الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
158. خداش أبو سلامة السلمي
سیدنا خداش ابوسلامہ سلمی رضی اللہ عنہ
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 4170 (کل: 5 مقامات، 2 کتب)
حدیث نمبر: 4170
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ ، ثَنَا أَبِي ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ خِدَاشٍ أَبِي سَلَامَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُوصِي امْرَأً بِأُمِّهِ، أُوصِي امْرَأً بِأَبِيهِ، أُوصِي امْرَأً بِمَوْلَاهُ الَّذِي يَلِيهِ، وَإِنْ كَانَ عَلَيْهِ مِنْهُ أَذًى يُؤْذِيهِ.
سیدنا خداش ابوسلامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں آدمی کو اس کی ماں کے بارے میں نصیحت کرتا ہوں، میں آدمی کو اس کے باپ کے بارے میں نصیحت کرتا ہوں، میں آدمی کو اس کے سب سے قریبی مولا کے بارے میں نصیحت کرتا ہوں، خواہ اس کی طرف سے اسے کوئی تکلیف ہی کیوں نہ پہنچے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4170]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 219، حدیث 4185»
حدیث نمبر: 18789
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِي سَلاَمَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أُوصِي الرَّجُلَ بِأُمِّهِ، أُوصِي الرَّجُلَ بِأُمِّهِ، أُوصِي الرَّجُلَ بِأُمِّهِ، أُوصِي الرَّجُلَ بِأَبِيهِ، أُوصِي الرَّجُلَ بِأَبِيهِ، أُوصِي الرَّجُلَ بِمَوْلَاَهُ الَّذِي يَلِيهِ، وَإِنْ كَانَ عَلَيْهِ فِيهِ أَذًى يُؤْذِيهِ" .
حضرت ابوسلامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا میں ہر شخص کو اس کی والدہ سے حسن سلوک کی وصیت کرتا ہوں پھر دو مرتبہ فرمایا میں ہر شخص کو اس کے والد سے حسن سلوک کی وصیت کرتا ہوں اور میں ہر شخص کو اس کے غلام سے حسن سلوک کی وصیت کرتا ہوں اگرچہ ان افراد سے اسے کوئی تکلیف ہی پہنچتی ہو۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18789]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة حال عبيد بن علي، واختلف على منصور بن المعتمر
حدیث نمبر: 18790
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عُرْفُطَةَ السُّلَمِيِّ ، عَنْ خِدَاشٍ أَبِي سَلاَمَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " أُوصِي امْرَأً بِأُمِّهِ، أُوصِي امْرَأً بِأَبِيهِ، أُوصِي امْرَأً بِأُمِّهِ، أُوصِي امْرَأً بِأَبِيهِ، أُوصِي امْرَأً بِأَبِيهِ، أُوصِي امْرَأً بِمَوْلَاَهُ الَّذِي يَلِيهِ، وَإِنْ كَانَتْ عَلَيْهِ فِيهِ أَذَاةٌ تُؤْذِيهِ" ..
حضرت ابوسلامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا میں ہر شخص کو اس کی والدہ سے حسن سلوک کی وصیت کرتا ہوں پھر دو مرتبہ فرمایا میں ہر شخص کو اس کے والد سے حسن سلوک کی وصیت کرتا ہوں اور میں ہر شخص کو اس کے غلام سے حسن سلوک کی وصیت کرتا ہوں اگرچہ ان افراد سے اسے کوئی تکلیف ہی پہنچتی ہو۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18790]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة حال عبيدالله بن علي، واختلف على منصور بن المعتمر
حدیث نمبر: 4169
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، أَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ عُرْفُطَةَ السُّلَمِيِّ ، عَنْ خِدَاشٍ أَبِي سَلَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أُوصِي امْرَأً بِأُمِّهِ، أُوصِي امْرَأً بِأَبِيهِ، أُوصِي امْرَأً بِمَوْلَاهُ الَّذِي يَلِيهِ، وَإِنْ كَانَ عَلَيْهِ أَذًى يُؤْذِيهِ.
سیدنا خداش ابوسلامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں آدمی کو اس کی ماں کے بارے میں نصیحت کرتا ہوں، میں آدمی کو اس کے باپ کے بارے میں نصیحت کرتا ہوں، میں آدمی کو اس کے سب سے قریبی مولا کے بارے میں نصیحت کرتا ہوں، خواہ اس کی طرف سے اسے کوئی تکلیف ہی کیوں نہ پہنچے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4169]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 219، حدیث 4184»
حدیث نمبر: 4171
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِي سَلَامَةَ السُّلَمِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُوصِي امْرَأً بِأُمِّهِ، أُوصِي امْرَأً بِأُمِّهِ، أُوصِي امْرَأً بِأَبِيهِ، أُوصِي امْرَأً بِمَوْلَاهُ الَّذِي يَلِيهِ، وَإِنْ كَانَتْ عَلَيْهِ فِيهِ أَذًى يُؤْذِيهِ.
سیدنا ابوسلامہ سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں آدمی کو اس کی ماں کے بارے میں نصیحت کرتا ہوں، میں آدمی کو اس کی ماں کے بارے میں نصیحت کرتا ہوں، میں آدمی کو اس کے باپ کے بارے میں نصیحت کرتا ہوں، میں آدمی کو اس کے سب سے قریبی مولا کے بارے میں نصیحت کرتا ہوں، خواہ اس کی طرف سے اسے کوئی تکلیف ہی کیوں نہ پہنچے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4171]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 220، حدیث 4186»