الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
136. يحيى بن عثمان أظنه بصري، عن أبي حازم
یحییٰ بن عثمان، میرا خیال ہے کہ بصری ہیں، کی ابوحازم سے روایات
اطراف الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5922 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 5922
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12103
حدیث نمبر: 5922
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ ، ثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَرَشِيُّ ، ثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَتَتَّبِعُنَّ سَنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، شِبْرًا بِشِبْرٍ، وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ، حَتَّى لَوْ دَخَلُوا جُحْرَ ضَبٍّ لَاتَّبَعْتُمُوهُمْ "، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى؟ قَالَ: " فَمَنْ إِلَّا الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ضرور اپنے سے پہلے لوگوں کے طور طریقوں کی پیروی کرو گے، بالشت بہ بالشت اور ہاتھ بہ ہاتھ، یہاں تک کہ اگر وہ کسی گوہ کے بل میں گھسیں گے تو تم بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے اس میں گھسو گے۔“ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا مراد یہود و نصاریٰ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور کون ہو سکتے ہیں سوائے یہود و نصاریٰ کے؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5922]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 186، حدیث 5943»
حدیث نمبر: 12103
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتَرْكَبُنَّ سُنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ مِثْلًا بِمِثْلٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَزَادَ:" حَتَّى لَوْ دَخَلُوا جُحْرَ ضَبٍّ لَاتَّبَعْتُمُوهُ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى؟ قَالَ:" فَمَنْ إِلَّا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى" ; وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن سعد انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم اپنے پہلے کے لوگوں کی بالکل برابر ضرور پیروی کرو گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”یہاں تک کہ اگر وہ لوگ گوہ کے بل میں داخل ہوئے تھے، تو تم ان کی پیروی کرو گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا (پہلے لوگوں سے مراد) یہودی اور عیسائی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہودیوں اور عیسائیوں کے علاوہ اور کون ہوں گے؟“۔ امام أحمد کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی یحیی بن عثمان ہے جس نے ابوحازم کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے، میں اُس سے واقف نہیں ہوں، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12103]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5943) اخرجه احمد فى المسند (340/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22371، 11391، 11433، 11487، 8140، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 3269، 6889، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20764، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5943»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف