🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 2593 (کل: 9 مقامات، 5 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 2593، 2595، 19208
مسند احمد: 23329، 23436
المستدرک علی الصحیحین: 4775
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 79، 1328
فضائل صحابہ: 1406
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2593
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنِي مَيْسَرَةُ بْنُ حَبِيبٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: هَذَا مَلَكٌ مِنَ الْمَلَائِكَةِ اسْتَأْذَنَ رَبَّهُ لِيُسَلِّمَ عَلَيَّ وَيَزُورَنِي، لَمْ يَهْبِطْ إِلَى الْأَرْضِ قَبْلَهَا، فَبَشَّرَنِي أَنَّ حَسَنًا وَحُسَيْنًا سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ فرشتوں میں سے ایک فرشتہ ہے جس نے اپنے رب سے مجھے سلام کرنے اور میری زیارت کرنے کی اجازت مانگی، یہ اس سے پہلے کبھی زمین پر نہیں اترا تھا، تو اس نے مجھے خوشخبری دی کہ حسن اور حسین جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2593]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 37، حدیث 2606»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23329
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ مَيْسَرَةَ بنِ حَبيب ، عَنِ الْمِنْهَالِ بنِ عَمْرٍو ، عَنْ زِرِّ بنِ حُبيْشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: سَأَلَتْنِي أُمِّي مُنْذُ مَتَى عَهْدُكَ بالنَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: فَقُلْتُ لَهَا: مُنْذُ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: فَنَالَتْ مِنِّي وَسَبتْنِي قَالَ: فَقُلْتُ لَهَا: دَعِينِي، فَإِنِّي آتِي النَّبيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُصَلِّي مَعَهُ الْمَغْرِب، ثُمَّ لَا أَدَعُهُ حَتَّى يَسْتَغْفِرَ لِي وَلَكِ، قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ الْمَغْرِب، فَصَلَّى النَّبيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ، ثُمَّ انْفَتَلَ فَتَبعْتُهُ، فَعَرَضَ لَهُ عَارِضٌ فَنَاجَاهُ، ثُمَّ ذَهَب، فَاتَّبعْتُهُ فَسَمِعَ صَوْتِي، فَقَالَ:" مَنْ هَذَا؟" فَقُلْتُ: حُذَيْفَةُ، قَالَ:" مَا لَكَ؟"، فَحَدَّثْتُهُ بالْأَمْرِ، فَقَالَ:" غَفَرَ اللَّهُ لَكَ وَلِأُمِّكَ"، ثُمَّ قَالَ: " أَمَا رَأَيْتَ الْعَارِضَ الَّذِي عَرَضَ لِي قُبيْلُ؟"، قَالَ: قُلْتُ: بلَى، قَالَ:" فَهُوَ مَلَكٌ مِنَ الْمَلَائِكَةِ لَمْ يَهْبطْ الْأَرْضَ قَبلَ هَذِهِ اللَّيْلَةِ، فَاسْتَأْذَنَ رَبهُ أَنْ يُسَلِّمَ عَلَيَّ، وَيُبشِّرَنِي أَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ سَيِّدَا شَباب أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَأَنَّ فَاطِمَةَ سَيِّدَةُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ" .
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مجھ سے میری والدہ نے پوچھا کہ تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کب سے وابستہ ہو؟ میں نے انہیں اس کا اندازہ بتادیا وہ مجھے سخت سست اور برا بھلا کہنے لگیں میں نے ان سے کہا کہ پیچھے ہٹیں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا رہا ہوں مغرب کی نماز ان کے ساتھ پڑھوں گا اور اس وقت تک انہیں چھوڑوں گا نہیں جب تک وہ میرے اور آپ کے لئے استغفار نہ کریں۔ چنانچہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھائی اور واپس چلے گئے میں بھی پیچھے ہولیا راستے میں کوئی آدمی مل گیا جس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باتیں کرنے لگے جب وہ چلا گیا تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چل پڑا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری آواز سن لی اور پوچھا کون ہے؟ میں نے عرض کیا حذیفہ ہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا بات ہے؟ میں نے سارا واقعہ بتایا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تمہیں اور تمہاری والدہ کو معاف فرمائے۔ پھر فرمایا کہ کیا تم نے اس شخص کو کبھی زمین پر دیکھا تھا جو ابھی کچھ دیر پہلے مجھے ملا تھا؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ ایک فرشتہ تھا جو آج رات سے پہلے کبھی زمین پر نہیں اترا تھا اس نے پروردگار سے اس بات کی اجازت لی تھی کہ مجھے سلام کرنے کے لئے حاضر ہوا اور یہ خوشخبری دے کہ حسن اور حسین جو انان جنت کے سردار ہیں اور فاطمہ خواتین جنت کی سردار ہیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23329]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23436
حَدَّثَنَا زَيْدُ بنُ الْحُباب ، أَخْبرَنَا إِسْرَائِيلُ ، أَخْبرَنِي مَيْسَرَةُ بنُ حَبيب ، عَنْ الْمِنْهَالِ ، عَنْ زِرِّ بنِ حُبيْشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ قَالَتْ لِي أُمِّي: مَتَى عَهْدُكَ بالنَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: فَقُلْتُ: مَا لِي بهِ عَهْدٌ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: فَهَمَّتْ بي، فَقُلْتُ: يَا أُمَّهْ، دَعِينِي حَتَّى أَذْهَب إِلَى النَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا أَدَعُهُ حَتَّى يَسْتَغْفِرَ لِي وَيَسْتَغْفِرَ لَكِ، قَالَ: فَجِئْتُهُ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ الْمَغْرِب،" فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَامَ يُصَلِّي، فَلَمْ يَزَلْ يُصَلِّي حَتَّى صَلَّى الْعِشَاءَ، ثُمَّ خَرَجَ" .
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مجھ سے میری والدہ نے پوچھا کہ تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آخری مرتبہ کب ملے تھے؟ میں نے انہیں اس کا اندازہ بتادیا وہ مجھے سخت سست اور برا بھلا کہنے لگیں میں نے ان سے کہا کہ پیچھے ہٹیں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا رہا ہوں مغرب کی نماز ان کے ساتھ پڑھوں گا اور اس وقت تک انہیں چھوڑوں گا نہیں جب تک وہ میرے اور آپ کے لئے استغفار نہ کریں۔ چنانچہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی نماز سے فارغ ہو کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے اور مسلسل نماز پڑھتے رہے یہاں تک کہ عشاء کی نماز پڑھی اور پھر واپس چلے گئے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23436]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4775
أخبرَناهُ علي بن عبد الرحمن بن عيسى، حدثنا الحسين بن الحَكَم الحِبَري، حدثنا الحسن بن الحسين العُرَني، حدثنا أبو مريم الأنصاري، عن المِنهال بن عمرو، عن زِرِّ بن حُبيش، عن حُذيفة، عن رسول الله ﷺ قال:"نَزَلَ من السماءِ ملكٌ، فاستأذنَ الله يُسلِّمُ عَلَيَّ، لم يَنزِلْ قبلَها، فبَشَّرنِي أَنَّ فاطمةَ سيدةُ نساءِ أهلِ الجنة" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آسمان سے ایک فرشتہ نازل ہوا، اس نے اللہ سے مجھے سلام کرنے کی اجازت مانگی، وہ اس سے پہلے کبھی نازل نہیں ہوا تھا، پس اس نے مجھے خوشخبری دی کہ فاطمہ اہل جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4775]
تخریج الحدیث: «إسناده تالف من أجل أبي مريم الأنصاري» [ترقيم الرساله 4775] [ترقيم الشركة 4749]

الحكم على الحديث:
إسناده تالف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 79
«أتاني ملك فسلم علي نزل من السماء لم ينزل قبلها فبشرني أن الحسن والحسين: سيدا شباب أهل الجنة وأن فاطمة سيدة نساء أهل الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے پاس ایک فرشتہ آیا اور اس نے مجھے سلام کیا، وہ آسمان سے اترا تھا اور اس سے پہلے وہ کبھی نازل نہیں ہوا تھا۔ پس اس نے مجھے یہ خوشخبری دی کہ حسن اور حسین جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں، اور بلاشبہ فاطمہ جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 79]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ابن عساكر] عن حذيفة. الصحيحة 843.حم»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1328
«أما رأيت العارض الذي عرض لي قبيل؟ هو ملك من الملائكة لم يهبط إلى الأرض قط قبل هذه الليلة استأذن ربه عز وجل أن يسلم علي ويبشرني أن الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة وأن فاطمة سيدة نساء أهل الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا تم نے اس (فرشتے) کو نہیں دیکھا جو ابھی کچھ دیر پہلے میرے سامنے ظاہر ہوا؟ وہ فرشتوں میں سے ایک ایسا فرشتہ تھا جو اس رات سے پہلے کبھی زمین پر نہیں اترا تھا۔ اس نے اپنے رب عزوجل سے مجھے سلام کرنے اور یہ خوشخبری سنانے کی اجازت طلب کی تھی کہ حسن اور حسین (رضی اللہ عنہما) اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں، اور فاطمہ (رضی اللہ عنہا) اہل جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1328]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت ن حب] عن حذيفة. الصحيحة 796.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2595
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ ، ثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرٍ الْهَاشِمِيُّ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: رَأَيْنَا فِي وَجْهِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السُّرُورَ يَوْمًا مِنَ الْأَيَّامِ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ لَقَدْ رَأَيْنَا فِي وَجْهِكِ تَبَاشِيرَ السُّرُورِ. قَالَ: وَكَيْفَ لَا أُسَرُّ وَقَدْ أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَبَشَّرَنِي أَنَّ حَسَنًا وَحُسَيْنًا سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَأَبُوهُمَا أَفْضَلُ مِنْهُمَا.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک دن ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر خوشی کے آثار دیکھے، تو ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ، ہم نے آپ کے چہرے پر خوشی کی بشارتیں دیکھی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں خوش کیوں نہ ہوں، جبریل علیہ السلام میرے پاس آئے اور مجھے خوشخبری دی کہ حسن اور حسین جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں، اور ان کا باپ ان دونوں سے افضل ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2595]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 37، حدیث 2608»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19208
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ مَيْسَرَةَ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: هَذَا مَلَكٌ مِنَ الْمَلَائِكَةِ اسْتَأْذَنَ رَبَّهُ لِيُسَلِّمَ عَلَيَّ وَلِيَزُورَنِي، لَمْ يَهْبِطْ إِلَى الْأَرْضِ قَبْلَهَا، وَبَشَّرَنِي أَنَّ حَسَنًا وَحُسَيْنًا سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَأُمَّهُمَا سَيِّدَةُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ فرشتوں میں سے ایک فرشتہ ہے جس نے اپنے رب سے اجازت مانگی کہ مجھے سلام کرے اور میری زیارت کرے، وہ اس سے پہلے کبھی زمین پر نہیں اترا تھا، اس نے مجھے خوشخبری دی کہ حسن اور حسین جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں، اور ان کی ماں جنتی عورتوں کی سردار ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19208]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 402، حدیث 1005»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1406
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا عَمْرٌو الْعَنْقَزِيُّ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ مَيْسَرَةَ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: قَالَتْ لِي أُمِّي: مَتَى عَهْدُكَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَالَ: فِي آخِرِهِ: سَيَأْتِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَسْتَغْفِرُ لِي وَلَكِ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ الْمَغْرِبَ قَالَ: فَصَلَّى مَا بَيْنَهُمَا مَا بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ ثُمَّ انْصَرَفَ فَاتَّبَعْتُهُ قَالَ: فَبَيْنَمَا هُوَ يَمْشِي إِذْ عَرَضَ لَهُ عَارِضٌ، فَنَاجَاهُ ثُمَّ مَضَى، وَاتَّبَعْتُهُ فَقَالَ: "مَنْ هَذَا؟" قُلْتُ: حُذَيْفَةُ، قَالَ: "مَا جَاءَ بِكَ يَا حُذَيْفَةُ؟" فَأَخْبَرْتُهُ بِالَّذِي قَالَتْ لِي أُمِّي، فَقَالَ: "غَفَرَ اللَّهُ لَكَ يَا حُذَيْفَةُ وَلِأُمِّكَ أَمَا رَأَيْتَ الْعَارِضَ الَّذِي عَرَضَ لِي؟" قُلْتُ: بَلَى بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي قَالَ: "فَإِنَّهُ مَلَكٌ مِنَ الْمَلَائِكَةِ لَمْ يَهْبِطْ إِلَى الْأَرْضِ قَبْلَ لَيْلَتِهِ هَذِهِ، اسْتَأْذَنَ رَبَّهُ فِي أَنْ يُسَلِّمَ عَلَيَّ فَبَشَّرَنِي أَوْ فَأَخْبَرَنِي: أَنَّ الْحَسَنَ، وَالْحُسَيْنَ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَنَّ فَاطِمَةُ سَيِّدَةُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میری والدہ نے مجھ سے پوچھا: ”تمہاری نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کو کتنا عرصہ ہو گیا ہے؟“ پھر انہوں نے حدیث بیان کی اور اس کے آخر میں فرمایا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوں گا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے اور آپ کے لیے مغفرت کی دعا فرمائیں گے۔“ چنانچہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کے ساتھ مغرب کی نماز ادا کی۔
راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب اور عشاء کے درمیانی وقت میں نماز پڑھی، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہو کر روانہ ہوئے تو میں آپ کے پیچھے چل پڑا۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چل رہے تھے کہ اسی دوران ایک آنے والا آپ کے سامنے آیا اور آپ سے سرگوشی کی، پھر وہ چلا گیا اور میں آپ کے پیچھے چلتا رہا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: حذیفہ ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اے حذیفہ! تمہیں یہاں کیا چیز لائی ہے؟“ تو میں نے آپ کو وہ بات بتائی جو میری والدہ نے مجھ سے کہی تھی۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تمہاری اور تمہاری والدہ کی مغفرت فرمائے۔ کیا تم نے اس آنے والے کو دیکھا تھا جو ابھی مجھے ملا تھا؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک وہ فرشتوں میں سے ایک فرشتہ تھا جو اس رات سے پہلے کبھی زمین پر نازل نہیں ہوا تھا، اس نے اپنے رب سے مجھے سلام کرنے کی اجازت مانگی تھی اور مجھے یہ خوشخبری دی—یا فرمایا کہ مجھے یہ خبر دی—کہ سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اہل جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔“ [فضائل الصحابة/فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما/حدیث: 1406]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح . ميسرة بن حبيب النهدي أبو خازم الكوفي ثقة وثقه أحمد وابن معين والعجلي والنسائي وابن حبان وقال أبو حاتم لا بأس به . .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3781، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22818، وأخرجه فتح الباري برقم: 1، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5683، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8607، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3949، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6765»
«سنن الترمذي:5/660؛ مسند الامام احمد:5/391»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں