الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
80. عطاء بن يزيد الليثي، عن أبي أيوب
عطاء بن یزید لیثی کی سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 3942 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12976
حدیث نمبر: 3942
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَفَّافُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ عِيَاضٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَدَابَرُوا وَلَا تَقَاطَعُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا، هِجْرَةُ الْمُؤْمِنِينَ ثَلَاثًا، فَإِنْ تَكَلَّمَا، وَإِلَّا أَعْرَضَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْهُمَا حَتَّى يَتَكَلَّمَا.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، اور قطع تعلق نہ کرو، اور اللہ کے بندے بن کر بھائی بھائی بن جاؤ، مومنوں کا قطع تعلق تین دن تک ہے، پھر اگر وہ بات کر لیں تو ٹھیک، ورنہ اللہ عزوجل ان دونوں سے منہ پھیر لیتا ہے یہاں تک کہ وہ بات کریں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3942]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 145، حدیث 3957»
حدیث نمبر: 12976
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَا تَدَابَرُوا، وَلَا تَقَاطَعُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا، هَجْرُ الْمُؤْمِنَيْنِ ثَلَاثًا، فَإِنْ تَكَلَّمَا، وَإِلَّا أَعْرَضَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْهُمَا حَتَّى يَتَكَلَّمَا".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، ایک دوسرے سے لاتعلقی اختیار نہ کرو، اللہ کے بندے اور بھائی بھائی بن جاؤ (یا اے اللہ کے بندو! تم بھائی بھائی بن جاؤ) مومنین کی لاتعلقی تین دن ہو گی، اگر وہ دونوں بات چیت کر لیں تو ٹھیک ہے، ورنہ اللہ تعالیٰ ان دونوں سے لاتعلق ہو جائے گا، جب تک وہ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت نہیں کرتے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالعزیز لیثی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12976]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3974 و 3957)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3957»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3959
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَةَ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَقَاطَعُوا وَلَا تَدَابَرُوا وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا، هِجْرَةُ الْمُؤْمِنِينَ ثَلَاثًا فَإِنْ لَمْ يَتَكَلَّمَا أَعْرَضَ اللهُ عَنْهُمَا حَتَّى يَتَكَلَّمَا.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قطع تعلق نہ کرو، اور ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، اور اللہ کے بندے بن کر بھائی بھائی بن جاؤ، مومنوں کا قطع تعلق تین دن تک ہے، پھر اگر وہ بات نہ کریں تو اللہ ان دونوں سے منہ پھیر لیتا ہے یہاں تک کہ وہ بات کریں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3959]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 150، حدیث 3974»