🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
404. قتادة بن دعامة، عن شهر بن حوشب
قتادہ بن دعامہ کی شہر بن حوشب سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 20780 (کل: 6 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 20780، 20781، 20786
مسند احمد: 27578، 27604، 27605
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20780
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، ثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، قَالَتِ: انْطَلَقْتُ مَعَ أَخِي إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيَّ سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ: أَيَسُرُّكِ أَنْ يُسَوِّرَكِ اللهُ بِسُوَارَيْنِ مِنْ نَارٍ؟ فَانْتَزَعْتُهُمَا فَرَمَيْتُهُمَا فَلَا أَدْرِي أَيُّ النَّاسِ أَخَذَهُمَا.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”میں اپنے بھائی کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی جبکہ میرے ہاتھ میں سونے کے دو کنگن تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں یہ پسند ہے کہ اللہ تمہیں آگ کے دو کنگن پہنائے؟“ تو میں نے انہیں اتار کر پھینک دیا، اور مجھے معلوم نہیں کہ کس نے انہیں اٹھایا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20780]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 161، حدیث 409»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27578
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ السَّرَّاجُ ، قَالَ: سَمِعْتُ شَهْرَ بْنَ حَوْشَبٍ , يُحَدِّثُ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، أَنَّهَا كَانَتْ تَحْضُرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ النِّسَاءِ، فَأَبْصَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً عَلَيْهَا سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ لَهَا: " أَيَسُرُّكِ أَنْ يُسَوِّرَكِ اللَّهُ سِوَارَيْنِ مِنْ نَارٍ؟!"، قَالَتْ: فَأَخْرَجَتْهُ، قَالَتْ أَسْمَاءُ: فَوَاللَّهِ مَا أَدْرِي أَهِيَ نَزَعَتْهُ، أَمْ أَنَا نَزَعْتُهُ؟ .
حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ وہ دیگر خواتین کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا کرتی تھیں، ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کو دیکھا جس نے سونے کے دو کنگن پہن رکھے تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تمہیں یہ بات اچھی لگتی ہے کہ اللہ تمہیں آگ کے دو کنگن پہنائے؟“ چنانچہ اس نے وہ کنگن اتار دیئے، حضرت اسماء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ واللہ! مجھے یاد نہیں کہ انہیں اس عورت نے اتارا تھا یا میں نے اتارا تھا۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27578]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف شهر بن حوشب، وجهالة حفص السراج
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27604
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ ، قَالَتْ: انْطَلَقْتُ مَعَ خَالَتِي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِهَا سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ، أَوْ قَالَتْ: قُلْبَانِ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ لِي: " أَيَسُرُّكِ أَنْ يُجْعَلَ فِي يَدِكِ سِوَارَانِ مِنْ نَارٍ؟!" فَقُلْتُ لَهَا: يَا خَالَتِي، أَمَا تَسْمَعِينَ مَا يَقُولُ؟، قَالَتْ: وَمَا يَقُولُ؟ قُلْتُ: يَقُولُ: أَيَسُرُّكِ أَنْ يُجْعَلَ فِي يَدَيْكِ سِوَارَانِ مِنْ نَارٍ، أَوْ قَالَ: قُلْبَانِ مِنْ نَارٍ، قَالَتْ: فَانْتَزَعَتْهُمَا، فَرَمَتْ بِهِمَا، فَلَمْ أَدْرِ أَيُّ النَّاسِ أَخَذَهُمَا؟ .
حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں اپنی خالہ کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، انہوں نے سونے کے کنگن اور سونے کی انگوٹھیاں پہن رکھی تھیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے خاتون! کیا تم اس بات کو پسند کرتی ہو کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمہیں آگ کی چنگاریوں کے کنگن اور انگوٹھیان پہنائے؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! میں اس بات سے اللہ کی پناہ میں آتی ہوں، میں نے اپنی خالہ سے کہا: خالہ! اسے اتار کر پھینک دو، چنانچہ انہوں نے وہ چیزیں اتار پھینکیں، مجھے نہیں یاد پڑتا کہ کس نے انہیں ان کی جگہ سے اٹھایا۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27604]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف الضعف شهر بن حوشب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27605
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " أَيُّمَا امْرَأَةٍ تَقَلَّدَتْ بِقِلَادَةٍ مِنْ ذَهَبٍ، قُلِّدَتْ مِثْلَهَا مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ جَعَلَتْ فِي أُذُنِهَا خُرْصًا مِنْ ذَهَبٍ، جُعِلَ فِي أُذُنِهَا مِثْلُهُ مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو عورت سونے کا ہار پہنتی ہے، قیامت کے دن اس کے گلے میں ویسا ہی آگ کا ہار پہنایا جائے گا اور جو عورت اپنے کانوں میں سونے کی بالیاں پہنتی ہے، اس کے کانوں میں قیامت کے دن ویسی ہی آگ کی بالیاں ڈالی جائیں گی۔“ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27605]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة محمود بن عمرو، وقد تفرد به
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20781
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، أَنَّهَا أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَى خَالَتِهَا سِوَارَيْنِ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں جبکہ ان کی خالہ کے ہاتھ میں دو کنگن تھے، تو راوی نے اسی جیسی حدیث بیان کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20781]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 161، حدیث 410»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20786
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ أَبِي حَفْصٍ أَبُو مَعْمَرٍ ، ثَنَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، قَالَتْ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَبْصَرَ امْرَأَةً عَلَيْهَا سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ: أَيَسُرُّكِ أَنْ يُسَوِّرَكِ اللهُ بِسُوَارَيْنِ مِنْ نَارٍ؟ " فَخَلَعَتْهَا مِنْ يَدِهَا فَطَرَحَتْهَا فَلَا أَدْرِي مَنْ أَخَذَهُمَا.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کو دیکھا جس کے ہاتھ میں سونے کے دو کنگن تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں یہ پسند ہے کہ اللہ تمہیں آگ کے دو کنگن پہنائے؟“ تو اس نے انہیں اپنے ہاتھ سے اتار کر پھینک دیا، اور مجھے معلوم نہیں کہ کس نے انہیں اٹھایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20786]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 163، حدیث 415»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں