الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
280. عروة بن الزبير، عن أم سلمة
عروہ بن زبیر کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 20282 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 20282
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1490
حدیث نمبر: 20282
حَدَّثَنَا الْخَلَّالُ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ " إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَطْعَمَ غَسَلَ يَدَيْهِ ثُمَّ يَأْكُلُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب حالتِ جنابت میں سونا چاہتے تو نماز جیسا وضو کر لیتے، اور جب کھانا چاہتے تو اپنے ہاتھ دھو کر کھانا کھاتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20282]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 408، حدیث 980»
حدیث نمبر: 1490
وَلِأُمِّ سَلَمَةَ فِي الْكَبِيرِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَطْعَمَ غَسَلَ يَدَيْهِ.
وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ، وَرِجَالُ الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ فِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ، وَرِجَالُ الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ فِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے معجم کبیر میں یہ روایت منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب جنابت کی حالت میں سونے کا ارادہ کرتے تھے، تو آپ نماز کے وضو کی طرح وضو کر لیتے تھے، اور جب کچھ کھانے کا ارادہ کرتے تھے، تو ہاتھ دھو لیتے تھے۔
معجم کبیر کے رجال ثقہ ہیں، معجم اوسط اور معجم صغیر کے رجال میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1490]
معجم کبیر کے رجال ثقہ ہیں، معجم اوسط اور معجم صغیر کے رجال میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1490]
الحكم على الحديث:
إسنادہ المعجم الکبیر صحیح