🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
91. يزيد بن حيان التيمي، عن زيد بن أرقم
یزید بن حیان تیمی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5009 (کل: 26 مقامات، 12 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 5009، 5004، 5006، 5008
صحیح مسلم: 6225، 6228
سنن ترمذی: 3788
سنن دارمی: 3348
مشکوۃ المصابیح: 6140، 6153
مسند احمد: 19265
صحیح ابن خزیمہ: 2357
مصنف ابن ابی شیبہ: 11020
الفتح الربانی: 322، 11393
الجامع الكامل: 4267، 9304، 9912، 9982، 11821، 14716
السنن الكبرى للبيهقي: 2857، 13238، 20335
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1351، 2458
21 تا 26
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20335
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ جَنَاحُ بْنُ نُذَيْرِ بْنِ جَنَاحٍ الْقَاضِي بِالْكُوفَةِ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الزُّهْرِيُّ، ثنا جَعْفَرٌ يَعْنِي: ابْنَ عَوْنٍ، وَيَعْلَى: يَعْنِي ابْنَ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ حَيَّانَ قَالَ: سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَامَ فِينَا ذَاتَ يَوْمٍ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطِيبًا، فَحَمِدَ اللهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ، أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، يُوشِكُ أَنْ يَأْتِيَ رَسُولُ رَبِّي فَأُجِيبَهُ، وَإِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ، أَوَّلُهُمَا كِتَابُ اللهِ، فِيهِ الْهُدَى وَالنُّورُ، فَاسْتَمْسِكُوا بِكِتَابِ اللهِ، وَخُذُوا بِهِ" فَحَثَّ عَلَى كِتَابِ اللهِ، وَرَغَّبَ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ:" وَأَهْلُ بَيْتِي، أُذَكِّرُكُمُ اللهَ تَعَالَى فِي أَهْلِ بَيْتِي"، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ.
یزید بن حیان فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے سنا کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا کے بعد فرمایا: ”اے لوگو! میں انسان ہوں۔ قریب ہے کہ میرے رب کا قاصد آجائے اور میں اس کی بات کو قبول کرلوں (مراد موت)۔ میں تمہارے اندر دو چیزیں چھوڑ رہا ہوں: پہلی اللہ کی کتاب، اس میں ہدایت اور نور ہے۔ تم اللہ کی کتاب کو مضبوطی سے تھامے رکھو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی کتاب کی ترغیب دی اور ابھارا۔ پھر فرمایا: ”دوسری میرے اہل بیت ہیں، اپنے اہل بیت کے بارے میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں۔“ تین مرتبہ فرمایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20335]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 2408»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1351
"أما بعد ألا أيها الناس! فإنما أنا بشر يوشك أن يأتيني
رسول ربي فأجيب وأنا تارك فيكم ثقلين أولهما كتاب الله فيه الهدى والنور من استمسك به وأخذ به كان على الهدى ومن أخطأه ضل فخذوا بكتاب الله تعالى واستمسكوا به وأهل بيتي أذكركم الله في أهل بيتي أذكركم الله في أهل بيتي"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”حمد و ثنا کے بعد! اے لوگو! سن لو، میں بھی ایک انسان ہوں، قریب ہے کہ میرے رب کا قاصد (موت کا فرشتہ) میرے پاس آئے اور میں اس کی پکار پر لبیک کہوں۔ اور میں تمہارے درمیان دو بھاری چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، ان میں سے پہلی اللہ کی کتاب ہے، جس میں ہدایت اور نور ہے، جس نے اسے مضبوطی سے تھاما اور اس پر عمل کیا وہ ہدایت پر رہا، اور جس نے اس سے چوک کی وہ گمراہ ہو گیا۔ پس اللہ کی کتاب کو مضبوطی سے تھام لو۔ اور (دوسری چیز) میرے اہل بیت ہیں، میں اپنے اہل بیت کے حق میں تمہیں اللہ کی یاد دلاتا ہوں، میں اپنے اہل بیت کے حق میں تمہیں اللہ کی یاد دلاتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1351]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم عبد بن حميد م] عن زيد بن أرقم. شرح العقيدة الطحاوية 738.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2458
