الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. حارثة بن مضرب، عن خباب
حارثہ بن مضرب کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 3660 (کل: 12 مقامات، 6 کتب)
مسند الشهاب: 1046
11 تا 12
حدیث نمبر: 1046
1046 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَارِثَةَ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى خَبَّابٍ نَعُودُهُ وَفِي بَيْتِهِ حَائِطٌ يُبْنَى، فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ الْمُؤْمِنَ يُؤْجَرُ فِي نَفَقَتِهِ كُلِّهَا، إِلَّا شَيْئًا جَعَلَهُ فِي التُّرَابِ أَوِ الْبِنَاءِ»
حارثہ کہتے ہیں کہ ہم سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے گئے اور ان کے گھر میں ایک دیوار تعمیر کی جا رہی تھی تو انہوں نے کہا کہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بے شک مومن کو اس کے تمام اخراجات میں اجر ملتا ہے سوائے اس کے جو اس نے مٹی یا عمارت بنانے میں لگا دیا۔۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1046]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه: 4163، المعجم الكبير: 3675»
شریک نخعی مدلس و مختلط ہے اور ابواسحاق مدلس کا عنعنہ ہے۔
شریک نخعی مدلس و مختلط ہے اور ابواسحاق مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
قیس بن ابی حازم کہتے ہیں کہ ہم سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے گئے انہوں نے اپنے پیٹ میں سات داغ لگوائے ہوئے تھے پس انہوں نے کہا: ہمارے ساتھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں وفات پا چکے وہ یہاں سے اس حال میں رخصت ہوئے کہ دنیا ان کا اجر وثواب کچھ نہ گھٹا سکی اور ان کے عمل میں کوئی کمی نہیں ہوئی جبکہ ہم نے دنیا اتنی پائی کہ جس کے خرچ کرنے کے لیے ہم نے مٹی کے سوا کوئی جگہ نہیں پائی (یعنی عمارتیں بنانے لگے) اور اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں موت کی دعا کرنے سے منع نہ کیا ہوتا تو میں اس کی دعا کرتا (راوی نے کہا:) پھر ہم ان کی خدمت میں دوبارہ حاضر ہوئے تو وہ اپنی دیوار بنا رہے تھے، کہنے لگے: ”بے شک مسلمان کو ہر اس چیز پر اجر ملتا ہے جسے وہ خرچ کرتا ہے سوائے اس چیز کے جسے وہ مٹی میں لگا دے۔“ [بخاري: 5672]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 3619
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى خَبَّابٍ أَعُودُهُ وَقَدِ اكْتَوَى فِي بَطْنِهِ سَبْعًا فَقَالَ خَبَّابٌ : لَوْلَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ نَدْعُوَ بِالْمَوْتِ لَدَعَوْتُ بِهِ، أَلَا إِنَّ أَصْحَابَنَا مَضَوْا وَلَمْ يُصِيبُوا مِنَ الدُّنْيَا شَيْئًا، أَلَا وَإِنَّا قَدْ أَصَبْنَا بَعْدَهُمْ حَتَّى لَمْ نَجِدْ لَهُ مَوْضِعًا إِلَّا فِي التُّرَابِ، إِنَّ الْمَرْءَ يُؤْجَرُ فِي نَفَقَتِهِ كُلِّهَا إِلَّا فِي شَيْءٍ يَجْعَلُهُ فِي هَذَا التُّرَابِ، قَالَ: وَهُوَ يَوْمَئِذٍ يَبْنِي حَائِطًا لَهُ.
قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے گیا جبکہ انہوں نے اپنے پیٹ میں سات جگہ داغ لگوایا تھا، تو خباب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں موت کی تمنا کرنے سے منع نہ فرمایا ہوتا تو میں اس کی تمنا کرتا۔ سنو! ہمارے ساتھی گزر گئے اور انہیں دنیا سے کچھ نہ ملا، اور ہم نے ان کے بعد اتنا پا لیا کہ اس کے لیے مٹی کے سوا کوئی جگہ نہیں پاتے۔ آدمی کو اپنے تمام خرچ پر اجر ملتا ہے سوائے اس چیز کے جو وہ اس مٹی میں لگائے۔“ راوی کہتے ہیں: اور وہ اس وقت اپنی ایک دیوار تعمیر کر رہے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3619]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 61، حدیث 3632»