الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
444. جميلة بنت أبي ابن سلول الأنصارية امرأة ثابت بن قيس بن شماس
سیدہ جمیلہ بنت ابی بن سلول انصاریہ رضی اللہ عنہا، ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کی زوجہ
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 20911 (کل: 16 مقامات، 9 کتب)
سنن نسائی: 3493
سنن ابن ماجہ: 2056
بلوغ المرام: 914
مشکوۃ المصابیح: 3274
سنن دارقطنی: 3628
1 تا 10
حدیث نمبر: 20911
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، قَالَا: ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ جَمِيلَةَ بِنْتَ أُبَيِّ ابْنِ سَلُولَ ، أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي لَا أَعْتِبُ عَلَى ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ فِي خُلُقٍ، وَلَا دِينٍ، وَلَكِنِّي لَا أُطِيقُهُ بُغْضًا وَأَكْرَهُ الْكُفْرَ فِي الْإِسْلَامِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ؟، قَالَتْ: نَعَمْ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ يَأْخُذَ مِنْهَا مَا سَاقَ إِلَيْهَا، وَلَا يَزْدَادُ ".
سیدہ جمیلہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے ثابت بن قیس کے اخلاق یا دین پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن مجھے ان سے سخت نفرت ہے، اور میں اسلام میں کفر کی کیفیت کو ناپسند کرتی ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم ان کا باغ انہیں واپس کرو گی؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ثابت کو حکم دیا کہ وہ اس سے صرف اتنا ہی لیں جتنا انہیں مہر میں دیا تھا، زیادہ نہ لیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20911]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 211، حدیث 541»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5273، 5274، 5276، 5277، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 811، 810، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 241، 255، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3463 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5628، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2056، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14955، 14958، 14956، 14957، 14960، 14959، 14965، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3628، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11759، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11834، 11969، 542»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5273، 5274، 5276، 5277، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 811، 810، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 241، 255، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3463 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5628، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2056، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14955، 14958، 14956، 14957، 14960، 14959، 14965، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3628، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11759، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11834، 11969، 542»
حدیث نمبر: 5273
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ،" أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ مَا أَعْتِبُ عَلَيْهِ فِي خُلُقٍ وَلَا دِينٍ، وَلَكِنِّي أَكْرَهُ الْكُفْرَ فِي الْإِسْلَامِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اقْبَلِ الْحَدِيقَةَ، وَطَلِّقْهَا تَطْلِيقَةً". قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ: لَا يُتَابَعُ فِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ.
ہم سے ازہر بن جمیل نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالوہاب ثقفی نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد نے بیان کیا، ان سے عکرمہ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی بیوی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! مجھے ان کے اخلاق اور دین کی وجہ سے ان سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ البتہ میں اسلام میں کفر کو پسند نہیں کرتی۔ (کیونکہ ان کے ساتھ رہ کر ان کے حقوق زوجیت کو نہیں ادا کر سکتی)۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ کیا تم ان کا باغ (جو انہوں نے مہر میں دیا تھا) واپس کر سکتی ہو؟ انہوں نے کہا کہ جی ہاں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ثابت رضی اللہ عنہ سے) فرمایا کہ باغ قبول کر لو اور انہیں طلاق دے دو۔ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5273]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی بیوی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی: ”اللہ کے رسول! مجھے ثابت بن قیس کے اخلاق و دین کی وجہ سے ان سے کوئی شکایت نہیں البتہ میں اسلام میں کفر کو ناپسند کرتی ہوں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم ان کا دیا ہوا باغ واپس کر سکتی ہو؟“ اس نے کہا: ”ہاں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حضرت ثابت رضی اللہ عنہ سے) فرمایا: ”باغ قبول کر کے اس کو آزاد کر دو۔“ ابو عبداللہ (امام بخاری رحمہ اللہ) فرماتے ہیں کہ: ”اس روایت میں «عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ» کا ذکر کرنے میں ازہر بن جمیل کی متابعت نہیں کی گئی (بلکہ اس طریق سے دوسروں نے مرسل روایت بیان کی ہے)۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5273]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5275
وَعَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ قَالَ:" جَاءَتْ امْرَأَةُ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَا أَعْتِبُ عَلَى ثَابِتٍ فِي دِينٍ وَلَا خُلُقٍ وَلَكِنِّي لَا أُطِيقُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ؟ قَالَتْ: نَعَمْ".
اور ابن ابی تمیمہ سے روایت ہے، ان سے عکرمہ نے، ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے، انہوں نے بیان کیا کہ ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی بیوی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے ثابت کے دین اور ان کے اخلاق کی وجہ سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن میں ان کے ساتھ گزارہ نہیں کر سکتی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ پھر کیا تم ان کا باغ واپس کر سکتی ہو؟ انہوں نے عرض کیا جی ہاں۔ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5275]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی بیوی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی: ”اللہ کے رسول! مجھے حضرت ثابت رضی اللہ عنہ کے دین اور ان کے اخلاق کے متعلق کوئی شکایت نہیں، لیکن میں اس کے ساتھ گزارہ نہیں کر سکتی۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر کیا تم اس کا باغ واپس کر سکتی ہو؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5275]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5276
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْمُخَرِّمِيُّ، حَدَّثَنَا قُرَادٌ أَبُو نُوحٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" جَاءَتْ امْرَأَةُ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَنْقِمُ عَلَى ثَابِتٍ فِي دِينٍ وَلَا خُلُقٍ إِلَّا أَنِّي أَخَافُ الْكُفْرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ؟ فَقَالَتْ: نَعَمْ، فَرَدَّتْ عَلَيْهِ، وَأَمَرَهُ فَفَارَقَهَا".
ہم سے محمد بن عبداللہ بن مبارک مخری نے کہا، کہا ہم سے قراد ابونوح نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر بن حازم نے بیان کیا، ان سے ایوب سختیانی نے، ان سے عکرمہ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کی بیوی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ثابت کے دین اور ان کے اخلاق سے مجھے کوئی شکایت نہیں لیکن مجھے خطرہ ہے (کہ میں ثابت رضی اللہ عنہ کی ناشکری میں نہ پھنس جاؤں)۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ان سے دریافت فرمایا کہ کیا تم ان کا باغ (جو انہوں نے مہر میں دیا تھا) واپس کر سکتی ہو؟ انہوں نے عرض کیا جی ہاں۔ چنانچہ انہوں نے وہ باغ واپس کر دیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ثابت رضی اللہ عنہ نے انہیں اپنے سے جدا کر دیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5276]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کی بیوی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور کہا: ”اے اللہ کے رسول! میں ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی دینداری اور ان کے اچھے خلق کا انکار نہیں کرتی، لیکن میں اسلام میں رہتے ہوئے ناسپاسی اور ناشکری سے ڈرتی ہوں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو اس کا باغ اسے واپس کر دے گی؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ چنانچہ اس نے ان کا باغ واپس کر دیا اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے اسے جدا کر دیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5276]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3493
أَخْبَرَنَا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ أَمَا إِنِّي مَا أَعِيبُ عَلَيْهِ فِي خُلُقٍ، وَلَا دِينٍ، وَلَكِنِّي أَكْرَهُ الْكُفْرَ فِي الْإِسْلَامِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ؟" قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْبَلِ الْحَدِيقَةَ، وَطَلِّقْهَا تَطْلِيقَةً".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ثابت بن قیس کی بیوی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میں ثابت بن قیس کے اخلاق اور دین میں کسی کمی و کوتاہی کا الزام نہیں لگاتی لیکن میں اسلام میں رہتے ہوئے کفر و ناشکری کو ناپسند کرتی ہوں ۱؎ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اسے اس کا باغ واپس کر دو گی؟“ (وہ باغ انہوں نے انہیں مہر میں دیا تھا) انہوں نے کہا: جی ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ثابت بن قیس سے فرمایا: ”اپنا باغ لے لو اور انہیں ایک طلاق دے دو“۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3493]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی بیوی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور کہنے لگیں: اے اللہ کے رسول! میں اپنے خاوند ثابت بن قیس پر دین یا خلق کے لحاظ سے کوئی عیب نہیں لگاتی، لیکن میں مسلمان ہو کر کفر کرنا ناپسند کرتی ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو اس کا دیا ہوا باغ اسے واپس کر دے گی؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ثابت بن قیس سے) فرمایا: ”باغ واپس لے لو اور اسے طلاق دے دو۔“ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3493]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الطلاق 12 (5273)، (تحفة الأشراف: 6052)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطلاق 18 (2229)، سنن الترمذی/الطلاق 10 (1185) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ہو سکتا ہے میرے انہیں ناپسند کرنے کی وجہ سے ان کی خدمت کرنے میں کوئی کمی و کوتاہی، نافرمانی و ناشکری ہو جائے اور میں گناہ گار ہو جاؤں، اس لیے میں ان سے علیحدگی چاہتی ہوں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
حدیث نمبر: 2056
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ جَمِيلَةَ بِنْتَ سَلُولَ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: وَاللَّهِ مَا أَعْتِبُ عَلَى ثَابِتٍ فِي دِينٍ، وَلَا خُلُقٍ وَلَكِنِّي أَكْرَهُ الْكُفْرَ فِي الْإِسْلَامِ لَا أُطِيقُهُ بُغْضًا، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ؟"، قَالَتْ: نَعَمْ، فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْخُذَ مِنْهَا حَدِيقَتَهُ وَلَا يَزْدَادَ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جمیلہ بنت سلول رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا: اللہ کی قسم میں (اپنے شوہر) ثابت پر کسی دینی و اخلاقی خرابی سے غصہ نہیں کر رہی ہوں، لیکن میں مسلمان ہو کر کفر (شوہر کی ناشکری) کو ناپسند کرتی ہوں، میں ان کے ساتھ نہیں رہ پاؤں گی کیونکہ شکل و صورت سے وہ مجھے ناپسند ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا ان کا دیا ہوا باغ واپس لوٹا دو گی“؟ انہوں نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ثابت کو حکم دیا کہ اپنی بیوی جمیلہ سے اپنا باغ لے لیں، اور زیادہ نہ لیں ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطلاق/حدیث: 2056]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت جمیلہ بنت سلول رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی: ”اللہ کی قسم! میں ثابت (بن قیس بن شماس) رضی اللہ عنہ کے دین اور اخلاق (کی کسی خرابی) کی وجہ سے ناراض نہیں لیکن مجھے مسلمان ہوتے ہوئے (خاوند کی) ناشکری کرنا اچھا نہیں لگتا۔ مجھے وہ اتنے برے لگتے ہیں کہ میں ان کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا تم اسے اس کا باغ واپس دے دو گی؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ثابت رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ ”ان سے باغ واپس لے لیں اور زائد کچھ نہ لیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطلاق/حدیث: 2056]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6205، ومصباح الزجاجة: 6205)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الطلاق 12 (5273، 5274)، سنن ابی داود/الطلاق 18 (22289)، سنن الترمذی/الطلاق 10 (1185)، سنن النسائی/الطلاق 34 (3492) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: صحیح سند سے دارقطنی کی روایت میں ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ثابت نے مہر میں اس کو ایک باغ دیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کا باغ واپس کر دیتی ہو جو اس نے تم کو دیا ہے؟ تو انہوں کہا: ہاں، باغ بھی دیتی ہوں اور کچھ زیادہ بھی دیتی ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زیادہ نہیں، صرف باغ لوٹا دو، اس نے کہا: بہت اچھا۔ معلوم ہوا کہ شوہر نے جو بیوی کو دیا خلع کے بدلے اس سے زیادہ لینا جائز نہیں، علی، طاؤس، عطاء، زہری، ابوحنیفہ، احمد اور اسحاق کا یہی قول ہے۔ اور جمہور کہتے ہیں کہ اس سے زیادہ بھی لینا جائز ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «فلا جناح عليهما فيما افتدت به» ، اور یہ عام ہے، قلیل اور کثیر دونوں کو شامل ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ان دونوں سے اس کی تخصیص ہو جاتی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سعيد بن أبي عروبة مدلس