«إني تارك فيكم ما إن تمسكتم به لن تضلوا بعدي أحدهما أعظم من الآخر كتاب الله حبل ممدود من السماء إلى الأرض وعترتي أهل بيتي ولن يتفرقا حتى يردا علي الحوض فانظروا كيف تخلفوني فيهما»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک میں تمہارے درمیان ایسی چیز چھوڑ کر جا رہا ہوں کہ اگر تم اسے مضبوطی سے تھامے رکھو گے تو میرے بعد ہرگز گمراہ نہیں ہو گے، ان میں سے ایک چیز دوسری سے بڑی اور عظمت والی ہے: ایک اللہ کی کتاب جو آسمان سے زمین تک تنی ہوئی رسی ہے، اور دوسری میری عترت یعنی میرے اہلِ بیت۔ اور یہ دونوں ہرگز ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ حوضِ کوثر پر میرے پاس آ جائیں گے۔ پس تم غور کرنا کہ میرے بعد تم ان دونوں کے حقوق ادا کرنے میں میری کیسی جانشینی کرتے ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2458]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت] عن زيد بن أرقم. الروض النضير 977، المشكاة 6144.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5004
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ حَيَّانَ التَّيْمِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ وَقِيلَ لَهُ: مَنْ آلُ مُحَمَّدٍ؟ قَالَ: مَنْ تَحْرُمُ عَلَيْهِ الصَّدَقَةُ؟ قِيلَ: مَنْ هُمْ؟ قَالَ: " آلُ عَلِيٍّ، وَآلُ عَقِيلٍ، وَآلُ جَعْفَرٍ، وَآلُ الْعَبَّاسِ ".
یزید بن حیان تیمی بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کو سنا، ان سے پوچھا گیا: آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں؟ فرمایا: ”وہ لوگ جن پر صدقہ حرام ہے۔“ پوچھا گیا: وہ کون ہیں؟ فرمایا: ”آل علی، آل عقیل، آل جعفر اور آل عباس۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5004]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 182، حدیث 5023»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5006
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ الْمَازِنِيُّ ، ثَنَا كَثِيرُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ ؛ كِتَابَ اللهِ وَعِتْرَتِي، فَانْظُرُوا كَيْفَ تَخْلُفُونِي فِيهِمَا " قُلْنَا: وَمَنْ أَهْلُ بَيْتِهِ؟ قَالَ: " آلُ عَلِيٍّ، وَآلُ جَعْفَرٍ، وَآلُ عَقِيلٍ، وَآلُ الْعَبَّاسِ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم میں دو بھاری امانتیں چھوڑ رہا ہوں: اللہ کی کتاب اور اپنی عترت۔ سو دیکھو، تم میرے بعد ان کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہو۔“ ہم نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کون ہیں؟ فرمایا: ”آل علی، آل جعفر، آل عقیل اور آل عباس۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5006]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 182، حدیث 5025»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5008
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْشُدُكُمُ اللهَ فِي أَهْلِ بَيْتِي، قُلْنَا لِزَيْدٍ : وَمَنْ أَهْلُ بَيْتِهِ؟ قَالَ: " الَّذِينَ يُحْرَمُونَ الصَّدَقَةَ ؛ آلُ عَلِيٍّ، وَآلُ الْعَبَّاسِ، وَآلُ عَقِيلٍ، وَآلُ جَعْفَرٍ ".
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ کی یاد دلاتا ہوں اپنے اہل بیت کے بارے میں۔“ ہم نے زید سے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کون ہیں؟ فرمایا: ”وہ لوگ جن پر صدقہ حرام کیا گیا: آل علی، آل عباس، آل عقیل اور آل جعفر۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5008]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 183، حدیث 5027»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں