الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
90. مصعب بن ثابت بن عبد الله بن الزبير عن أبي حازم
مصعب بن ثابت بن عبداللہ بن زبیر کی ابوحازم سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5725 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 47
حدیث نمبر: 5725
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ ، ثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَإِذَا قَالُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے لوگوں سے اس وقت تک جنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب تک وہ ’اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں‘ نہ کہہ دیں، پس جب وہ یہ کہہ دیں تو انہوں نے اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو مجھ سے بچا لیا، سوائے اس کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5725]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 132، حدیث 5746»
حدیث نمبر: 47
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَإِذَا قَالُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ; عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِهِ مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِهِ مُصْعَبُ بْنُ ثَابِتٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں کے ساتھ اُس وقت تک جنگ کروں، جب تک وہ یہ نہیں کہہ دیتے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جب وہ لا الہ الا اللہ کہہ دیں گے، تو وہ اپنی جانوں اور اموال کو مجھ سے محفوظ کر لیں گے، البتہ اُن کے حق کا معاملہ مختلف ہے، اور اُن لوگوں کا حساب، اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن ثابت ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ اکثر محدثین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 47]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن ثابت ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ اکثر محدثین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 47]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11487، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6919»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 2263
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَنْصُورٍ الْأَهْوَازِيُّ ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَكِيعِيُّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ جَرِيرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَإِذَا قَالُوهَا عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک وہ ”اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں“ نہ کہہ دیں۔ جب وہ یہ کہہ دیں تو انہوں نے اپنی جان و مال میرے (حملے) سے محفوظ کر لیے، سوائے اس کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ عزوجل کے ذمے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2263]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 307، حدیث 2276»