الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
94. الوليد بن أبي ثور، عن سماك
ولید بن ابی ثور کی سماک سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 2036 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
سنن دارمی: 2353
مسند احمد: 20803
الفتح الربانی: 6694
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2554
حدیث نمبر: 2036
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، (ح) وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي الْأَذَنِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ قَالَا: ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: جِيءَ بِمَاعِزٍ رَجُلٍ قَصِيرٍ مُتَّزِرٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَّكِئًا عَلَى وِسَادَةٍ، فَلَمَّا أُتِيَ بِهِ اجْتَنَحَ الْوِسَادَةَ فَكَلَّمَهُ فَاحْمَرَّ وَجْهُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَرَفَ أَنَّهُ قَدْ أَغْضَبَهُ، فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ أَنِ ارْجُمُوهُ، ثُمَّ أَرْسَلَ رَجُلًا فِي أَثَرِهِ وَكَلَّمَهُ قَلِيلًا ثُمَّ قَالَ: اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ " فَثَارَ الْقَوْمُ، فَصَعِدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: " أَمَا بَعْدُ كُلَّمَا نَفَرْنَا فِي سَبِيلِ اللهِ تَخَلَّفَ أَحَدُهُمْ لَهُ نَبِيبٌ كَنَبِيبِ التَّيْسِ يَمْنَحُ إِحْدَاهُنَّ شَيْئًا، أَمَا لَئِنْ أَمْكَنَنِي اللهُ مِنْ أَحَدِهِمْ لَأُنَكِّلَنَّ بِهِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ماعز کو، جو ایک پستہ قد، تہبند باندھے ہوئے آدمی تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک تکیے سے ٹیک لگائے بیٹھے تھے۔ جب وہ ان کے پاس لائے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تکیے کی طرف جھک گئے، تو اس (ماعز) نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ سرخ ہو گیا، تو اسے معلوم ہو گیا کہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناراض کر دیا ہے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ کے اشارے سے فرمایا: اسے رجم کر دو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے پیچھے ایک آدمی بھیجا اور اس سے تھوڑی بات کی، پھر فرمایا: ”اسے لے جاؤ اور رجم کر دو۔“ تو لوگ اٹھ کھڑے ہوئے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”امّا بعد! جب بھی ہم اللہ کے راستے میں نکلتے ہیں تو ان میں سے کوئی پیچھے رہ جاتا ہے اور بکرے کی سی آواز نکالتا ہے، وہ کسی عورت کو کچھ دے دیتا ہے، خبردار! اگر اللہ نے مجھے ان میں سے کسی پر قدرت دی تو میں ضرور اسے عبرت ناک سزا دوں گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2036]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 249، حدیث 2049»
حدیث نمبر: 2353
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ سِمَاكٍ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ يَقُولُ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ رَجُلٍ قَصِيرٍ فِي إِزَارٍ مَا عَلَيْهِ رِدَاءٌ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَّكِئٌ عَلَى وِسَادَةٍ عَلَى يَسَارِهِ فَكَلَّمَهُ، فَمَا أَدْرِي مَا يُكَلِّمُهُ بِهِ، وَأَنَا بَعِيدٌ مِنْهُ، بَيْنِي وَبَيْنَهُ الْقَوْمُ، ثُمَّ قَالَ: "اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ"، ثُمَّ قَالَ:"رُدُّوهُ"، فَكَلَّمَهُ أَيْضًا وَأَنَا أَسْمَعُ غَيْرَ أَنَّ بَيْنِي وَبَيْنَهُ الْقَوْمُ، فَقَالَ:"اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ"، ثُمَّ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَطَبَ وَأَنَا أَسْمَعُهُ، ثُمَّ قَالَ:"كُلَّمَا نَفَرْنَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، خَلَفَ أَحَدُهُمْ لَهُ نَبِيبٌ كَنَبِيبِ التَّيْسِ يَمْنَحُ إِحْدَاهُنَّ الْكُثْبَةَ مِنَ اللَّبَنِ؟ وَاللَّهِ لَا أَقْدِرُ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ، إِلَّا نَكَّلْتُ بِهِ".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ کو لایا گیا جو پستہ قد ازار باندھے ہوئے تھے اور ان پر چادر نہیں تھی، اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بائیں طرف رکھے تکیہ پر ٹیک لگائے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بات چیت کی، میں دور تھا اور بیچ میں لوگ بیٹھے تھے، مجھے پتہ نہیں کیا بات ہوئی؟ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں لے جاؤ اور رجم کر دو“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کو واپس لاؤ“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے گفتگو کی جو میں نے سنی لیکن ہمارے درمیان لوگ بیٹھے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کو لے جاؤ اور رجم کردو“، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، میں سن رہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا اور فرمایا: ”ہم جب اللہ کی راہ میں جہاد کے لئے نکلتے ہیں تو کوئی پیچھے رہ جاتا ہے اور بکری کی سی آواز میں ممیاتا ہے (یعنی جس طرح بکری جفتی کے وقت آواز نکالتی ہے) اور ان کے لئے تھوڑا سا دودھ ٹپکا دیتا ہے (دودھ سے مراد منی ہے یعنی زنا کرتا ہے) اللہ کی قسم ایسے کسی آدمی پر مجھے قدرت حاصل ہوئی تو اس پر میں اس کو سزا دوں گا۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاحدود/حدیث: 2353]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2362] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1692] ، [أبويعلی 7446] ، [ابن حبان 4436]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1692] ، [أبويعلی 7446] ، [ابن حبان 4436]
وضاحت: (تشریح حدیث 2352)
اس حدیث میں زنا کی سزا شادی شدہ کے لئے رجم کی ہے، نیز اس میں بھی دو بار اعتراف کا اشارہ ملتا ہے، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ماعز رضی اللہ عنہ سے بار بار بات کی اور ان سے اعراض کیا، اس میں مقصد یہ تھا کہ یہ امر متحقق ہو جائے یا شاید وہ اپنے قول سے پھر جائیں۔
اس حدیث میں زنا کی سزا شادی شدہ کے لئے رجم کی ہے، نیز اس میں بھی دو بار اعتراف کا اشارہ ملتا ہے، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ماعز رضی اللہ عنہ سے بار بار بات کی اور ان سے اعراض کیا، اس میں مقصد یہ تھا کہ یہ امر متحقق ہو جائے یا شاید وہ اپنے قول سے پھر جائیں۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 20803
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ، يَقُولُ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ، رَجُلٍ قَصِيرٍ، فِي إِزَارِهِ مَا عَلَيْهِ رِدَاءٌ، قَالَ: وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَّكِئٌ عَلَى وِسَادَةٍ عَلَى يَسَارِهِ، فَكَلَّمَهُ، وَمَا أَدْرِي مَا يُكَلِّمُهُ، وَأَنَا بَعِيدٌ مِنْهُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ قَوْمٌ، فَقَالَ:" اذْهَبُوا بِهِ"، ثُمَّ قَالَ:" رُدُّوهُ"، فَكَلَّمَهُ وَأَنَا أَسْمَعُ، فَقَالَ:" اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ"، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطِيبًا، وَأَنَا أَسْمَعُهُ، قَالَ: فَقَالَ: " أَكُلَّمَا نَفَرْنَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، خَلَفَ أَحَدُهُمْ لَهُ نَبِيبٌ كَنَبِيبِ التَّيْسِ يَمْنَحُ إِحْدَاهُنَّ الْكُثْبَةَ مِنَ اللَّبَنِ، وَاللَّهِ لَا أَقْدِرُ عَلَى أَحَدِهِمْ إِلَّا نَكَّلْتُ بِهِ" .
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حضرت ماعز بن مالک جو پستہ قد آدمی تھے کو ایک تہبند میں پیش کیا گیا ان کے جسم پر تہنبد کے علاوہ کوئی چادر نہ تھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک تکیہ پر بائیں جانب ٹیک لگائے بیٹھے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کچھ باتیں جن کے متعقل مجھے کچھ معلوم نہیں کہ وہ کیا باتیں تھیں کیونکہ میرے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان قوم حائل تھی تھوڑی دیر بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے لے جاؤ کچھ وقفے کے بعد فرمایا کہ اسے واپس لے آؤ اس وقت جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے باتیں کہی وہ میں نے سنی پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے لے جاؤ اسے رجم کردو۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے میں نے وہ بھی سنا ہماری کوئی بھی جماعت اللہ کے راستے میں جہاد کے لئے نکلتی ہے تو ان میں سے جو شخص پیچھے رہ جاتا ہے اس کی آواز بکرے جیسے ہوتی ہے اور وہ کسی عورت کو تھوڑا سا دودھ دے دیتا ہے واللہ ان میں سے جس پر بھی مجھے قدرت ملی اسے سزا ضرور دوں گا۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20803]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 6694
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ رَجُلٍ قَصِيرٍ فِي إِزَارِهِ مَا عَلَيْهِ رِدَاءٌ قَالَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مُتَّكِئٌ عَلَى وَسَادَةٍ عَلَى يَسَارِهِ فَكَلَّمَهُ وَمَا أَدْرِي مَا يُكَلِّمُهُ وَأَنَا بَعِيدٌ مِنْهُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ قَوْمٌ فَقَالَ اذْهَبُوا بِهِ ثُمَّ قَالَ رُدُّوهُ فَكَلَّمَهُ وَأَنَا أَسْمَعُ فَقَالَ اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَطِيبًا وَأَنَا أَسْمَعُهُ فَقَالَ أَكُلَّمَا نَفَرْنَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَلَفَ أَحَدُهُمْ لَهُ نَبِيبٌ كَنَبِيبِ التَّيْسِ يَمْنَحُ إِحْدَاهُنَّ الْكُثْبَةَ مِنَ اللَّبَنِ وَاللَّهِ لَا أَقْدِرُ عَلَى أَحَدِهِمْ إِلَّا نَكَّلْتُ بِهِ
۔ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ماعز بن مالک کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا،یہ ایک چھوٹے قد کا آدمی تھا اور اس نے صرف تہبندباندھا ہوا تھا، اس پر اوپر والی چادر نہیں تھی، اُدھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تکیے پر اپنی بائیں جانب سے ٹیک لگائی ہوئی تھی، پس اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کلام کیا، لیکن میں دور تھا اور میرے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان لوگ بھی حائل تھے، اس لیے مجھے پتہ نہ چل سکا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: اس کو لے جاؤ۔ پھر فرمایا: اس کو واپس لاؤ۔ اس نے پھر بات کی اور میں سن رہا تھا، اب کی بار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو لے جاؤ اور سنگسار کر دو۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر خطاب کیا اور فرمایا: جب ہم اللہ تعالیٰ کی راہ میں جاتے ہیں اور لوگوں میں سے ایک آدمی پیچھے رہ جاتا ہے تو وہ اپنی خواہش کی شدت کو پورا کر نے کے لئے بکرے کی سی آواز نکالتا ہے اور معمولی سا دورہ دے کر ایک عورت کو پھنسا لیتا ہے،اللہ کی قسم! جب کسی ایسے شخص پر قدرت پا لوں گا تو اسے عبرت ناک سزا دوں گا۔ [الفتح الربانی/مسائل الحدود/حدیث: 6694]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1962، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20803 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21084»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1962
حدیث نمبر: 2554
«أوكلما نفرنا في سبيل الله تخلف أحدهم له نبيب كنبيب التيس منح إحداهن الكثبة من اللبن؟! والله لا أقدر على أحدهم إلا نكلت به»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا ایسا ہی ہے کہ جب بھی ہم اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) نکلتے ہیں تو ان (منافقین) میں سے کوئی نہ کوئی شخص پیچھے رہ جاتا ہے، اور بکرے کی طرح آوازیں نکالتا ہے (شہوت پرستی کرتا ہے) اور ان (عورتوں) میں سے کسی کو تھوڑا سا دودھ دے کر بہکاتا ہے؟! اللہ کی قسم! اگر میں ان میں سے کسی کو پا لوں تو اسے ضرور عبرت ناک سزا دوں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2554]
”کیا ایسا ہی ہے کہ جب بھی ہم اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) نکلتے ہیں تو ان (منافقین) میں سے کوئی نہ کوئی شخص پیچھے رہ جاتا ہے، اور بکرے کی طرح آوازیں نکالتا ہے (شہوت پرستی کرتا ہے) اور ان (عورتوں) میں سے کسی کو تھوڑا سا دودھ دے کر بہکاتا ہے؟! اللہ کی قسم! اگر میں ان میں سے کسی کو پا لوں تو اسے ضرور عبرت ناک سزا دوں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2554]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د] عن جابر بن سمرة [م] عن أبي سعيد. مختصر مسلم 1038، الإرواء 2380.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1904
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ، يَقُولُ: أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ رَجُلٍ قَصِيرٍ فِي إِزَارٍ مَا عَلَيْهِ رِدَاءٌ، فَكَلَّمَهُ، وَمَا أَدْرِي مَا يُكَلِّمُهُ وَأَنَا بَعِيدٌ مِنْهُ، وَبَيْنِي وَبَيْنَهُ الْقَوْمُ، فَقَالَ: " اذْهَبُوا بِهِ "، ثُمَّ قَالَ: " رُدُّوهُ " فَكَلَّمَهُ وَأَنَا أَسْمَعُ غَيْرَ أَنَّ بَيْنِي وَبَيْنَهُ الْقَوْمَ، ثُمَّ قَالَ: " اذْهَبُوا بِهِ فَارْجُمُوهُ " ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَطَبَ وَأَنَا أَسْمَعُهُ، فَقَالَ: كُلَّمَا نَفَرْنَا فِي سَبِيلِ اللهِ خَلَفَ أَحَدُهُمْ لَهُ نَبِيبٌ كَنَبِيبِ التَّيْسِ يَمْنَحُ إِحْدَاهُنَّ الْكُثْبَةَ مِنَ اللَّبَنِ، وَاللهِ لَا أَقْدُمُ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ إِلَّا نَكَّلْتُ بِهِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ماعز بن مالک کو لایا گیا، وہ ایک پستہ قد آدمی تھا، تہبند باندھے ہوئے تھا، اوپر چادر نہیں تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بات کی، مجھے نہیں معلوم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کیا کہا کیونکہ میں دور تھا اور میرے اور اس کے درمیان لوگ حائل تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ“، پھر فرمایا: ”اسے واپس لاؤ“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے (دوبارہ) بات کی اور میں سن رہا تھا، البتہ میرے اور اس کے درمیان لوگ حائل تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ اور رجم کر دو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور خطبہ دیا، اور میں سن رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بھی ہم اللہ کے راستے میں (جہاد کے لیے) نکلتے ہیں تو ان میں سے کوئی پیچھے رہ جاتا ہے اور بکرے کی سی آواز نکالتا ہے (یعنی فحش کاموں کی طرف مائل ہوتا ہے)، وہ کسی عورت کو تھوڑا سا دودھ دے دیتا ہے (اسے پھسلانے کے لیے)، اللہ کی قسم! میں جس پر بھی ایسا ثابت کروں گا اسے عبرت ناک سزا دوں گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1904]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 222، حدیث 1917»