🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
477. عبادة بن الوليد بن عبادة بن الصامت، عن الربيع
عبادہ بن ولید بن عبادہ بن صامت کی سیدہ ربیع رضی اللہ عنہا سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 21042 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 21042
سنن ابن ماجہ: 2058
الجامع الكامل: 6607
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21042
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، قَالَا: ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، ثَنَا عُبَادَةُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ ، قَالَ: قُلْتُ: حَدِّثِينِي حَدِيثَكِ، قَالَتِ: اخْتَلَعْتُ مِنْ زَوْجِي ثُمَّ جِئْتُ عُمَرَ ، فَسَأَلْتُهُ مَاذَا عَلَيَّ مِنَ الْعِدَّةِ؟ فَقَالَ: لَا عِدَّةَ عَلَيْكِ إِلَّا أَنْ يَكُونَ حَدِيثَ عَهْدٍ بِكِ، فَتَمْكُثِينَ حَتَّى تَحِيضِينَ حَيْضَةً، قَالَتْ: وَإِنَّمَا يُتْبَعُ فِي ذَلِكَ قَضَاءُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرْيَمَ الْمَغَالِيَّةِ، وَكَانَتْ عِنْدَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ فَاخْتَلَعَتْ مِنْهُ بِهَا.
عبادہ بن ولید بن عبادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدہ رُبَیِّع بنت مُعَوِّذ بن عفراء رضی اللہ عنہا سے عرض کیا: مجھے اپنا واقعہ بتائیں۔ انہوں نے فرمایا: میں نے اپنے شوہر سے خلع لیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور ان سے پوچھا کہ مجھ پر کتنی عدت ہے؟ انہوں نے فرمایا: تم پر کوئی عدت نہیں سوائے اس کے کہ اس کا تم سے (صحبت کا) تعلق حال ہی میں رہا ہو، تو ایسی صورت میں ایک حیض تک ٹھہری رہو۔ انہوں نے کہا: اور اس بارے میں دراصل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فیصلے کی پیروی کی جاتی ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مریم مغالیہ کے بارے میں فرمایا تھا، وہ ثابت بن قیس بن شمّاس کے نکاح میں تھیں، تو انہوں نے اسی بنا پر ان سے خلع لیا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21042]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 265، حدیث 672»
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 3498 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5662، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2058، والطبراني فى «الكبير» برقم: 80»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2058
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَلَمَةَ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ ابْنِ إِسْحَاق ، أَخْبَرَنِي عُبَادَةُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ ابْنِ عَفْرَاءَ ، قَالَ:" قُلْتُ لَهَا: حَدِّثِينِي حَدِيثَكِ، قَالَتْ: اخْتَلَعْتُ مِنْ زَوْجِي، ثُمَّ جِئْتُ عُثْمَانَ، فَسَأَلْتُ مَاذَا عَلَيَّ مِنَ الْعِدَّةِ؟، فَقَالَ: لَا عِدَّةَ عَلَيْكِ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ حَدِيثَ عَهْدٍ بِكِ، فَتَمْكُثِينَ عِنْدَهُ حَتَّى تَحِيضِينَ حَيْضَةً، قَالَتْ: وَإِنَّمَا تَبِعَ فِي ذَلِكَ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرْيَمَ الْمَغَالِيَّةِ، وَكَانَتْ تَحْتَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ، فَاخْتَلَعَتْ مِنْهُ".
عبادہ بن ولید بن عبادہ بن صامت کہتے ہیں کہ میں نے ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا سے کہا: تم مجھ سے اپنا واقعہ بیان کرو، انہوں نے کہا: میں نے اپنے شوہر سے خلع کرا لیا، پھر میں نے عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر پوچھا: مجھ پر کتنی عدت ہے؟ انہوں نے کہا: تم پر کوئی عدت نہیں مگر یہ کہ تمہارے شوہر نے حال ہی میں تم سے صحبت کی ہو، تو تم اس کے پاس رکی رہو یہاں تک کہ تمہیں ایک حیض آ جائے، ربیع رضی اللہ عنہا نے کہا: عثمان رضی اللہ عنہ نے اس سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ کی پیروی کی، جو آپ نے بنی مغالہ کی خاتون مریم رضی اللہ عنہا کے سلسلے میں کیا تھا، جو ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں تھیں اور ان سے خلع کر لیا تھا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطلاق/حدیث: 2058]
حضرت عبادہ بن ولید رحمہ اللہ نے حضرت ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے انہیں کہا: ”مجھے اپنا واقعہ سنائیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنے خاوند سے خلع لے لیا، پھر میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر پوچھا: ”مجھ پر کتنی عدت ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”تم پر کوئی عدت نہیں، سوائے اس صورت کے کہ اس نے تجھ سے تھوڑا عرصہ پہلے مقاربت کی ہو، تب تم اس کے پاس ٹھہری رہو حتی کہ ایک حیض آ جائے۔““ حضرت ربیع رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس مقدمے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فیصلے کی پیروی کی تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مریم مغالیہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں دیا تھا۔ وہ حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں، پھر انہوں نے خلع لے لیا تھا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطلاق/حدیث: 2058]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/الطلاق 53 (3528)، (تحفة الأشراف: 15836) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: نسائی میں ربیع بنت معوذ سے روایت ہے کہ ثابت کی عورت کے قصے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”جو تمہارا اس کے پاس ہے وہ لے لو اور اس کو چھوڑ دو“ ثابت نے کہا: اچھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ایک حیض کی عدت گزارنے کا حکم دیا۔ اور یہ کئی طریق سے مروی ہے، ان حدیثوں سے یہ نکلتا ہے کہ خلع کرانے والی کی عدت ایک حیض ہے اور خلع نکاح کا فسخ ہے، اہل حدیث کا یہی مذہب ہے، اگر خلع طلاق ہوتا تو اس کی عدت تین حیض ہوتی، ابوجعفر النحاس نے الناسخ والمنسوخ میں اس پر صحابہ کا اجماع نقل کیا ہے، اور یہی دلائل کی روشنی میں زیادہ صحیح ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6607
6607- عن عبادة بن الوليد بن عبادة بن الصامت، عن الربيع بنت معوذ بن عفراء قال: قلت لها: حدِّثِيني حديثك قالت: اختلعتُ من زوجي ثم جئتُ عثمان فسألت: ماذا علي من العدة؟ فقال: لا عدة عليك، إلا أن يكون حديث عهد بك، فتمكثين عنده حتى تحيضين حيضة. قالت: وإنما تبع ذلك قضاء رسول الله صلى الله عليه وسلم. في مريم المغالية، وكانت تحت ثابت بن قيس فاختلعت منه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه النسائي (3498) وابن ماجة (2058) كلاهما من حديث إبراهيم بن سعد، عن محمد بن إسحاق قال: حدثني عبادة بن الوليد بن عبادة بن الصامت فذكره. وإسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں