🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. سعد بن عمارة، ويقال: عمارة بن سعد أبو سعيد الزرقي الأنصاري
سیدنا سعد بن عمارہ رضی اللہ عنہ، انہیں عمارہ بن سعد ابوسعید زرقی انصاری بھی کہا گیا ہے
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5402 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 5402، 18995
سنن نسائی: 3330
مسند احمد: 15732
الفتح الربانی: 7089
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5402
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي الْفَيْضِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَشْجَعَ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي تُرْضِعُ، وَأَنَا أَكْرَهُ أَنْ تَحْمِلَ أَفَأَعْزِلُ عَنْهَا؟ فَقَالَ: مَا قُدِّرَ فِي الرَّحِمِ سَيَكُونُ.
ابوسعید زرقی (سعد بن عمارہ) رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اشجع قبیلے کے ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: میری بیوی دودھ پلاتی ہے اور میں نہیں چاہتا کہ وہ حاملہ ہو، تو کیا میں عزل کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کچھ رحم میں مقدر ہو چکا ہے وہ ہو کر رہے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5402]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 32، حدیث 5421»
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 3328 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5463، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15973، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1340، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4363، والطبراني فى «الكبير» برقم: 791»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3330
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي الْفَيْضِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُرَّةَ الزُّرَقِيَّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الزُّرَقِيِّ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْعَزْلِ، فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي تُرْضِعُ وَأَنَا أَكْرَهُ أَنْ تَحْمِلَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مَا قَدْ قُدِّرَ فِي الرَّحِمِ سَيَكُونُ".
ابوسعید زرقی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عزل کے بارے میں پوچھا، اس نے کہا: میری بیوی دودھ پلاتی ہے، اور میں ناپسند کرتا ہوں کہ وہ حاملہ ہو تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رحم میں جس کا آنا مقدر ہو چکا ہے وہ ہو کر رہے گا ۱؎“۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3330]
حضرت ابوسعید زرقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عزل کے بارے میں پوچھا، اس نے کہا: میری بیوی بچے کو دودھ پلا رہی ہے، میں پسند نہیں کرتا کہ اسے حمل ٹھہرے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رحم کے بارے میں جو مقدر ہے وہ تو ہو کر رہے گا (یا جس چیز کا رحم میں پہنچنا مقدر ہے وہ تو پہنچ کر رہے گی)۔“ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3330]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 12045)، مسند احمد (3/450) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: چاہے تم عزل کرو یا نہ کرو اس لیے عزل کر کے بے مزہ ہونا اچھا نہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15732
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي الْفَيْضِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُرَّةَ يُحَدِّثُ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الزُّرَقِيِّ ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَشْجَعَ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْعَزْلِ، فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي تُرْضِعُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مَا يُقَدَّرُ فِي الرَّحِمِ فَسَيَكُونُ".
سیدنا ابوسعید زرقی سے مروی ہے کہ قبیلہ اشجع کے ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عزل کے متعلق پوچھا: اور کہا کہ دراصل میری بیوی ابھی دودھ پلا رہی ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس چیز کا رحم میں ہو نا مقدر ہو چکا وہ ہو کر رہے گی۔ [مسند احمد/مسند المكيين/حدیث: 15732]

الحكم على الحديث:
صحيح بشواهده، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عبدالله بن مرة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7089
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الزُّرَقِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَشْجَعَ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْعَزْلِ فَقَالَ إِنَّ امْرَأَتِي تُرْضِعُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مَا يُقَدَّرُ فِي الرَّحِمِ فَسَيَكُونُ
۔ سیدنا ابو سعید زرقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اشجع قبیلے کے ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عزل کے متعلق سوال کیا اور کہا: میری بیوی دودھ پلاتی ہے (اور میں ڈرتا ہوں کہ وہ حاملہ نہ ہو جائے)، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو رحم کی تقدیر میں لکھ دیا گیا ہے، وہ ہو کر رہے گا۔ [الفتح الربانی/بيان موانع النكاح/حدیث: 7089]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1443، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21770 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15824»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا یہ مطلب ہے کہ اگر تو بچے کے نقصان کے نظریے کو سامنے رکھ کر عزل کرتا ہے تو بیشک نہ کیا کر، کیونکہ فارسی اور رومی لوگ ایسا عمل کرتے ہیں، جبکہ ان کے شیر خوار بچوں کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1443
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18995
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي الْفَيْضِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَشْجَعَ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ لِي امْرَأَةً تُرْضِعُ وَأَنَا أَكْرَهُ أَنْ تَحْمِلَ أَفَأَعْزِلُ عَنْهَا؟ فَقَالَ: مَا قُدِّرَ فِي الرَّحِمِ فَسَيَكُونُ.
سیدنا ابوسعید انصاری زرقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اشجع قبیلے کے ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا اور عرض کیا: میری ایک بیوی دودھ پلا رہی ہے اور میں نہیں چاہتا کہ وہ حاملہ ہو، کیا میں عزل کر لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کچھ رحم میں مقدر ہو چکا ہے وہ ہو کر رہے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 18995]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 313، حدیث 791»
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 3328 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5463، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15973، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1340، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4363، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5421»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں