الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
203. حازم بن حرملة الغفاري
سیدنا حازم بن حرملہ غفاری رضی اللہ عنہ
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 3552 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 3552
سنن ابن ماجہ: 3826
حدیث نمبر: 3552
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي (ح) وَحَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ الْعَطَّارُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، قَالُوا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ الْمُزَنِيِّ ، عَنْ أَبِي زَيْنَبَ مَوْلَى حَازِمِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، حَدَّثَنِي حَازِمُ بْنُ حَرْمَلَةَ قَالَ: مَرَرْتُ يَوْمًا فَدَعَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَقْبَلْتُ إِلَيْهِ فَقَالَ: أَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ فَإِنَّهَا مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ.
سیدنا حازم بن حرملہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں گزر رہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لا حول ولا قوۃ الا باللہ زیادہ کہا کرو، کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3552]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 32، حدیث 3565»
حدیث نمبر: 3826
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ الْمَدَنِيُّ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ , حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ , عَنْ أَبِي زَيْنَبَ مَوْلَى حَازِمِ بْنِ حَرْمَلَةَ , عَنْ حَازِمِ بْنِ حَرْمَلَةَ , قَالَ: مَرَرْتُ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ لِي:" يَا حَازِمُ , أَكْثِرْ مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ , فَإِنَّهَا مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ".
حازم بن حرملہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں (ایک روز) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تو آپ نے مجھ سے فرمایا: ”اے حازم! تم «لا حول ولا قوة إلا بالله» کثرت سے پڑھا کرو، کیونکہ یہ کلمہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3826]
حضرت حازم بن حرملہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے حازم! «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» زیادہ کہا کرو کیونکہ یہ جنت کا ایک خزانہ ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3826]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3289، ومصباح الزجاجة: 1342)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/145، 150، 152) (صحیح)» (سند میں ابوزینب مجہول راوی ہیں، اور خالد بن سعید مقبول عند المتابعہ، لیکن حدیث سابقہ شواہد سے تقویت پاکر صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي:حسن