و قتادة مدلس وعنعنا
و حديث البخاري (5273) يغني عنه من غير قوله: ’’ولا يزداد ‘‘ فإنه ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 452
إسناده ضعيف
سعيد بن أبي عروبة مدلس
و قتادة مدلس وعنعنا
و حديث البخاري (5273) يغني عنه من غير قوله: ’’ولا يزداد ‘‘ فإنه ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 452
حدیث نمبر: 914
عن ابن عباس رضي الله عنهما: أن امرأة ثابت بن قيس أتت النبي صلى الله عليه وآله وسلم فقالت: يا رسول الله ثابت بن قيس ما أعيب عليه في خلق ولا دين ولكني أكره الكفر في الإسلام فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «أتردين عليه حديقته؟» فقالت: نعم، فقال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «اقبل الحديقة وطلقها تطليقة» رواه البخاري وفي رواية له:" وأمره بطلاقها". ولأبي داود والترمذي وحسنه: أن امرأة ثابت بن قيس اختلعت منه فجعل النبي صلى الله عليه وآله وسلم عدتها حيضة. وفي رواية عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده عند ابن ماجه: أن ثابت بن قيس كان دميما وأن امرأته قالت: لولا مخافة الله إذا دخل علي لبصقت في وجهه. ولأحمد من حديث سهل بن أبي حثمة: وكان ذلك أول خلع في الإسلام.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ٍ ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ! میں ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کے اخلاق اور دین میں کوئی عیب نہیں لگاتی۔ لیکن اسلام میں کفر کو ناپسند کرتی ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کیا تو اس کا باغ واپس کر دے گی؟“ وہ بولی ہاں! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”(اے ثابت)! اپنا باغ لے لو اور اسے طلاق دے دو۔“ (بخاری) اور بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے طلاق دینے کا حکم دیا۔“ ابوداؤد اور ترمذی میں ہے، اور ترمذی نے اسے حسن کہا ہے، کہ ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی بیوی نے خلع کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کیلئے عدت خلع ایک حیض مقرر فرمائی اور ابن ماجہ میں عمرو بن شعیب نے اپنے باپ کے واسطہ سے اپنے دادا سے روایت بیان کی ہے کہ ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ بدصورت کالے رنگ کا آدمی تھا اور اس کی بیوی نے کہا اگر مجھے خدا کا خوف و ڈر نہ ہوتا تو جس وقت وہ میرے پاس آیا تھا میں اس کے منہ پر تھوک دیتی۔ اور مسند احمد میں سہل بن ابی حثمہ سے مروی ہے کہ اسلام میں یہ پہلا خلع تھا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 914]
«عَنِ» سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ امْرَأَةَ» کہ بیوی – «ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ» ثابت بن قیس کی – «أَتَتِ النَّبِيَّ» نبی کے پاس آئی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَقَالَتْ» تو اس نے کہا: – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول! – «ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ» ثابت بن قیس – «مَا أَعِيبُ عَلَيْهِ» میں اس پر عیب نہیں لگاتی – «فِي خُلُقٍ» اخلاق میں – «وَلَا دِينٍ» اور نہ دین میں – «وَلَكِنِّي أَكْرَهُ» لیکن میں ناپسند کرتی ہوں – «الْكُفْرَ» ناشکری (کفران) کو – «فِي الْإِسْلَامِ» اسلام میں (رہتے ہوئے) – «فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ» تو اللہ کے رسول نے فرمایا – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ» کیا تم اسے لوٹا دو گی – «حَدِيقَتَهُ» اس کا باغ؟ – «فَقَالَتْ» اس نے کہا: – «نَعَمْ» ہاں – «فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ» تو اللہ کے رسول نے فرمایا – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «اقْبَلِ الْحَدِيقَةَ» باغ قبول کر لو – «وَطَلِّقْهَا» اور اسے طلاق دے دو – «تَطْلِيقَةً» ایک طلاق۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے – «وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ» اور ان کی ایک روایت میں ہے: – «وَأَمَرَهُ» اور آپ نے اسے حکم دیا – «بِطَلَاقِهَا» اسے طلاق دینے کا۔ – «وَلِأَبِي دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيِّ» اور ابو داود و ترمذی کی روایت میں ہے – «وَحَسَّنَهُ» اور (ترمذی نے) اسے حسن کہا: – «أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ» کہ ثابت بن قیس کی بیوی نے – «اخْتَلَعَتْ مِنْهُ» ان سے خلع لیا – «فَجَعَلَ النَّبِيُّ» تو نبی نے مقرر کی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «عِدَّتَهَا» اس کی عدت – «حَيْضَةً» ایک حیض۔ – «وَفِي رِوَايَةِ» اور روایت میں – «عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ» عمرو بن شعیب کی – «عَنْ أَبِيهِ» اپنے والد سے – «عَنْ جَدِّهِ» اپنے دادا سے – «عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ» ابن ماجہ کے ہاں ہے: – «أَنَّ ثَابِتَ بْنَ قَيْسٍ» کہ ثابت بن قیس – «كَانَ دَمِيمًا» بدصورت تھے – «وَأَنَّ امْرَأَتَهُ قَالَتْ» اور ان کی بیوی نے کہا: – «لَوْلَا» اگر نہ ہوتا – «مَخَافَةُ اللَّهِ» اللہ کا ڈر – «إِذَا دَخَلَ عَلَيَّ» جب وہ میرے پاس آتے ہیں – «لَبَصَقْتُ» تو میں ضرور تھوک دیتی – «فِي وَجْهِهِ» ان کے چہرے پر۔ – «وَلِأَحْمَدَ» اور احمد کی روایت ہے – «مِنْ حَدِيثِ» حدیث سے – «سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ» سہل بن ابی حثمہ کی: – «وَكَانَ ذَلِكَ» اور یہ تھا – «أَوَّلَ خُلْعٍ» پہلا خلع – «فِي الْإِسْلَامِ» اسلام میں۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی بیوی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں ثابت بن قیس کے اخلاق یا دین میں کوئی عیب نہیں لگاتی، لیکن میں اسلام میں رہتے ہوئے (شوہر کی) ناشکری کو ناپسند کرتی ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس کا باغ (جو مہر میں دیا تھا) واپس کر دو گی؟“ اس نے کہا: جی ہاں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ثابت سے) فرمایا: ”باغ قبول کر لو اور اسے ایک طلاق دے دو۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے، اور ان کی ایک روایت میں ہے: ”اور آپ نے انہیں اسے طلاق دینے کا حکم دیا۔“ اور ابو داود اور ترمذی میں ہے، اور ترمذی نے اسے حسن کہا ہے، کہ ثابت بن قیس کی بیوی نے ان سے خلع لیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی عدت ایک حیض مقرر فرمائی۔ اور ابن ماجہ میں عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ کی روایت میں ہے کہ ثابت بن قیس بدصورت تھے اور ان کی بیوی نے کہا: اگر اللہ کا ڈر نہ ہوتا تو جب وہ میرے پاس آتے ہیں میں ان کے چہرے پر تھوک دیتی۔ اور احمد میں سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے: اور یہ اسلام میں پہلا خلع تھا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 914]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی بیوی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں ثابت بن قیس کے اخلاق یا دین میں کوئی عیب نہیں لگاتی، لیکن میں اسلام میں رہتے ہوئے (شوہر کی) ناشکری کو ناپسند کرتی ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس کا باغ (جو مہر میں دیا تھا) واپس کر دو گی؟“ اس نے کہا: جی ہاں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ثابت سے) فرمایا: ”باغ قبول کر لو اور اسے ایک طلاق دے دو۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے، اور ان کی ایک روایت میں ہے: ”اور آپ نے انہیں اسے طلاق دینے کا حکم دیا۔“ اور ابو داود اور ترمذی میں ہے، اور ترمذی نے اسے حسن کہا ہے، کہ ثابت بن قیس کی بیوی نے ان سے خلع لیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی عدت ایک حیض مقرر فرمائی۔ اور ابن ماجہ میں عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ کی روایت میں ہے کہ ثابت بن قیس بدصورت تھے اور ان کی بیوی نے کہا: اگر اللہ کا ڈر نہ ہوتا تو جب وہ میرے پاس آتے ہیں میں ان کے چہرے پر تھوک دیتی۔ اور احمد میں سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے: اور یہ اسلام میں پہلا خلع تھا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 914]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الطلاق، باب الخلع....، حديث:5273، وحديث امرأة ثابت بن قيس اختلعت منه: أخرجه أبوداود، الطلاق، حديث:2229، والترمذي، الطلاق واللعان، حديث:1185، وسنده حسن، وحديث عمرو بن شعيب: أخرجه ابن ماجه، الطلاق، حديث:2057 وسنده ضعيف، حجاج بن أرطاة ضعيف مدلس وعنعن، والحديث ضعفه البوصيري، وحديث سهل بن أبي حثمة: أخرجه أحمد:4 /3 وسنده ضعيف، فيه حجاج بن أرطاة عنعن.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3274
بَابُ الْخُلْعِ وَالطَّلَاقِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 3274 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قِيسٍ أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ مَا أَعْتِبُ عَلَيْهِ فِي خُلُقٍ وَلَا دِينٍ وَلَكِنِّي أَكْرَهُ الْكُفْرَ فِي الْإِسْلَامِ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اقْبَلِ الْحَدِيقَةَ وَطَلِّقْهَا تَطْلِيقَةً . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی بیوی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے ثابت بن قیس کی عادات اور دینداری پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن میں اسلام میں (خاوند کی) نافرمانی کو ناپسند کرتی ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس کا باغ واپس کر دو گی؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ثابت رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”باغ قبول کرو اور اسے ایک طلاق دے دو۔“ [رواہ البخاری] [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3274]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (5273)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ترقیم العلمیہ : 3572 ترقیم الرسالہ : -- 3628
نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، نَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةُ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" مَا أَعِيبُ عَلَيْهِ فِي خُلُقٍ وَلا دِينٍ وَلَكِنْ أَكْرَهُ الْكُفْرَ فِي الإِسْلامِ، فَقَالَ: أَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ؟، قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: يَا ثَابِتُ، اقْبَلِ الْحَدِيقَةَ، وَطَلِّقْهَا تَطْلِيقَةً" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں ان کے اخلاق یا دین کے حوالے سے ان سے ناراض نہیں ہوں، لیکن میں مسلمان ہونے کے بعد (شوہر کی) ناشکری کو پسند نہیں کرتی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم اس کا باغ اسے واپس کرنے کے لیے تیار ہو؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ثابت! تم اپنا باغ لے لو اور اسے ایک طلاق دے دو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3628]
ترقیم العلمیہ: 3572
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5273، 5274، 5276، 5277، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3465، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5628، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2056، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3628، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 11759»
«قال ابن الملقن: حديث صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 55)»
«قال ابن الملقن: حديث صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 55)»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6601
6601- عن عبد الله بن عباس أن امرأة ثابت بن قيس أتتِ النبي صلى الله عليه وسلم فقالت: يا رسول الله، ثابت بن قيس ما أعتبُ عليه في خُلُق ولا دين، ولكني أكره الكفر في الإسلام، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أتردين عليه حديقتَه؟ قالت: نعم. قال رسول الله: اقبل الحديقة وطلِّقها تطليقة
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الطلاق (5273) عن أزهر بن جميل، حدثنا عبد الوهاب الثقفي، حدثنا خالد، عن عكرمة، عن ابن عباس، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح