🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
124. عطاء بن أبي رباح، عن أم سلمة
عطاء بن ابی رباح کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 19915 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 19915
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3333
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19915
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَمْزَةَ الْعَتَكِيُّ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرَّازِيُّ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الْعَصْرِ حَرَّمَ اللهُ بَدَنَهُ عَلَى النَّارِ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ رَأَيْتُكَ تُصَلِّي وَتَدَعُ، قَالَ: " لَسْتُ كَأَحَدِهِمْ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں، اللہ تعالیٰ اس کے بدن کو آگ پر حرام کر دیتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو کبھی یہ نماز پڑھتے اور کبھی چھوڑتے دیکھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ان میں سے کسی ایک کی طرح نہیں ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19915]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 281، حدیث 611»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3333
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الْعَصْرِ حَرَّمَ اللَّهُ بَدَنَهُ عَلَى النَّارِ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ رَأَيْتُكَ تُصَلِّي وَتَدَعُ! قَالَ:" لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ نَافِعُ بْنُ مِهْرَانَ وَغَيْرُهُ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمْ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص عصر سے پہلے چار رکعات ادا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے جسم کو جنم پر حرام قرار دے دیتا ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ یہ رکعات ادا کرتے بھی ہیں اور انہیں ترک بھی کر دیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تم لوگوں میں سے، کسی ایک کی مانند نہیں ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نافع بن مہران ہے، اس کے علاوہ اور راوی بھی ایسے ہیں کہ میں نے کسی کو اُن کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3333]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب الياء، ما اسندت ام سلمة عطاء بن ابي رباح، 19490»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں