ اس بھلائی میں شریک ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ میرے لیے حلال نہیں ہے۔“ میں نے عرض کیا: اللہ کی قسم! مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ ابوسلمہ کی بیٹی کو پیغام بھیج رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوسلمہ کی بیٹی؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر وہ میری پرورش میں میری ربیبہ نہ ہوتی، تب بھی وہ میرے لیے حلال نہ ہوتی، وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے، مجھے اور اسے ثویبہ نے دودھ پلایا ہے، اس لیے تم اپنی بیٹیاں اور بہنیں میرے سامنے پیش نہ کیا کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19721]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 225، حدیث 417»
حدیث نمبر: 19722
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، وَمَعْمَرٌ ، قَالَا: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: هَلْ لَكَ فِي أُخْتِي بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ؟ قَالَ: " أَفْعَلُ مَاذَا؟ "، قُلْتُ: تَنْكِحُهَا، قَالَ: " أُخْتَكِ؟ "، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: " أَوَ تُحِبِّينَ ذَلِكَ؟ "، قُلْتُ: نَعَمْ، لَسْتُ لَكَ بِمُخْلِيَةٍ وَأَحَبُّ - أَوْ قَالَتْ: - وَأَحَقُّ مَنْ شَرِكَنِي فِي خَيْرٍ أُخْتِي، قَالَ: " فَإِنَّهَا لَا تَحِلُّ لِي "، قَالَتْ: فَوَاللهِ لَقَدْ أُخْبِرْتُ أَنَّكَ تَخْطُبُ دُرَّةَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: " بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ ؟ "، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: فَوَاللهِ لَوْ لَمْ تَكُنْ رَبِيبَتِي فِي حَجْرِي مَا حَلَّتْ لِي إِنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ، أَرْضَعَتْنِي وَإِيَّاهَا ثُوَيْبَةُ ، فَلَا تَعْرِضْنَ عَلَيَّ بَنَاتِكُنَّ وَلَا أَخَوَاتِكُنَّ.
ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میں نے عرض کیا: کیا آپ میری بہن، ابوسفیان کی بیٹی کو پسند کریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کیا کروں؟“ میں نے کہا: اس سے نکاح کر لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری بہن؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم یہ پسند کرتی ہو؟“ میں نے کہا: جی ہاں، میں تنہا آپ کی حقدار نہیں، اور مجھے سب سے زیادہ پسند — یا انہوں نے کہا: سب سے زیادہ حقدار — یہ ہے کہ میری بہن میرے ساتھ اس بھلائی میں شریک ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو وہ میرے لیے حلال نہیں ہے۔“ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ دُرہ بنت ابی سلمہ کو پیغام بھیج رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوسلمہ کی بیٹی؟“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر وہ میری پرورش میں میری ربیبہ نہ ہوتی، تب بھی وہ میرے لیے حلال نہ ہوتی، وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے، مجھے اور اسے ثویبہ نے دودھ پلایا ہے، اس لیے تم اپنی بیٹیاں اور بہنیں میرے سامنے پیش نہ کیا کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19722]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 225، حدیث 418»
حدیث نمبر: 20206
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَيْرٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ هَلْ لَكَ فِي أُخْتِي بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ؟ قَالَ: لَا إِنَّهَا لَا تَحِلُّ لِي، قَالَتْ: إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّكَ تَخْطُبُ دُرَّةَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: " بِنْتُ أُمِّ سَلَمَةَ، وَاللهِ لَوْ لَمْ تَكُنْ رَبِيبَتِي فِي حِجْرِي مَا حَلَّتْ لِي، إِنَّهَا بِنْتُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ أَرْضَعَتْنِي وَإِيَّاهَا ثُوَيْبَةُ ، فَلَا تَعْرِضْنَ عَلَيَّ أَخَوَاتِكُنَّ وَلَا بَنَاتِكُنَّ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عبد الله بن نمير) .
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (عبد الله بن نمير) .
سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہما اپنی والدہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتی ہیں کہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ کو میری بہن، ابو سفیان کی بیٹی میں کوئی رغبت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، وہ میرے لیے حلال نہیں۔“ انہوں نے عرض کیا: مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ ابو سلمہ کی بیٹی دُرہ کو پیغام دے رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام سلمہ کی بیٹی؟ اللہ کی قسم! اگر وہ میری زیرِ پرورش ربیبہ نہ ہوتی تب بھی وہ میرے لیے حلال نہ ہوتی، کیونکہ وہ رضاعت کے اعتبار سے میری بھتیجی ہے، مجھے اور اسے دونوں کو ثویبہ نے دودھ پلایا ہے۔ لہٰذا تم مجھ پر اپنی بہنیں اور بیٹیاں پیش نہ کیا کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20206]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 381، حدیث 904»
حدیث نمبر: 7001
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَلْ لَكَ فِي أُخْتِي؟ قَالَ: فَأَصْنَعُ بِهَا مَاذَا؟ قَالَتْ: تَزَوَّجُهَا، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَتُحِبِّينَ ذَلِكَ؟ قَالَتْ: فَقُلْتُ: نَعَمْ، لَسْتُ لَكَ بِمُخْلِيَةٍ، وَأَحَقُّ مَنْ شَارَكَنِي فِي خَيْرٍ أُخْتِي، فَقَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَحِلُّ لِي، قَالَتْ: فَوَاللهِ لَقَدْ بَلَغَنِي أَنَّكَ تَخْطُبُ دُرَّةَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَوْ أَنَّهَا كَانَتْ تَحِلُّ لَمَا تَزَوَّجْتُهَا، وَقَدْ أَرْضَعَتْنِي وَأَبَاهَا ثُوَيْبَةُ مَوْلَاةُ بَنِي هَاشِمٍ، فَلَا تَعْرِضْنَ عَلَيَّ بَنَاتِكُنَّ وَلَا أَخَوَاتِكُنَّ.
سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا اپنی والدہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! کیا آپ کو میری بہن (کے نکاح) میں رغبت ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تو میں اس کا کیا کروں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”آپ اس سے نکاح فرما لیں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”کیا تم یہ پسند کرتی ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، میں آپ کے پاس اکیلی رہنے والی (بیوی) نہیں ہوں اور جس خیر و بھلائی میں میں شریک ہوں اس میں اپنی بہن کو شامل کرنے کی سب سے زیادہ حقدار میں ہی ہوں۔“ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”وہ میرے لیے حلال نہیں ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم! مجھے تو یہ اطلاع ملی ہے کہ آپ سیدہ درہ بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کا ارادہ رکھتے ہیں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ میرے لیے (بطورِ ربیبہ) حلال بھی ہوتی تب بھی میں اس سے نکاح نہ کرتا کیونکہ مجھے اور اس کے والد (سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ) کو بنو ہاشم کی لونڈی ثویبہ نے دودھ پلایا ہے، لہٰذا تم اپنی بیٹیوں اور اپنی بہنوں کے رشتے مجھ پر پیش نہ کیا کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7001]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4813، 4817، 4818، 4831، 5057، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1449، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3284، 3285، 3286، 3287، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2056، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1939، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25954، وأخرجه فتح الباري برقم: 6196، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6965»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4813، 4817، 4818، 4831، 5057، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1449، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3284، 3285، 3286، 3287، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2056، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1939، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25954، وأخرجه فتح الباري برقم: 6196، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6965»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح