🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. سن سعيد بن زيد، ووفاته رضي الله عنه
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کی عمر اور وفات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 341 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 341
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14880
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 341
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُصَرِّفُ بْنُ عَمْرٍو الْيَامِيُّ ، ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، عَنْ أَخِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ ، قَالَتْ: غَسَّلَ سَعْدٌ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ بِالْعَقِيقِ، ثُمَّ حَمَلُوهُ، فَجَاؤُوا بِهِ، فَجَاءَ سَعْدٌ يَمْشِي حَتَّى إِذَا حَاذَى بِدَارِهِ دَخَلَ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ خَرَجَ، فَقَالَ: " إِنِّي لَمْ أَغْتَسِلْ مِنْ غُسْلِ سَعِيدٍ إِنَّمَا اغْتَسَلْتُ مِنَ الْحَرِّ ".
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (عبد الله) والمثبت من النسخة الخطية، وينظر مصادر التخريج كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية والنسخة الخطية، وفي طبقات ابن سعد: (أبو عبد الجبار) ، وعند الحاكم، والبيهقي: (أبو عبد الغفار) وليس عندهم: (عن أخيه) وفي التاريخ الكبير، والجرح والتعديل والثقات وغيرهم: "أبو عبد الجبار سمع عائشة بنت سعد روى عنه عبيد الله بن عمر" فالله أعلم.
عائشہ بنت سعد رحمہا اللہ کہتی ہیں: سعد نے سعید بن زید رضی اللہ عنہما کو العقیق میں غسل دیا، پھر انہوں نے انہیں اٹھایا اور لے آئے۔ سعد پیدل چلتے آئے، جب وہ اپنے گھر کے سامنے پہنچے تو اندر گئے اور غسل کیا، پھر باہر نکل کر فرمایا: ”میں نے سعید کو غسل دینے کی وجہ سے غسل نہیں کیا، میں نے تو گرمی کی وجہ سے غسل کیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 341]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 150، حدیث 344»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14880
وَعَنْ عَائِشَةَ بِنْتَ سَعْدٍ قَالَتْ: غَسَّلَ سَعْدٌ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ بِالْعَقِيقِ، ثُمَّ حَمَلُوهُ فَجَاءُوا بِهِ، فَجَاءَ سَعْدٌ يَمْشِي حَتَّى إِذَا حَاذَى بِدَارِهِ، دَخَلَ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ خَرَجَ فَقَالَ: إِنِّي لَمْ أَغْتَسِلْ مِنْ غَسْلِ سَعِيدٍ إِنَّمَا اغْتَسَلْتُ مِنَ الْحَرِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ: مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ عائشہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو عقیق کے مقام پر غسل دیا تھا پھر ان لوگوں نے ان کی میت کو اٹھایا اور اسے لے کے آئے، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ پیدل چلتے ہوئے آئے تھے، یہاں تک کہ وہ ان کے گھر کے مدمقابل آئے پھر وہ اندر گئے پھر انہوں نے غسل کیا پھر وہ باہر نکل آئے اور بولے: میں نے اس وجہ سے غسل نہیں کیا کہ میں نے سیدنا سعید رضی اللہ عنہ کو غسل دیا تھا بلکہ میں نے گرمی کی وجہ سے غسل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14880]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (344)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں